زندگي كا مطلب
 
 

زندگي كا كيا مطلب هے؟



سوال: زندگي كا كيا مطلب هے؟

جواب:
زندگی کا کیا مطلب هے؟ میں اپنی زندگی کا مقصد، تکمیل اور اطمینان کیسے حاصل کرسکتا هوں؟ کیا میں کسی چیز کے دائمی مطلب کو پورا کرنے کی طاقت رکھوں گا؟ بهت سے لوگ کبھی اس بات پر غور کرنا بند نهیں کرتے که زندگی کا کیا مطلب هے۔ وه سالوں بعد پیچھے مڑ کر دیکھتے هیں اور حیران هوتے هیں که کیوں ان کے تعلقات خراب هو گئے اور کیوں وه بهت خالی پن محسوس کرتے هیں اگرچه وه سب کچھ حاصل کر چکے هیں جو انهوں نے پورا کرنے کے لئے سوچا تھا۔ ایک بیس بال کھیلنے والے کھلاڑی نے کها جو بیس بال میں بهت شهرت حاصل کر چکا تھااس نے خواهش کی که جب اس نے بیس بال کھلینا شروع کیا تو کوئی ایک اسے بتانے والا هوتا۔ اس نے جواب دیا، "میری خواهش هے که کوئی مجھے بتاتا که جب میں بهت اونچائی پر هوں گا، تو وهاں کچھ نهیں هوگا"۔ بهت سے مقاصد اپنا خالی پن صرف اس وقت ظاهر کرتے هیں جب ان کے تعاقب میں کئی سال برباد هو جاتے هیں۔

همارے انسانی معاشرے میں، لوگ اپنے بهت سارے مقاصد کا پیچھا کرتے هیں، سوچ بچار سے وه اس کا مقصد پائیں گے۔ ان میں کچھ ان چیزوں کا پیچھا کرتے هیںجیسے: کاروبار میں کامیابی، دولت، اچھے تعلقات، جنسی آسودگی، تفریح، دوسروں کے لئے اچھا کرنا وغیره۔ لوگ گواهی دیتے هیں که جب انهوں نے اپنے مقاصد جو دولت تعلقات اور خوشی کو حاصل کیا ، لیکن پھر بھی ان کے اندر خالی پن موجود تھا خالی پن کا احساس جو کبھی بھرتا نظر نهیں آتا۔

کلامِ مقدس میں واعظ کی کتا ب کو لکھنے والا اپنے اس احساس کو یوں بیان کرتا هے که جب اس نے کها، "باطل هی باطل باطل هی باطل ...سب کچھ باطل "۔ اس کے مصنف کی دولت کو گنا نهیں جاسکتا، حکمت میں کوئی آدمی اس جیسا نهیں تھا اسکے وقت میں اور همارے وقت میں، اسکی سینکڑوں بیویاں تھیں، محلات اور باغات جو که سلطنتوں کا رشک تھے، اچھا کھانا اور مے، اور هر قسم کی خوشی میسر تھی۔ اور اس نے ایک جگه پر کها، جس چیز کو اس کا دل چاها ، اس نے حاصل کی۔ اور اب اس نے نیتجه نکالا "زمین کے سب کام خراب هیں"﴿جیسے هم تمام زندگی گزارتے هیں زندگی کیا هے جو هم دیکھتے هیں اپنی آنکھوں سے اور اس کی آزمائش اپنی عقلوں سے کرتے هیں﴾ باطل هے کیو ں یه ایسا خالی هے؟ کیونکه خدا نے همیں اس لئے بنایا که هم کچھ چیزوں کی آج آزمائش کریں۔ سیلمان نے خدا سے کها، "اس نے ابدیت کوبھی ان کے دل میں جاگزین کیا... "۔ هم اپنے دلوں میں اس سے واقف هیں که جو "آج"یهاں پر هے وه سب کچھ نهیں هے۔

پیدائش ، کلامِ مقدس کی پهلی کتاب، هم پاتے هیں که خدانے بنی نوع انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا ﴿پیدائش 1باب26آیت﴾۔ اس کا مطلب هے که هم خدا کی مانند هیں نه کے کسی اور چیز کی مانند ﴿کسی اور زنده چیز کی طرح﴾۔ هم یه بھی پاتے هیں که بنی نوع انسان کے گناه میں گرنے سے پهلے اور زمین پر لعنت کے آنے سے پهلے ذیل میں دی گئی چیز سچا تھیں: ﴿1﴾خدا نے انسان کو ملنسار مخلوق بنایا﴿پیدائش2باب18تا25آیت﴾؛ ﴿2﴾ خدا نے آدمی کو کام دیا﴿پیدائش 2باب15آیت﴾؛ ﴿3﴾ خدا آدمی کے ساتھ رفاقت رکھتا تھا﴿پیدائش3باب8آیت﴾؛ اور ﴿4﴾ خدا نے انسان کو زمین پر اختیار دیا﴿پیدائش1باب26آیت﴾۔ ان چیزوں کا کیا مطلب هے ؟ میں یقین رکھتا هوں که خدا نے ان چیزوں کو هماری زندگی کی تکمیل کے لئے رکھا هے، لیکن ان سب میں ﴿خاص طور پر خدا کی انسان کے ساتھ رفاقت﴾ بری طرح متاثر هوئی تھی انسان کے گناه میں گرنے کی وجه سے اور اسلئے زمین لعنتی هوئی ﴿پیدائش3باب﴾۔

مکاشفه ، کلامِ مقدس کی آخری کتاب ، آخر میں اور آخرت میں، خدا ظاهر کرتا هے که وه موجوده زمین اور آسمان کو تباه کریگاجسے هم جانتے هیں اور وه ابدی زندگی میں خالق بن کر نئے آسما ن اور نئی زمین کو پیدا کریگا۔ اس وقت ، وه پھر سے مکمل رفاقت بحال کریگا نجات یافته بنی نوع انسان کے ساتھ۔ جو انسان لائق نه هوئے ان کی عدالت هوگی اور وه آگ کی جھیل میں ڈالے جائیں گے﴿مکاشفه20باب11تا15آیت﴾۔ اور گناه کی لعنت ان سے دور کردی جائے گی؛ وهاں پر گناه، آنسو، بیماری، موت، درد وغیره نه هوگا۔ ﴿مکاشفه 21باب4آیت﴾۔ اور ایماند ار ان چیزوں کے وارث هونگے؛ خدا ان کے ساتھ سکونت کریگا اور وه اس کے بیٹے هونگے ﴿مکاشفه21باب7آیت﴾۔ پس، هم خدا کے مکمل دائرے میں آتے هیںجس اپنے ساتھ رفاقت رکھنے کے لئے همیں بنایا؛ آدمی نے گناه کیا ، رفاقت کو توڑا، خدا اس رفاقت کو مکمل طور پر بحال کرتا هے انکے لئے جو اس ابدی نجات کے وارث هیں۔ اب، زندگی کے ذریعے هر اس چیز کو حاصل کرنا جو صرف موت هے جو خدا سے همیشه کیلئے الگ کرتی هے بدتر اور بے کار هوجائیگی لیکن خدا نے ایک رسته بنایا جو نه صرف ابدی روحانی مسرت بنا﴿لوقا 23باب43آیت﴾، لیکن ساتھ هی یه تسلی بخش اور بامقصد زندگی بھی بنا۔ اب کیسے یه ابدی روحانی خوشی اور همیں "زمین پر جنت "دیتا هے؟

زندگی کا مطلب یسوع مسیح کے ذریعے بحالی

جیسے اوپر بتایا گیا هے ، دونوں حقیقی مطلب اب اور ابدیت خدا کے ساتھ تعلق بحال رکھنے سے ملتے هیں جو ٹوٹ گیا تھا جب آدم اور حوا نے گناه کیاتھا۔ آج ، خدا کے ساتھ وه رشته صرف اسکے بیٹے یسوع مسیح کے ذریعے ممکن هے ﴿اعمال4باب12آیت؛ یوحنا14باب6آیت؛ یوحنا1باب12آیت﴾۔ ابدی زندگی اسی مرد و عورت کو ملتی هے جو اپنے گناهوں سے توبه کرتا هے ﴿که وه اپنی گناه آلوده زندگی کو مزید گزارنا نهیں چاهتے لیکن چاهتے هیںکه مسیح انکو بدل دے اور ایک نیا مخلوق بنا دے﴾ اور یسوع مسیح پر بطور نجات دهنده یقین کرنا شروع کریں ﴿دیکھیں سوال "نجات کا کیا منصوبه هے؟"اس اهم نقطه کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ﴾۔

اب ، زندگی کا اصل مطلب صرف یه نهیں که یسوع کو اپنا نجات دهنده پا لیں ﴿جیسا حیرت انگیز وه هے﴾۔ بلکه ، زندگی کا اصل مطلب یه پانا هے که مسیح کاشاگرد اسکی پیروی کرتا، اس سے سیکھیں، اس کے کلام کے ذریعے اسکے ساتھ وقت گزاریں، کلامِ مقدس، دعا میں اسکے ساتھ گفتگو کریںاور اس کے ساتھ چلتے هوئے تابعدار ی کے ساتھ اسکے حکموں پر عمل کریں۔ اگر آپ ایماندار نهیں ﴿یا شاید ایک نیا ایماندار﴾ آپ غالباً اپنے آپ سے کهیں گے "یه میرے لئے بهت خوشی کی بات نهیں یا میں نے کوئی تابعداری نهیں کی ۔ لیکن ، برائے مهربانی تھوڑا سا اور آگے پڑھیں۔ یسوع ذیل میں فرماتے هیں

اے محنت اٹھانے والوں اور بوجھ سے دبے هوئے لوگوسب میرے پاس آئو۔ میں تم کو آرام دوں گا۔ میرا جُوا اپنے اوپر اٹھا لو اور مجھ سے سیکھو۔ کیونکه میں حلیم هوں اور دل کا فروتن۔ تو تمهاری جانیں آرام پائیں گی۔ کیونکه میرا جُوا ملائم هے اور میرا بوجھ هلکا" ﴿متی11باب28تا30آیت﴾۔ "میں اس لئے آیا که وه زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں" ﴿یوحنا10باب10آیت﴾۔ "اگر کوئی میرے پیچھے آنا چاهے تو اپنی خودی کا انکار کرے اور اپنی صلیب اٹھائے اور میرے پیچھے هو لے۔ کیونکه جوکوئی اپنی جان بچانا چاهے اسے کھوئے گا اور جو کوئی میری خاطر اپنی جان کھوئے گا اسے پائے گا"﴿متی 16باب24تا25آیت﴾۔ "خداوند میں مسرور ره اور وه تیرے دل کی مرادیں پوری کریگا" ﴿37زبور4آیت﴾۔

یه تمام آیات کیا کهتی هیں جو هم پسند کرتے هیں۔ اپنی کی راهنمائی کے لئے اس تلاش کو جاری رکھ سکتے هیں ﴿خالی زندگی گزارنے کے نتیجے سے﴾یا هم منتخب کر سکتے هیں خدا کی پیروی کرنے کو اور اپنے سارے دل سے که اسکی مرضی هماری زندگیوں میں پوری هو ﴿جو که بھرپور زندگی گزارنے کا نتیجه هوگی، آپ کے دل کی تمنائیں پوری هونگی، اور آپ اطمینان اور تسلی پائیں گے﴾۔ یه اس لئے هے که همارا پیدا کرنے والا هم سے پیار کرتا هے اور همارے لئے اچھا کی خواهش رکھتا هے ﴿ضروری نهیں که یه آسان زندگی هو، لیکن زیاده بھر پور﴾۔

آخر میں، میں آپکو ایک مثال بتانا چاهونگا جو ایک پادری دوست سے لی گئی هے۔ اگر آپ کھیلوں کو پسند کرنے والے هیں اور آپ نے فیصله کیا که آپ پیشه وارنه طور پر کھیل میں جاتا چاهتے هیں، تو آپ کچھ ڈالر خرچ کرنے سے کھیل کے میدان میں سب سے آگے والی قطار میں سیٹ لے سکتے هیں یا کچھ سو مزید ڈالر خرچ کرنے سے آپ ذاتی طور پر اس میں حصه لے سکتے هیں۔ مسیحی زندگی میں یهی هوتا هے۔ خدا کے تازه اور نئے کام اتواری مسیحیوں کے لئے نهیں۔ انهیں نے قیمت ادا نهیں کی۔ خدا کے تازه اور نئے کام ان شاگردوں کے لئے هیں جو پورے دل سے مسیح پر ایمان رکھتے هیں جو مرد اور عورت واقعی اپنی دنیاوی خواهشات کی پیروی کرنا چھوڑ چکے هیںاسلئے که وه مرد اور عورت اپنی زندگی میں خدا کے مقصد کی پیروی کررهے هیں۔ انهوںنے قیمت ادا کی هے ﴿انهوں نے اپنے آپ کو مکمل طور پر مسیح اور اسکی مرضی کے تابع کردیا هے ﴾؛ وه پورے طور پر زندگی کا تجربه کر رهے هیں؛ وه ان کا سامنا کرسکتے هیں، ان کے جیسے انسان، اور انکے بنانے والوں کو کوئی افسوس نهیں کیا آپ نے قیمت ادا کردی؟ کیا آپ آماده هیں؟ اگر هیں، آپ زندگی کے مقصد کے بارے میں دوباره بھوکے نهیں رهیں گے



واپس اردو زبان کے پہلے صفحے پر



زندگي كا كيا مطلب هے؟