settings icon
share icon
سوال

بائبل مسیحی شوہر ہونے کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

جواب


بائبل مسیحی شوہر ہونے کے بارے میں اتنا کچھ کہتی ہے کہ اُس سب کو لیکر اِس موضوع پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ درحقیقت اِس بارے میں کئی ایک کتابیں لکھی جا چکی ہیں۔ یہ مضمون اِس موضوع کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتا ہے ۔

‏مسیحی شوہر کی واضح ترین تصویر افسیوں 5باب15-33 آیات کے اندر پیش کی گئی ہے۔ پولس رسول بیان کرتا ہے کہ مسیح میں ہونے، خُدا کے ساتھ درست تعلق رکھنے کا کیا مطلب ہے، اورشوہر کے بارے میں کی گئی بات اُس کے اِس اطلاق کا دِل ہے۔ پولس رسول کی طرف سے مسیحی بیوی کے لیے جو ہدایات دی گئی ہیں اُن کا آغاز 23 آیت سے ہوتا ہے اور یہ آیت بیان کرتی ہے کہ ایک بیوی کو اپنے خاوند میں ایسی قیادت کو دیکھنا چاہیے جیسے کلیسیا کے اندر مسیح کی قیادت کو دیکھا جاتا ہے۔ اِس کے دو فقروں کے بعد (25 آیت)پولس یہی چیز براہِ راست مسیحی شوہر کے لیے کہتا ہے۔ پس ایک مسیحی شوہر کے طرز عمل کا اعلیٰ نمونہ خود خُداوند یسوع مسیح ہے۔ دوسرے الفاظ میں خُدا مسیحی شوہروں سے چاہتا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے لیے قربانی دیں اور اُنہیں مکمل اور غیر مشروط محبت کریں، بالکل اُسی طرح جیسے ہمارے نجات دہندہ نےہم سب سے محبت کی ہے۔

مسیحی شوہر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کے فائدے اور فلاح و بہبود کے لیے ضرورت پڑنے پر اپنی جان سمیت سب کچھ دے دینے کے لیے تیار ہو۔ خُدا کا منصوبہ ہے کہ شوہر اور بیوی ایک ہوں (مرقس 10باب8 آیت)،پس جو کچھ شوہر کا ہے وہ بیوی ہی کا ہے۔ محبت میں کسی طرح کی کوئی خود غرضی نہیں ہوتی (1 کرنتھیوں 13باب5 آیت)؛ محبت میں بس دینا ہی ہوتا ہے۔ مسیحی شوہر کے اپنی بیوی کے بارے میں احساسات دیوانگی ، جنونی طرز کے عزشقانہ ، رومانوی، شہوانی و جنسی تعلقات سے بڑھ کر ہوتے ہیں۔ یہ رشتہ سچی محبت کرنے والے خُدا کی ذات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ خُدا کی طرف سے قربانی جیسے جذبے پر مبنی ہوتا ہے۔ مسیحی شوہر اپنی بیوی کی بہتری و فلاح و بہبود میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ ابدی زندگی کے ساتھ وارث کے طور پر اُس کی رُوحانی بہبود کو فروغ دیتا ہے (1 پطرس 3باب7 آیت)۔ وہ اِس بات کے بارے میں نہیں سوچتا کہ اُسے اپنی بیوی سے کیا حاصل ہو سکتا ہےبلکہ یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے لیے کیا کر سکتا ہے اور وہ اُس کے لیے کیا بن سکتا ہے۔

افسیوں 5باب بیان کرتا ہے کہ ایک محبت کرنے والا مسیحی شوہر کس طرح سے اپنی بیوی کے لیے مسیح کی محبت کا آلہ کار ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ مسیح کی اپنی کلیسیا کے ساتھ محبت کا اعلیٰ نمونہ بھی ہے۔ یہ کیسا بڑا اعزاز ہے! اور کیسی بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ صرف مسیح یسوع کی زندگی بخش قوت کے تابع ہونے کی بدولت ہی کوئی شخص اِس چیلنج کو پورا کر سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اُسے رُوح القدس کی طاقت پر بھروسہ کرنا چاہیے(افسیوں 5باب18 آیت) اور مسیح کے لیے عزت و احترام کی خاطر اپنی بیوی کی خدمت کے لیے خود کو مسیح کے تابع کرنا چاہیے (21 آیت اور بقیہ حوالہ)۔

بہت دفعہ ایک مسیحی شوہر ایک باپ بھی ہوتا ہے۔ باپ اور شوہر کے کردار ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ خُدا نے مرد اور عورت کو متعدد مقاصد کے لیے جنسی اصناف کے طور پر پیدا کیا۔ ایک مقصد یہ ہے کہ ہم انسانی نسل کو بڑھائیں، زمین کو ایسے لوگوں کے ساتھ آباد کریں جو خُدا کی شبیہ رکھتے ہیں ۔ دیکھیے پیدایش 1باب27-28 آیات اور 2باب20-25 آیات، بمع اِستثنا 6باب1-9 آیات اور افسیوں 6باب4 آیت۔ خاندان-مسیحی خاندان خُدا کے منصوبے کا مرکز ہے اور انسانی معاشرے کی بنیاد ہے۔ جس طرح ایک مسیحی شوہر رُوح القدس کی طاقت کے بغیر اپنی بیوی سے محبت نہیں رکھ سکتا اُسی طرح وہ رُوح القدس کی طاقت کے بغیر خُداوند کی ہدایت کے ساتھ اپنے بچّوں سے مناسب محبت نہیں رکھ سکتا اور اُنکی مناسب پرورش نہیں کر سکتا۔ شوہر اور بیوی پر ایک بھاری ذمہ داری ہے اور یہ ایک بہت بڑا استحقاق بھی ہے۔ جب وہ خُدا کی پیروی کرتے ہیں اور اُس کی رہنمائی میں چلتے ہیں تو وہ اپنے خاندانوں کی اچھی خدمت کرتے ہیں اور یوں وہ خُدا کے نام کو عزت دیتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل مسیحی شوہر ہونے کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries