settings icon
share icon
سوال

باندھنے اور کھولنے سے بائبل کی کیا مُراد ہے؟

video
جواب


"باندھنے اور کھولنے " کی تعلیم متی 16باب19 آیت میں سکھائی گئی ہے: "مَیں آسمان کی بادشاہی کی کنجیاں تجھے دُوں گا اور جو کچھ تُو زمین پر باندھے گا وہ آسمان پر بندھے گا اور جو کچھ تُو زمین پر کھولے گا وہ آسمان پر کھلے گا"۔ اِس آیت میں یسوع براہ راست پطرس رسول اور بِلاواسطہ طور پر دوسرے رسولوں سے بات کر رہا تھا۔ یسوع مسیح کے الفاظ کا مطلب تھا کہ پطرس کے پاس بادشاہی میں داخل ہونے کا حق ہو گا، اور اُس کے پاس کنجیوں کی ملکیت کا علامتی عام اختیار ہو گا، اور انجیل کی مُنادی تمام ایمانداروں پر آسمان کی بادشاہی کھولنے اور غیر ایمانداروں پر بند کرنے کا وسیلہ ہو گی۔ اعمال کی کتاب اِس حقیقت کو عملی طور پر واضح کرتی ہے۔ پِنیکُست کے دن پطرس نے اپنے وعظ سے پہلی بار آسمان کی بادشاہی کے دروازے کو کھولا (اعمال2 باب 14- 40 آیات)۔ "کھولنے" اور "باندھے" کے تاثرات یہودی قانون کے اندازِ بیان میں عام تھے جن کے معنی کسی چیز کی ممانعت کا اعلان کرنا یا کسی چیز کی اجازت دینا تھا۔



پطرس اور باقی رسولوں کو انجیل کی مُنادی کرتےہوئے اور آدمیوں پر خُدا کی مرضی کا اعلان کرتے ہوئے زمین پر مسیح کی خدمت کو جاری رکھنا تھا اور وہ سب اُسی اختیار سے مُسلح تھے جو یسوع خُود رکھتا تھا۔ متی18 باب 18 آیت میں باندھنے اور کھولنے کا حوالہ کلیسیائی نظم و ضبط کے سیاق و سباق میں دیا جاتا ہے۔ رسول مسیح کی بادشاہت اور اختیار کو انفرادی ایمانداروں پر اور اُن کی دائمی منزل پر جبراً لاگو نہیں کرتے، بلکہ وہ اپنے اختیار کو کلیسیائی نافرمان ارکان کی تربیت اور اگر ضرورت پڑے تو اُنہیں کلیسیا سے خارج کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ رسولوں کو خُدا کا ذہن تبدیل کرنے کا حق دیا گیا تھا ، جیسا کہ وہ زمین پر جو بھی فیصلہ کریں گے آسمان پر دُہرایا جائے گا، بلکہ اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ جیسے ہی وہ اپنے رسولی فرائض میں پیش قدمی کریں گے، وہ آسمان پر خُدا کے منصوبے کی تکمیل کریں گے۔ جب رسول کسی چیز کو "باندھتے"، یا اُسے زمین پر منع کرتے تھے، تو وہ خُدا کی مرضی کو پورا کرتے تھے۔ جب وہ کسی چیز کو "کھولتے"، یا زمین پر اُس کی اجازت دیتے تھے، تب بھی وہ خُدا کے منصوبے کی تکمیل کرتے تھے۔ متی 16باب 19 آیت اور 18باب 18آیت دونوں حوالہ جات میں یونانی متن کے جملوں کی ساخت معنی کو واضح کرتی ہے:"مَیں آسمان کی بادشاہی کی کنجیاں تجھے دوں گا اور جو کچھ تُو زمین پر باندھے گا وہ آسمان پر بندھے گا وہ جو کچھ تُو زمین پر کھولے گا وہ آسمان پر کھلے گا"(متی 16باب 19 آیت)۔ یا جیساکہ ایمپیفائیڈ بائبل وضاحت کرتی ہے، " جو کچھ تُو زمین پر باندھے گا (منع کرے گا، غیر مناسب اور غیر قانونی ہونے کا اعلان کرے گا) وہ (پہلے سے ہی) آسمان پر بندھے گا، اور جو کچھ تُو زمین پر کھولے گا (اجازت دے گا، قانونی قرار دے گا) وہ (پہلے سے ہی) آسمان پر کھل جائے گا"۔

یسوع نے سکھایا کہ رسولوں کی زمین پر خاص خدمت ہے۔ اور جیسا کہ نئے عہد نامہ کے خطوط میں درج ہے، اُن کےبا اختیار الفاظ کلیسیا کے لئے خُدا کی مرضی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اور جب پُولس رسول نے اُن لوگوں کو لعنتی قرار دیا جو انجیل کو بگاڑتے ہیں، تو پھر ہم جانتے ہیں کہ اُن کے لیے آسمان پر پہلے سے ہی لعنت کا اعلان کر دیا گیا تھا (دیکھیں گلتیوں1 باب8- 9 آیات)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

باندھنے اور کھولنے سے بائبل کی کیا مُراد ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries