settings icon
share icon
سوال

نَسمیت/رُوحیت/ اینم ازم کیا ہے ؟

جواب


اینم ازم (نسمیت/رُوحیت) دراصل یہ عقیدہ ہے کہ ہر ایک چیز کی ایک رُوح ہوتی ہے، لاطینی لفظ anima میں جانور، پودے، چٹانیں، پہاڑ، دریا اور ستارے سب شامل ہیں۔ رُوحیت پرست یہ مانتے ہیں کہ ہر ایک اینما/anima کے اندر ایک بہت طاقتور رُوح ہے جو یا تو لوگوں کی مدد کر سکتی ہے یا پھر اُنہیں نقصان پہنچا سکتی ہے، اِس لیے وہ مانتے ہیں کہ انسانوں کو چاہیے کہ وہ اُن اینما کی یا تو پرستش کریں یا پھر کسی نہ کسی طریقے سے اُن کے لیے اپنی خاص توجہ اور پرواہ کا اظہار کریں۔ نسمیت/رُوحیت ایک بہت ہی قدیم مذہب ہے جس کے پیروکار ہزاروں سالوں تک جانوروں، ستاروں اور کسی بھی طرح کے بُتوں کی پرستش کرتے رہے ہیں، اور وہ علمِ باطنیت، جادوگری، فالگیری اور علمِ جوتش یا علمِ نجوم پر عمل کرتے رہے ہیں۔ وہ جادو، جنتر منتر، جھاڑ پھونک، افسوں کاری، توہمات، تعویز گنڈے، طلسمات اور سحر وغیرہ جیسی کسی بھی چیز کا اِس ایمان کے ساتھ استعمال کرتے ہیں کہ اِس طرح وہ بُری رُوحوں سے محفوظ رہیں گے اور اُن ساری اچھی رُوحوں کی خوشنودی کا باعث ہونگے جو کہیں پر بھی رہتی ہیں۔

نسمیت /رُوحیت کے کئی ایک عناصر بہت سارے جھوٹے مذاہب کے اندر دیکھنے کو ملتے ہیں جیسے کہ ہندومت، مورمن ازم اور نیو ایج سے متعلق بدعات۔ بہت سارے جھوٹے مذاہب یہ تعلیم دیتے ہیں کہ انسانوں کے اندر موجود رُوح اصل میں خُدا ہے اور وہ سارے عوامل اور مشقیں جن کی وہ مذاہب تعلیم دیتے ہیں اُنہیں سرانجام دینے سے ہمیں اُس اندرونی رُوح کی پہچان ہوگی اور یوں وہ رُوح ترقی پائے گی اور پھر ہم بھی خُدا کی مانند بن جائیں گے۔ یہ وہی پرانا چھوٹ ہے جس کی تشہیر شیطان شروع سے کرتا آرہا ہےاور اِسی کو اُس نے باغِ عدن میں اُس وقت استعمال کیا جب اُس نے آدم اور حوؔا کو آزمایا تھا، اُس نے اُن سے کہا تھا کہ "تم خُدا کی مانند۔۔۔ بن جاؤ گے" (پیدایش 3باب 5آیت)۔

بائبل بڑے ہی واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ اِس کائنات میں صرف ایک ہی خُدا ہےا ور اُس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے، آسمان کے فرشتوں سے لیکر زمین پر ریت کے ہر ایک ذرے تک کو اُسی نے تخلیق کیا ہے (پیدایش 1باب1آیت)۔ کوئی بھی مذہب جو یہ تعلیم دیتا ہے کہ ایک سے زیادہ خُدا موجود ہیں وہ مذہب صریحاً جھوٹ کی تعلیم دے رہا ہے۔ " مجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہوا اور میرے بعد بھی کوئی نہ ہو گا " (یسعیاہ 43باب10آیت)۔ "مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں ۔ میرے سوا کوئی خُدا نہیں" (یسعیاہ 45باب5آیت)۔ جھوٹے دیوتاؤں کی پرستش کرنا، جو کہ حقیقی طور پر خُدا نہیں ایک ایسا گناہ ہے جس سے خُدا خاص طور پر نفرت کرتا ہے کیونکہ اِس گناہ کی بدولت غیر معبودوں کو وہ جلال دینے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے شایانِ شان صرف اور صرف خُدا کی ذات ہے۔ اگر آپ کلید الکتاب کے اندر بُت پرستی کے موضوع کے بارے میں پڑھنے کی کوشش کریں تو آپکو معلوم ہوگا کہ کتنی دفعہ خُدا نے بائبل کے اندر غیر معبودوں کی بُت پرستی سے منع کیا ہے۔

مزید برآں بائبل مُقدس بڑی سختی کے ساتھ نسمیت /رُوحیت سے منع کرتی ہے۔ "اور وہ مَرد یا عَورت جس میں جِنّ ہو یا وہ جادوگر ہو تو وہ ضرور جان سے مارا جائے ۔ اَیسوں کو لوگ سنگسار کریں ۔ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہو گا " (احبار 20باب27آیت)۔ نسمیت یا رُوحیت جیسی سرگرمی میں ملوث ہونے سے لوگوں کی زندگیوں میں ایسے دروازے کھلتے ہیں جن کی مدد سے بد ارواح اُن زندگیوں میں داخل ہوتی ہیں جو رُوحیت یا نسمیت کے دھوکے کا شکار ہیں۔ وہ لوگ جو رُوحیت جیسی سرگرمیوں میں مبتلا ہوتے ہیں بائبل مُقدس اُن کی بھرپور ملامت کرتی ہے: بائبل بیان کرتی ہے کہ یہ خُدا کے نزدیک کراہیت آمیز ہے، بائبل اُنہیں سنگسار کرنے کا حکم دیتی ہے اور بتاتی ہے کہ وہ آگ میں جلائے جائیں گے (استثنا 18باب؛ احبار 20باب؛ یسعیاہ 47باب)۔

جیسا کہ دیگر تمام جھوٹے مذاہب کا معاملہ ہے، نسمیت بھی شیطان کی طرف سے بولا جانے والا ایک بہت بڑا جھوٹ ہے کیونکہ وہ تمام جھوٹ کا باپ ہے۔ لیکن بہت سارےلوگ پوری دُنیا کے اندر اُس مخالف سے دھوکا کھا رہے ہیں جو "گرجنے والے شیرِ ببر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کس کو پھاڑ کھائے" (1 پطرس 5باب8آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نَسمیت/رُوحیت/ اینم ازم کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries