سوال
کیا خُدا سنگین/بڑے گناہ معاف کرتا ہے؟کیا خُدا کسی قاتل کو معاف کر دے گا؟
جواب
بہت سے لوگ یہ غلط ایمان رکھتے ہیں کہ خدا جھوٹ، غصے، ناپاک خیالات جیسے " چھوٹے " گناہوں کو معاف کر تا ہے لیکن قتل اور زنا جیسے "بڑے گناہوں کو معاف نہیں کرتا ۔ یہ سچ نہیں ہے ۔ ایسا کوئی بڑا گناہ نہیں ہے جسے خدا معاف نہیں کر سکتا ۔ جب یسوع نے صلیب پر جان دی تھی تو اُس نے پوری دنیا کے تمام گناہوں کی قیمت چکانے کےلیے جان دی تھی ( 1یوحنا 2باب 2آیت)۔ جب کوئی انسان نجات کےلیے یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے تو اُس کے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ۔ ان میں ماضی ، حال اور مستقبل کے بڑے یا چھوٹے تمام گناہ شامل ہیں ۔ یسوع ہمارے تمام گناہوں کی قیمت ادا کرنے کےلیے مواء تھا اور اس طرح ایک ہی بار سب گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ( کلسیوں 1باب 14آیت؛ اعمال 10باب 43آیت)۔
ہم سب گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں(رومیوں 3باب 23آیت) اور اس کے نتیجے میں ابدی سزا کے مستحق ہیں ( رومیوں 6باب 23آیت)۔ یسوع اس لیے ہماری خاطر مواء تھا کہ ہمارے گناہوں کی سزا کو خود برداشت کر ے ( رومیوں 5باب 8آیت)۔ کوئی بھی شخص اس بات سے قطع ِ نظر کہ اُس نے کون کون سے گناہ کیے ہیں جب نجات کےلیے یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے تواُسے معاف کر دیا جاتا ہے ( یوحنا 3باب 16آیت)۔ مگر ایک ایسا شخص جو "محض" جھوٹ بولنے والا تھا اُسکی نسبت ایک قاتل یا زانی کو اپنے بُرے اعمال کے لیے ممکنہ طور پر اب بھی سنگین نتائج ( مثلاً قانونی یا اس طرح کے دیگر اثرات) کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ لیکن ایک قاتل یا زانی کے گناہوں کو اُسی لمحے مکمل اور مستقل طور پر معاف کر دیا جاتا ہے جب وہ یسوع مسیح کو نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتا ، اپنی گناہ آلود زندگی سے توبہ کرتا اور یسوع مسیح پر ایمان لاتا ہے ۔
یہاں گناہ کا حجم نہیں بلکہ مسیح کے کفارے کا حجم فیصلہ کن چیز ہے ۔ اگر خُدا کے بے گناہ برّے کا بہایا گیا خون اُن لاکھوں لوگوں کے تمام گناہوں کا احاطہ کرنے کےلیے کافی ہے جو کبھی اُس پر یمان لائیں گے تو اُن گناہوں کے حجم یا قسم کی کوئی حد نہیں ہو سکتی جن کا مسیح کے خون کے وسیلہ سے احاطہ ہو سکتا ہے ۔ جب اُس نے کہا تھا کہ " تمام ہوا " تو اس کا مطلب تھا کہ گناہ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، اُس کےلیے درکار کفارہ اور تقاضا پورا کر دیا گیا ہے ، کامل معافی حاصل کر لی گئی ہے اور تمام گناہوں سے نجات مل گئی ہے ۔ یہ حتمی ، یقینی اور مکمل نجات ہے ؛ اس میں کسی بات کے اضافے کی ضرورت نہیں ہے یا کوئی اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ مزید یہ کہ مسیح کا کفارہ بخش کام پوری طرح کسی بھی انسانی مدد کے بغیر سر انجام دیا گیا تھا اور یہ منسوخ نہیں کیا جا سکتا ۔
English
کیا خُدا سنگین/بڑے گناہ معاف کرتا ہے؟کیا خُدا کسی قاتل کو معاف کر دے گا؟