settings icon
share icon
سوال

کیا بائبل میں غلطیاں ،تضادات یا اختلافات پائے جاتے ہیں ؟

جواب


اگر ہم بائبل کو غلطیاں تلاش کرنے کی بدگمانی کے بغیر عام انداز سے پڑھتے ہیں تو ہم اِسے ایک مربوط ،منطقی اور نسبتاً آسانی سے سمجھ میں آجانے والی کتاب پائیں گے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس میں مشکل حوالہ جات ہیں ۔ اور اس میں ایسی آیات بھی پائی جاتی ہیں جوبظاہر ایک دوسرے سے متضاد معلوم ہوتی ہیں ۔ مگر ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ بائبل تقریبا ً 40 مصنفین کی مدد سے 1500 سالوں سے زیادہ کے عرصہ میں تحریر ہوئی۔ اور ہر منصف نے ایک مختلف اندازِ تحریر میں ، ایک مختلف نقطہ نظر سے لوگوں کے ایک مخصوص گروہ کےلیے اور ایک مختلف مقصد کےلیے لکھا تھا ۔ اس لیے ہمیں مختلف چیزوں کے تناظر اور موقع محل کی بناء پر کچھ معمولی اختلافات کی توقع کرنی چاہیے ۔ تاہم ایک اختلاف تضاد نہیں ہوتا ہے ۔ اگر آیات یا حوالہ جات کو مکمل طور پر آپس میں ہم آہنگ کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہ ہو تو ایسا معمولی اختلاف موجود رہتا ہے جس کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں اگر کسی تضاد کا جواب ابھی میسر نہیں ہے تو اِس کا ہرگز مطلب نہیں کہ اِس تضاد کا جواب ہے ہی نہیں ۔ بہت سے لوگ جنہوں نے تاریخ یا جعرافیہ کے تعلق سے با ئبل میں کسی ایک قیاسی غلطی کی تلاش کی ہے تو اُنہوں نے صرف یہی جانا ہے کہ آثارِ قدیمہ کے ثبوتوں کی دریافت بائبل کو درست ثابت کرتی ہیں ۔

ہمیں اکثر اِس طرح کے ملتے جلتے سوالات وصول ہوتے ہیں جیسے کہ " وضاحت کر یں کہ یہ دو آیات کیسے متضاد نہیں ہیں" یا " دیکھیں ، یہاں بائبل کے اِس حصہ میں غلطی ہے !" واقعی، لوگوں کی طرف سے پیش کئے جانے والے کچھ سوالات کا جواب دینا کافی مشکل بھی ہوتا ہے ۔ تاہم ہمارا موقف یہی ہے کہ بائبل میں خیال کئے جانے والے ہر تضاد یا غلطی کے قابلِ عمل اور عقلی لحاظ سے معقول جوابات موجود ہیں ۔ بہت سی کتب اور ویب سائٹیں موجود ہیں جو " بائبل میں مبینہ طور پر پائی جانے والی تمام غلطیوں" کی فہر ست مہیا کرتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ خیال کئے جانے والی غلطیوں کو خود تلا ش نہیں کرتے بلکہ وہ اپنے حملے کا سامان اِنہی جگہوں سے اُٹھاتے ہیں ۔ اور ایسی کتب اور ویب سائٹیں بھی دستیاب ہیں جو خیال کی جانے والی ان غلطیوں میں سے ہر ایک غلطی کو مسترد کرتی ہیں ۔ سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ جو بائبل پر حملہ کرتے ہیں وہ حقیقت میں ان سوالات کے جوابات میں دلچسپی نہیں رکھتےہیں۔ "بائبل پر حملہ کرنے والے" بہت سے لوگ اِن جوابات سے واقف ہونے کے باوجود ان بے بنیاد حملوں کو جاری رکھتے ہیں ۔

لہذا جب کوئی بائبل کی مبینہ غلطی کے حوالہ سے ہم سے رابطہ کرے تو ہم کیا کریں؟

‌أ. دُعا کے ساتھ صحائف کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ کیا اس کا کوئی آسان حل ہے ۔

‌ب. بائبل کی عمدہ قسم کی تفاسیر ،" دفاعِ با ئبل " کے موضوع پر مبنی کتب اور بائبل کے متعلق تحقیقی ویب سائٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کچھ تحقیق کریں ۔

‌ج. اپنے پادریوں یا کلیسیا کے قائدین سےجوا ب کی تلاش کے لیے کہیں کہ آیا وہ اِس کا حل تلاش کر سکتے ہیں ۔

‌د. اگر 2،1 اور 3 اقدام پر عمل کرنے سے بھی کوئی واضح جواب نہیں ملتا تو بھی ہم خدا پر بھروسہ کرتے ہیں کہ اُس کا کلام سچا ہے اور اِس میں اِس مشکل کا حل موجود ہے جو محض ابھی معلوم نہیں کیا گیا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا بائبل میں غلطیاں ،تضادات یا اختلافات پائے جاتے ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries