سوال
اسقاط حمل کروانے کے بعد کوئی عورت شفا یابی اور بحالی کا تجربہ کیسے کر سکتی ہے ؟
جواب
اسقاط حمل کی ندامت سے شفایابی اور بحالی ممکن ہے۔ اسقاط حمل کروانا اور بعد میں غمزدہ ہونا ایک ایسا تجربہ ہے جس میں سے خواتین عام طور پرگزرتی ہیں۔ گوکہ جو کچھ ہو چکا ہے اُسے واپس بحال نہیں کیا جا سکتالیکن آپ اسقاط حمل کروانے کے بعد شفا یابی اور بحالی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ خدا جو تمام اطمینان اور شفا کا منبع ہے اسقاط حمل کروانے کے دُکھ اور درد کو کم کرنے سے بہت زیادہ کچھ کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ وہ آپ کو زندگی اور خوشی میں بحال کر سکتا ہے۔
ایک ناپسندیدہ حمل کسی ایسی عورت کے لیے خوفناک تجربہ ہو سکتا ہے جو اس طرح کی ذمہ داری کے لیے مالی ، جذباتی ، یا جسمانی طور پر تیار نہ ہو۔ شاید آپ اُن بہت سی خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں سے ہیں جو خوفزدہ ، متذبذب اور مایوسی کا شکار ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جوابات کی تلاش میں آپ نے یہ سوچ اپنا کربیوقوفی کی کہ آپ کابچّہ جو ابھی پیدا نہیں ہوا اصل میں حقیقی انسان نہیں بلکہ نشوو نما پاتا"خلیات کا ایک ٹکڑا " تھا ۔ حقیقت کا احساس اکثر اسقاطِ حمل کے بعد جذباتی تناؤ کی علامات ، احسا سِ جرم اور مایوسی کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب اسقاط حمل کروانے کی ندامت سے شفایابی اور بحالی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔
اسقاط ِ حمل کے گناہ کے مرتکب کسی بھی انسان کے لیے خوشخبری موجود ہے اور وہ خوشخبر ی یہ ہے کہ جو کوئی معافی کی التجا کرتا ہے خدا اُسے معاف کر دیتا ہے۔ اسقاط حمل کی ندامت سے شفایا بی اور بحالی کا آغاز اِس معافی کو قبول کرنے سے ہوتا ہے۔ رومیوں 3باب 22آیت فرماتی ہے کہ "خُدا کی وہ راست بازی جو یسوع مسیح پر اِیمان لانے سے سب اِیمان لانے والوں کو حاصل ہوتی ہے کیونکہ کچھ فرق نہیں پڑتا "۔ شفا یابی کے لیے خدا کے حضور آنے میں کبھی دیر ہو بھی جائے تو بھی اُس کی حضوری میں آنا درست ہوتا ہے۔ ہم کچھ بھی ایسا بُرا نہیں کر سکتے جو ناقابل معافی ہو ۔ خدا یہ معافی مسیح کے وسیلے پیش کرتا ہے اور اِس کے ساتھ وہ ذہنی اور دلی سکون بھی بخشتا ہے۔ اگر آپ یسوع پر اپنا ایمان رکھتے ہوئے، اُسے اپنی زندگی میں بسنے دیتے ہیں اور اپنی زندگی کو مستقل طور پر اُس کے اختیار میں دے دیتے ہیں تو آپ اسقاطِ حمل کی ندامت سے بحالی پا سکتے ہیں۔
ممکن ہے کہ آپ پہلے ہی ایک مسیحی ہیں مگربا وجود اس کے آپ نے اسقاط حمل کرانے کا فیصلہ کیا اور اب آپ اِس خوف میں ہیں کہ مسیحی برادری آپ کے بارے میں کیا سوچے گی۔ ممکن ہے کہ آپ اِس بات کو سمجھتے ہوں کہ خدا اِسقاط حمل کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے تو بھی ممکن ہے کہ آ پ نے مایوسی کی حالت میں محسوس کیا ہو کہ آپ کو اس"ثبوت" سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ براہ مہربانی اس بات کو سمجھ لیں کہ اسقاط حمل کروانے کی ندامت سے بحالی میسر ہے۔ خدا معافی ، چھٹکارا ، شفا اور بحالی بخشنے کے لیے تیار ہے۔ ہاں ، اسقاط حمل کروانا بالکل غلط تھا اور ایسا کرنا کسی انسان کی زندگی لینا ہے لیکن یہ ناقابل معافی نہیں ہے۔ بائبل فرماتی ہے کہ جو مسیح میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں ( رومیوں 8باب 1آیت) اور ا س طرح جب ہم اُس کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں تو وہ ہمیں کثرت سے معاف کرتا ہے (1یوحنا 1باب9آیت)۔ یہ اس لیے نہیں کہ ہم معافی کے مستحق ہیں بلکہ یہ ہمارے خداوند کی محبت بھری فطرت کی وجہ سے ہ۔
جب آپ کو اسقاط حمل کروانے کے نتائج کا احساس ہوتا ہے تو آپ کے لیے خود کو معاف کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن خدا نہیں چاہتا کہ ہم دائمی احساسِ جرم کے ساتھ زندگی بسر کریں بلکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور انہیں اُس کے ساتھ ساتھ اپنے فائدے کے لیے استعمال کریں ۔ شفایابی اور بحالی اسقاط حمل کے احساس ِ جرم سے آزادی فراہم کرے گی۔ اس کے لیےآپ کو بہت زیادہ دعا جو کہ محض خدا کے ساتھ گفتگو ہے کی ضرورت ہوگی ۔ دُعا کے ساتھ بائبل کا مطالعہ ہماری خدا کو بہتر طور پر جاننے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح ہم اُس کی طرف سے شفا یابی پاتے ہیں، اور اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے کام کے لیے بہتر طور پر تیار کرتا ہے۔ اسقاط حمل کرانے کے اپنے فیصلے پر غورو خوص کرتے رہنے کی بجائے دوسروں کی مدد کرنے کی خاطر اپنے تجربے کو استعمال کرنے کے لیے ہمت کریں۔ آپ کو اس تجربے سے گزرنے میں مدد کے لیے مسیحی صلاح کاری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ لیکن شفا یابی کے عمل کے دوران اگر آپ خداوند پر بھروسہ کرتے ہیں تو آپ مضبوط اور رُوحانی طور پر پختہ ہو ں گے۔ آپ اسقاط حمل کی ندامت سے شفا یابی اور بحالی کا تجربہ کر سکتے ہیں! آپ ایک ایسے تجربے سے گزرے چکے ہیں جسے خدا آپ کے کردار کو مضبوط کرنے اور دوسروں کی خدمت کے لیے آپ کو تیار کرنے کے لیے استعمال کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
اگر آپ اسقاطِ حمل سے شفایابی یا بحالی کی تلاش میں ہیں تو براہ مہربانی(www.infg.org) If Not For Grace Ministries کے ساتھ مفت مشورت اور مفت مطالعاتی مواد کے لیے رابطہ کیجئے۔
English
اسقاط حمل کروانے کے بعد کوئی عورت شفا یابی اور بحالی کا تجربہ کیسے کر سکتی ہے ؟