settings icon
share icon
سوال

کرسلام کیا ہے؟

جواب


کرسلام دراصل مسیحیت اور اسلام کے اندر ہم آہنگی اور مطابقت تلاش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اگرچہ اِس کا آغاز1980 کی دہائی میں نائیجیریا میں ہوا، لیکن کرسلام کے متعلق تصورات باقی کی ساری دُنیا کے اندر پھیل چکے ہیں۔ کرسلام کا اہم ترین تصور یہ ہے کہ اسلام اور مسیحیت باہمی طور پر ہم آہنگ ہیں اور کوئی بھی شخص ایک ہی وقت میں مسلمان بھی ہو سکتا ہے اور مسیحی بھی۔ کرسلام اپنے طور پر کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ یہ مسیحیت اور اسلام کےدرمیان پائے جانے والے فرق و تفریق کو دھندلا کر ایک نیا تصور پیش کرنے کی کوشش ہے۔

کرسلام کے حامی اپنے تصورات کی تبلیغ کے لیے اِس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یسوع مسیح کا ذکر قرآن میں 25 دفعہ ہوا ہے، یا مسیحیت اور اسلام اخلاقی لحاظ سے ایک جیسی تعلیمات دیتے ہیں، یا پھر یہ کہ دُنیا کے دو بڑے ترین مذاہب کو دہریت اور رُوحانیت کے اعتبار سے نئے ابھر کر آنے والے تصورات کے خلاف باہمی طور پر مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔ بہت سارے لوگ کرسلام کو مغربی دُنیا جہاں واضح طور پر مسیحیت کو غلبہ حاصل ہے اور مشرقِ وسطیٰ جہاں پر مسلمانوں کی اکثریت ہے کے درمیان چلنے والے تنازعات کے واحد حل کے طور پر دیکھتے ہیں ۔

اگرچہ یہ بات ناقابلِ تردید ہے کہ اسلام ، مسیحیت ( اور حتیٰ کہ یہودیت) کے درمیان بہت ساری باتیں اور تصورات ایک جیسے ہیں، لیکن کرسلام کا نظریہ حتمی طور پر ناکامی کا شکار ہوتا ہے کیونکہ مسیحیت اور اسلام اہم ترین موضوعات –جیسے کہ مسیحی کی اصل شناخت – کے مقام پر ایک دوسرے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ حقیقی مسیحیت یہ بیان کرتی ہے کہ یسوع مسیح مجسم خُدا ہے۔ مسیحیوں کے نزدیک یسوع مسیح کی الوہیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یسوع مسیح کی الوہیت کے بغیر صلیب پر اُس کی موت اِس دُنیا کے گناہوں کے کفارے کے لیے کافی اور موزوں قربانی نہیں ہو سکتی (1 یوحنا 2باب 2آیت)۔

اسلام واضح طور پر یسوع مسیح کی الوہیت کا انکار کرتا ہے۔ قرآن یہ تصور پیش کرتا ہے کہ یسوع مسیح کو خُدا ماننے کا تصور کفر کے مترادف ہے (سورۃ المائدہ 17آیت)۔ مسلمانوں کے نزدیک مسیح کی الوہیت پر ایمان رکھنا شرک ہے۔ مزید برآں اسلام یسوع مسیح کی صلیبی موت کا انکار کرتا ہے (سورۃ النساء 157-158آیات)۔اسلام کی طرف سے مسیحیت کے سب سے بنیادی ترین عقائد کو رَد کیا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے کے طور پر دونوں مذاہب کسی طور پر بھی ہم آہنگ نہیں ہیں ۔ پش اِس سب کی روشنی میں کرسلام ایک ایسا تصور ہے جسے مسیحیوں اور مسلمانوں دونوں ہی کو رَد کرنا چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کرسلام کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries