سوال
ناچنے /رقص کرنے کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے؟
جواب
بائبل ناچنے /رقص کرنے کےمتعلق خصوصی طور پر کوئی ہدایات پیش نہیں کرتی۔ اس سلسلے میں اچھے اور بُرے رقص کی کچھ مثالیوں کی نشاندہی کرنا اور پھر رقص کے معیار کے متعلق بائبلی اصولوں کو بیان کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ خروج 32باب 6، 19-25آیات -یہ اسرائیل کی تاریخ کا مایوس کن حصہ ہے۔ اُس دوران جب موسیٰ پہاڑ پر خدا سے ہم کلام ہو رہا تھا اسرائیلیوں نے ایک بچھڑا بنا لیا تھا ۔ بت پرستی کے عمل میں انہوں نے ناچناگاناشروع کر دیا ۔ اس کا نتیجہ "کھیل کود " کی صورت میں نکلا اور " لوگ بے قابو ہو گئے " (کچھ تراجم میں 25آیت بتاتی ہے کہ وہ " برہنہ" ہو گئے )۔ اس معاملے میں رقص انتہائی سنگین گناہ کی سرگرمی کا باعث بنا۔ خروج 15باب 20آیت میں مریم اُس فتح کو منانے کے لیے ناچ رہی تھی جو بحرِقلزم کے دوحصے ہونے کے وقت خُدا کی قدرت سے اُنہیں ملی تھی۔ عہد کے صندوق کے واپس یروشلیم میں آنے کی خوشی کو منانے کے لیے 2سموئیل 6باب 12-16آیات میں داؤد" خداوند کے حضور اپنے سارے زور سے ناچنے لگا "۔
بائبل میں مذکور ہر وہ رقص جسے گناہ خیال نہیں کیا جاتا وہ عبادت یا خدا کی حمد و ستایش میں کیا گیا تھا۔یہاں مزید کچھ اور اُصول پیش کئے جاتے ہیں جنہیں ناچنے کے عمل پر غور و خوص کے لیے ذہن میں رکھا جانا چاہیے : واعظ 3باب 4آیت – ناچنے کا ایک مناسب وقت ہے (اور اِس تاثر کے مطابق ناچنے کے لیے ایک نامناسب وقت بھی ہے )۔ 149زبور 3آیت؛ 150زبور 4آیت — دونوں حوالہ جات اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ ہم ناچتے ہوئے خدا کی حمد و ستایش کر سکتے ہیں۔1کرنتھیوں 6باب 19-20آیات -ہمارے بدن خُدا کے ہیں اور رُوح القدس کا مَقدس ہیں ۔ اس لیے ہم جو کچھ بھی کریں وہ اُس کے جلال کے لیے ہونا چاہیے۔
لہذادوسروں کو اپنی یا اپنے جسم کی طرف متوجہ کرنے کےلیے ناچنا گناہ ہو گا ۔ 1کرنتھیوں 7باب 1-3آیات میں مصنف کہتا ہے کہ " مَرد کے لئے اچھا ہے کہ عورت کو نہ چھوئے " ۔ پولس اس بات کو تسلیم کر رہا تھا کہ مَردوں کی جنسی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے جو آسانی سے بھڑک جاتی ہے ۔ اِس وجہ سے شادی کے بندھن کے بغیر اُن مختلف قسم کے رقصوں میں شامل ہونا جس میں جوڑا جوڑا ہو کر ناچتے ہیں خصوصاً مَردوں کےلیے بڑی آزمایش ہو سکتا ہے۔ "جوانی کی خواہشوں سے بھاگ " ( 2تیمتھیس 2باب22آیت)۔ ایسی کسی بھی قسم کا ناچناجو ہمارے یا دوسروں کے اندر گناہ آلود خواہشات کو اشتعال دےگناہ ہے ۔ متی 18باب 6آیت –کوئی بھی ایسا کام کرناجس کی وجہ سے کوئی اور گناہ میں مبتلا ہو سکتا ہو بالکل ناقابلِ معافی خیال کیا جاتا ہے ۔ اس طرح سے ناچنا جو کسی اور کے اندر ہوس اور شہوت کو ہوا دینے کا باعث ہو اِسی زُمرے میں آئے گا ۔ اگر ہم اس لحاظ سے پُر یقین نہیں ہیں کہ آیا ناچنے کی کوئی صورتِ حال قابلِ قبول ہے یا نہیں تو یہ بہترین اصول ہے کہ "ہر قسم کی بدی سے بچے رہو "۔ حتیٰ کہ اگر ایسا محسوس ہو کہ ناچنا /رقص کرنا گناہ آلود ہو سکتا ہے تو ایسا نہ کریں ۔
آخری بات ناچنے کی ایسی بہت سی اقسام ہیں جو ایمانداروں کے لیے نا مناسب ہیں جیسے کہ ٹوَرکنگ(twerking)۔ کیونکہ ایمانداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی زندگیوں اور اپنے بدنوں کے وسیلے خُدا کے نام کو جلال دینے کی کوشش کریں۔ بہر حال بائبل اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ہم ایسے انداز میں رقص کر سکتے ہیں جو دوسروں کو آزمایش میں نہیں ڈالتا ،خود ہمیں آزمایش میں نہیں ڈالتا اور خدا کو جلال دیتا ہے ۔
English
ناچنے /رقص کرنے کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے؟