settings icon
share icon
سوال

مسیحی ہم جنس پرستوں سے اِس قدر متعصب کیوں ہیں ؟

جواب


‏تعریف کے مطابق ہوموفوبیا ہم جنس پرستوں سے ‏‏خوف‏‏ ہے لیکن اس کے معنی کو وسیع کر کے ہم جنس پرستوں سے نفرت کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہت سارے لوگوں کے نزدیک ہوموفوبک ہونا اپنے رویوں اور مظاہروں سے اِس طرح کے رجحانات اور احساسات کو ظاہر کرنا ہے جس سے ہم جنس پرستوں کے لیے تعصب یا نفرت ظاہر ہو۔نتیجے کے طور پر اِس سے بعض اوقات تشدد یا دشمنی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہوموفوبیا صرف معاشرے کے کسی ایک طبقے تک محدود نہیں ہے۔ یہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں پایا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے نفرت انگیز گروہوں نے ہم جنس پرستوں پر بدتمیزی سے حملے کئے ہیں اور ہم جنس پرستوں کو ستانے اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش میں خاص طور پر پُر تشدد زبان استعمال کی ہے۔‏

اکثر مسیحیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف اس وجہ سے ہوموفوبک ہیں کیونکہ وہ ہم جنس پرستوں کے رویے کو گناہ قرار دیتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہوموفوبک کی اصطلاح محض ایک لفظ ہے جسے ہم جنس پرست کارکنوں اور حامیوں نے ایک غیر اخلاقی اور مضر صحت عمل پر جائز اور حقیقی تنقید کی منفی انداز میں نشان دہی کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔اِس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایسے لوگ اور تنظیمیں موجود ہیں جنہوں نے ہم جنس پرستوں کیساتھ غیر منطقی نفرت کو پیدا کیا اوراُسے ہوا دی ہے اور وہ ہم جنس پرستوں کو تکلیف پہنچانے کے لئے پرتشدد اقدامات کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تاہم مسئلہ یہ ہے کہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کا نعرہ لگانے والے کارکنوں نے ہم جنس پرستی جیسے عمل کی محض مخالفت کرنے والے ہر کسی شخص پر اِسی طرح کی نفرت کا الزام لگایا ہے۔ اس لئے جو مسیحی بجا طور پر سمجھتے ہیں کہ ہم جنس پرستی ایک غیر فطری گناہ ہے انہیں بھی متشدد پاگلوں کے مترادف قرار دیا جاتا ہے جو ہم جنس پرستوں کے خیالات کے مطابق اُن سے اپنے بغض کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔

اگرچہ بائبل ہم جنس پرستی کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن اس میں کبھی یہ ہدایت نہیں دی گئی ہے کہ ہم جنس پرستوں سے نفرت کی جائے۔ مسیحی ہونے کے ناطے ہمیں ہم جنس پرستوں کے غیر طبعی اور مکروہ عمل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ بائبل اس کی مذمت میں واضح ہے اور اس طرح کے طرز عمل پر چلنے والوں کے خلاف خدا کا غضب بھی آتا ہے۔مسیحی ہونے کے ناطے خُدا کی طرف سے ہمیں بڑے واضح طور پر بلاہٹ ہے کہ ہم محبت کیساتھ گناہ کو وہی کچھ کہیں جو اُسے خُدا کا کلام کہتا ہے۔ ہم جنس پرستی کی مخالفت کرنے والے کسی بھی شخص کی طرف اشارہ کرنے کے لئے ہوموفوبیا کی اصطلاح استعمال کرنا کوئی ایسی جائز دلیل نہیں جو حقیقت کی درست نمائندگی کرتی ہو بلکہ یہ حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔ ایک مسیحی کو ہم جنس پرستوں کے بارے میں صرف ایک خوف ہونا چاہئے اور وہ یہ خوف ہے کہ یہ لوگ نجات کی واحد راہ کو مسترد کر دینے کی وجہ سے ابدی ہلاکت میں جائیں گے اور اُن کا یہ فیصلہ اُنہیں ابدی طور پر متاثر کرے گا۔اور وہ واحد راہ خداوند یسوع مسیح ہے جو ذلت آمیز اور تباہ کن طرز زندگی سے بچنے کی واحد امید پیش کرتا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مسیحی ہم جنس پرستوں سے اِس قدر متعصب کیوں ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries