settings icon
share icon
سوال

یوحنا رسول نے کیسے وفات پائی تھی ؟

video
جواب


ہم جانتے ہیں کہ یوحنا رسول کو زندگی کے آخر ی حصے میں اُس کے ایمان کے باعث جلاوطن کر دیا گیا تھا (مکاشفہ 1باب 9آیت)۔ گوکہ بائبل ہمیں اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کرتی کہ یوحنا رسول کی وفات کیسے ہوئی لیکن روایت ہمیں چند نظریات مہیا کرتی ہے۔ یوحنا رسول کی وفات کے بارے میں سب سے زیادہ قابل فہم نظریہ بیان کرتا ہے کہ افسس میں یوحنا رسول کے دشمنوں نے اُسے گرفتار کر کے ابلتے ہوئے تیل کے ایک بڑےکڑھا میں ڈال دیا تھا۔



تاہم روایت کے مطابق یوحنا رسول معجزانہ طور پر اُ س وقت بچ گیا۔ اس کے بعد حکامِ بالا نے یوحنا رسول کو پتمُس کے جزیرے پر بطور غلام کان کُنی کرنے کی سزا دی ۔ بحیرہ ایجیئن کے جنوبی حصے پر واقع اِس جزیرے پر یوحنا رسول نے خداوند یسوع مسیح کی رویا دیکھی اور مکاشفہ کی نبوتی کتاب قلمبند کی۔ یوحنا رسول کو بعد میں غالباً بڑھاپے کے باعث رہا کر دیا گیا تھا اور وہ موجود ہ ترکی کے کسی علاقے میں واپس چلا گیاتھا طبعی موت پانے والے اِس واحد رسول نے 98 بعد از مسیح سے کچھ عرصے بعد نہایت بڑھاپے کی حالت میں وفات پائی ۔

یوحنا رسول کی موت کے بارے میں ایک اور نظریہ دوسری صدی کے پاپیاس نامی ایک بشپ سے منسلک ہے جس کا تعلق ہائروپلس سے تھا۔ پاپیاس کی تحریروں کی ایک تشریح کے مطابق یوحنا رسول کو یہودی لوگوں کے ایک گروہ نے قتل کیا تھا۔ تاہم، بہت سے تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ ایک غلط بیان کو پاپیا س کے ساتھ جوڑا گیا ہے یا پاپیاس کے کسی بیان کا غلط مفہوم لیا گیا ہے، اور وہ اس نظریے کی صداقت پر شک کرتے ہیں۔ ایک اور کہانی بھی ہے جو بیان کرتی ہے کہ یوحنا رسول نے وفات نہیں پائی تھی بلکہ وہ حنوک اور ایلیاہ کی طرح سیدھاآسمان پراُٹھالیا گیا تھا۔ اس کہانی کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی بائبلی ثبوت موجود نہیں ہے۔ بنیادی طور پر یہ جاننا ضروری نہیں کہ یوحنا رسول کی وفات کیسے ہوئی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ مسیح سے نہ شرمایا (دیکھیں لوقا 9باب 26آیت) اور اپنے ایمان کی خاطر جان دینے کو تیار تھا۔ کوئی شخص کسی ایسی چیز کے لیے جان نہیں دے گا جو اُس کے نزدیک جھوٹ ہوتی ہے۔ یوحنا رسول اس حقیقت کو جانتا تھا کہ خداوند یسوع مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور وہ اپنے نجات دہندہ پر اپنے ایمان کو ترک کرنے کی بجائے وہ مرنے کو تیار تھا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یوحنا رسول نے کیسے وفات پائی تھی ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries