settings icon
share icon
سوال

بائبل موت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب


بائبل موت کو ایک جُدائی کے طور پر پیش کرتی ہے: جسمانی موت رُوح کی جسم سے جُدائی ہے اور رُوحانی موت انسانی رُوح کی خُدا سے جُدائی ہے ۔

موت گناہ کی مزدوری یعنی گناہ کا نتیجہ ہے۔"کیونکہ گناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشش ہمارے خُداوند مسیح یسو ع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے۔" (رومیوں 6باب23آیت الف)۔ ساری کی ساری دُنیا نے ایک دن مرنا ہے کیونکہ ہر ایک انسان نے گناہ کیا ہے۔ "پس جس طرح ایک آدمی کے سبب سے گناہ دُنیا میں آیا اور گناہ کے سبب سے موت آئی اور یُوں مَوت سب آدمیوں میں پھیل گئی اِس لئے کہ سب نے گناہ کِیا۔" (رومیوں 5 باب12 آیت)۔ پیدایش 2باب17آیت میں خُدا نے آدم کو خبردار کیا تھا کہ اُسکی نافرمانی کا نتیجہ موت ہوگا –"جس روز تُو نے اُس میں سے کھایا، تُو مرا۔"جس وقت آدم نے گناہ کیا تو اُس نے فوری طور پر رُوحانی موت کا تجربہ کیا جس کی وجہ سے " آدم اور اُس کی بیوی نے آپ کو خُداوند خُدا کے حضورسے باغ کے درختوں میں چُھپایا" (پیدایش 3باب8آیت)۔ بعد میں آدم نے جسمانی موت کا بھی تجربہ کیا (پیدایش 5باب5آیت)

یسوع نے بھی صلیب پر جسمانی موت کا تجربہ کیا تھا (متی 27باب 50آیت)۔ ابھی آدم اور یسوع کی موت میں فرق یہ ہے کہ آدم اِس لیے مرا کیونکہ وہ ایک گناہگار تھا اور یسوع جس نے کبھی کوئی گناہ نہیں کیا تھا اُس نے گناہگاروں کے کفارے کے لیے مرنے کا انتخاب کیا (عبرانیوں 2باب9آیت)۔ پھر یسوع نے تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے موت اور گناہ پر اپنی قدرت کو ظاہر کیا (متی 28باب ؛ مکاشفہ 1باب18آیت)۔ ابھی مسیح کی وجہ سے موت ایک شکست خوردہ دشمن ہے۔"اَے مَوت تیری فتح کہاں رہی؟ اَے مَوت تیرا ڈنک کہاں رہا؟" (1 کرنتھیوں 15 باب55 آیت؛ ہوسیع 13باب14آیت)۔

غیر نجات یافتہ لوگوں کے لیے موت خُدا کی طرف سے نجات کے قیمتی تحفے کو قبول کرنے کے موقع کو ختم کر دیتی ہے۔ "اور جس طرح آدمیوں کے لئے ایک بار مَرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے" (عبرانیوں 9 باب27 آیت)۔ اور نجات یافتہ لوگوں کو موت خُدا کی حضوری میں لے جاتی ہے: "غرض ہماری خاطر جمع ہے اور ہم کو بدن کے وطن سے جُدا ہو کر خُداوند کے وطن میں رہنا زِیادہ منظور ہے" (2 کرنتھیوں 5باب8آیت؛ فلپیوں 1باب23آیت)۔ ایمانداروں کی قیامت کا عہد اِس قدر حقیقی ہے کہ ایمانداروں کے مرنے کو "سونے" سے تشبیہ دی جاتی ہے (1 کرنتھیوں 15باب51آیت؛ 1 تھسلنیکیوں 5باب10آیت)۔ ہم اُس وقت کے منتظر ہیں جب "موت نہ رہے گی " (مکاشفہ 21باب 4آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل موت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries