settings icon
share icon
سوال

آدمؔ اور حوّؔا کے بارے میں سوالات؟

جواب


کیا آدمؔ اور حوؔانے نجات پائی تھی ؟ بائبل خصوصی طور پر ہمیں یہ نہیں بتاتی کہ آیا آدمؔ اور حوؔا نے نجات پائی تھی یا نہیں ۔ آدمؔ اور حوّؔا فقط دو انسان تھے جو گناہ میں مبتلا ہونے سے پہلے بھی خدا کو جانتے تھے ۔ نتیجتاً وہ گناہ میں مبتلا ہونے کے بعد بھی ممکنہ طور پر خدا کواُس سے زیادہ بہتر طور پر جانتے تھے جتنا آج ہم میں سے کوئی انسان خدا کو جانتا ہے ۔ آدمؔ اور حوؔا یقیناً خدا پر ایمان رکھتے اور اُس پر انحصار کرتے تھے ۔ خدا آدمؔ اور حوؔا کے ساتھ ہمکلام ہوتا اور گناہ میں مبتلا ہونے کے بعد بھی اُس کی کفالت کرتا رہا تھا ۔ آدمؔ اور حوؔا خدا کے اِس وعدہ سے آگاہ تھے کہ خدا ایک نجات دہندہ فراہم کرے گا ( پیدایش 3باب 15آیت)۔ آدمؔ اور حوؔا کے گناہ میں مبتلا ہونے کے بعد خدا نے انہیں چمڑے کے کُرتے پہنائے تھے ( پیدایش 3باب 21 آیت)۔ بہت سے عالمین اسے کسی جانور کی پہلی قربانی خیال کرتے ہیں جو دنیا کے گناہوں کےلیے صلیب پر مسیح کی حتمی موت کی نشاندہی کرتی ہے ۔ ان حقائق کو ایک ساتھ جوڑنے پر ایسا معلوم ہو گا کہ آدمؔ اور حوؔا نجات یافتہ تھے اور مرنے کے بعد بلاشبہ وہ فردوس میں /آسمان پر گئے تھے ۔

آدم اور حوا کے کتنے بچے تھے؟ بائبل اس بارے میں ہمیں کوئی مخصوص تعداد نہیں بتاتی ۔ آدمؔ اور حوؔا کے ہاں قائن ( پیدایش 4باب 1آیت)، ہابل (پیدایش 4باب 2آیت) ، سیت( پیدایش 4باب 25آیت) اور بہت سے اور بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں تھیں ( پیدایش 5باب 4آیت)۔ سینکڑوں سال تک بچّے پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہونے کے باعث آدمؔ اور حوؔا کے اُن کے دورِ حیات میں ممکنہ طور پر 50 سے زیادہ بچّے تو ضرور ہونگے۔

آدمؔ اور حوؔا کو کب تخلیق کیا گیا تھا ؟ اگر زمین کے کم عمر ہونے کے تخلیقی نظریے کا استعمال کرتے ہوئے پرانے عہد نامے کی تاریخ اور پیدایش 5 باب میں مذکور ادوار کا سراغ لگایا جاتا ہے توآدم ؔاور حوؔا کو تقریباً 4,000سال قبل ازمسیح میں تخلیق کیا گیا تھا۔ پیدایش کی کتاب کی دیگر تشریحات اس تاریخ کا احاطہ کافی زیادہ وسیع بتاتی ہیں۔

کیا آدمؔ اور حوؔا غار وں میں رہتے تھے ؟ پیدایش 3باب آدمؔ اور حوؔا کے خدا کے ساتھ پوری طرح عقلمندانہ گفتگو کرنے کا ذکر تا ہے ۔ اپنے اختیارکو استعمال کرتے اور عظیم تخلیقی صلاحیتوں اور درجہ بندی اور چیزوں کی حقیقی نوعیت سمجھنے کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے آدم نے 2باب میں تمام جانوروں کے نام رکھے تھے ۔ 2باب میں ہی آدمؔ اور حوؔا نے اپنے ازدواجی رشتے کی ابتدا کی تھی ۔ آدم اور حوؔا قدیمی بندرنما انسان نہیں تھے یا عقلی لحاظ سے اُس میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں تھی ۔ پہلے انسان پوری طرح بے عیب اور کامل حالت میں تخلیق کئے گئے تھے اور جب تک اُنہوں نے گناہ کا چناؤ نہیں کیا تھا وہ کامل حالت میں ہی تھے ۔ آدمؔ اور حوؔا مثالی انسان تھے ۔

کیا آدمؔ اور حوؔا کے پیٹ پر ناف کا نشان تھا؟ ناف کا نشان حبلِ سُری نالی کی وجہ سےبنتا ہے جو رحم میں موجود بچے کو اُس کی ماں سے جوڑتی ہے ۔ آدمؔ اور حوؔا کو خدا کی طرف سے براہ راست تخلیق کیا تھا وہ پیدایش کے عام پائے جانے والے عمل میں سے نہیں گزرے تھے ۔لہذا کہا جا سکتا ہے کہ آدمؔ اور حوؔا کےپیٹ پر ممکنہ طور پر ناف کا نشان نہیں تھا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

آدمؔ اور حوّؔا کے بارے میں سوالات؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries