سوال
ایوینجیلزم کے بارے میں چند بائبلی آیات کونسی ہیں؟
جواب
مرقس16باب 15آیت۔
"اور اس نے ان سے کہا کہ تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو"۔
متی 28باب 19-20آیات۔
"پس تم جا کر سب قَوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کوباپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔اور ان کو یہ تعلیم دو کہ ان سب باتوں پر عمل کریں جن کا مَیں نے تم کو حکم دیا اور دیکھو مَیں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں"۔
1-پطرس 3باب 15آیت۔
"بلکہ مسیح کو خداوند جان کر اپنے دلوں میں مقدّس سمجھو اور جو کوئی تم سے تمہاری امّید کی وجہ دریافت کرے اس کو جواب دینے کے لئے ہر وقت مستعد رہو مگر حلم اور خَوف کے ساتھ"۔
1-کرنتھیوں 9باب 22آیت۔
"کمزوروں کے لئے کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو کھینچ لاؤں ۔ مَیں سب آدمیوں کے لئے سب کچھ بنا ہؤا ہوں تاکہ کسی طرح سے بعض کو بچاؤں"۔
رومیوں 1باب 16آیت ۔
"کیونکہ مَیں انجیل سے شرماتا نہیں ۔ اس لئے کہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے پہلے یہودی پھر یونانی کے واسطے نجات کے لئے خدا کی قدرت ہے"۔
یسعیاہ6باب 8آیت۔
"اس وقت مَیں نے خداوند کی آواز سنی جس نے فرمایامَیں کس کو بھیجوں اور ہماری طرف سے کَون جائے گا؟ تب مَیں نے عرض کی مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج"۔
اعمال 1باب 8آیت۔
"لیکن جب روح القدس تم پر نازل ہو گا تو تم قوّت پاؤ گے اور یرؔوشلیم اور تمام یہودیہ اور سامر یہ میں بلکہ زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے"۔
2-تیمتھیس 4باب 5آیت۔
"مگر تو سب باتوں میں ہوشیار رہ۔ دکھ اٹھا۔ بشارت کا کام انجام دے۔ اپنی خدمت کو پورا کر"۔
کلسیوں 4باب 2-6آیات۔
"دعا کرنے میں مشغول اور شکرگذاری کے ساتھ اس میں بیدار رہو۔ اور ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی دعا کیا کرو کہ خدا ہم پر کلام کا دروازہ کھولے تاکہ مَیں مسیح کے اس بھید کو بیان کر سکوں جس کے سبب سے قَید بھی ہوں۔ اور اسے اَیسا ظاہر کروں جَیسا مجھے کرنا لازم ہے۔ وقت کو غنیمت جان کر باہر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔ تمہارا کلام ہمیشہ اَیسا پر فضل اور نمکین ہو کہ تمہیں ہر شخص کو مناسب جواب دینا آ جائے"۔
لوقا 19باب 10آیت۔
"کیونکہ ابن آدمؔ کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے"
1-کرنتھیوں 1باب 17آیت۔
"کیونکہ مسیح نے مجھے بپتسمہ دینے کو نہیں بھیجا بلکہ خوشخبری سنانے کو اور وہ بھی کلام کی حکمت سے نہیں تاکہ مسیح کی صلیب بے تاثیر نہ ہو"۔
2-تیمتھیس 2باب 15آیت۔
"اپنے آپ کو خدا کے سامنے مقبول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشش کر جس کو شرمندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درستی سے کام میں لاتا ہو"۔
مرقس16باب 16آیت۔
"جو ایمان لائے اور بپتسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو ایمان نہ لائے وہ مجرم ٹھہرایا جائے گا"۔
رومیوں 6باب 23آیت۔
"کیونکہ گناہ کی مزدوری مَوت ہے مگر خدا کی بخشش ہمارے خداوند مسیح یسوعؔ میں ہمیشہ کی زندگی ہے"۔
اعمال 2باب 38آیت۔
"پطرؔس نے ان سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تم میں سے ہر ایک اپنے گناہوں کی معافی کے لئے یسوعؔ مسیح کے نام پر بپتسمہ لے تو تم روح القدس انعام میں پاؤ گے"۔
امثال 11باب 30آیت۔
"صادق کا پھل حیات کا درخت ہے اور جو دانش مند ہے دلوں کو موہ لیتا ہے"
2-کرنتھیوں 5باب 20آیت۔
"پس ہم مسیح کے ایلچی ہیں۔ گویا ہمارے وسیلہ سے خدا التماس کرتا ہے۔ ہم مسیح کی طرف سے منّت کرتے ہیں کہ خدا سے میل ملاپ کر لو"۔
متی 5باب 15آیت۔
"اسی طرح تمہاری رَوشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں"۔
لوقا 12باب 8آیت۔
"اور مَیں تم سے کہتا ہوں کہ جو کوئی آدمیوں کے سامنے میرا اقرار کرے ابن آدمؔ بھی خدا کے فرشتوں کے سامنے اس کا اقرار کرے گا"۔
متی 10باب 7-14آیات۔
"اور چلتے چلتے یہ منادی کرنا کہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔ بیماروں کو اچّھا کرنا۔ مردوں کو جلانا۔ کوڑھیوں کو پاک صاف کرنا۔ بدروحوں کو نکالنا۔ تم نے مفت پایا مفت دینا۔ نہ سونا اپنے کمربند میں رکھنا نہ چاندی نہ پَیسے۔ راستہ کے لئے نہ جھولی لینا نہ دو دو کرتے نہ جوتیاں نہ لاٹھی کیونکہ مزدور اپنی خوراک کا حق دار ہے۔ اور جس شہر یا گاؤں میں داخل ہو دریافت کرنا کہ اس میں کَون لائق ہے اور جب تک وہاں سے روانہ نہ ہو اسی کے ہاں رہنا۔
English
ایوینجیلزم کے بارے میں چند بائبلی آیات کونسی ہیں؟