settings icon
share icon
سوال

اِس سے کیا مُراد ہے کہ خُدا مہیا /فراہم کرتا ہے ؟

جواب


بائبل میں ایسی بہت سی آیات ہیں جو اُن طریقوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں جن کے ذریعے خدا ہماری مدد کرتا ہے۔ فلپیوں4باب 19آیت اس بات کو سادہ الفاظ میں بیان کرتی ہے: " میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافق جلال سے مسیح یِسُوع میں تمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔" اس اثنا ء میں جب خوشحالی اور ترقی کے متلاشی لوگ معجزانہ طور پر مہیا کئے جانے کے لیے ہمیشہ مال و دولت کی تلاش میں ہو سکتے ہیں توہمیں اس بات پر گہری نظر رکھنی چاہیے کہ خدا ہمیں اصل میں کیا مہیا کرنا چاہتا ہے۔

کسی بھی اچھے والدین کی طرح خُدا کبھی بھی ہمیں ایسی چیز یں عطا نہیں کرے گا جو چیزیں وہ جانتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچائیں گی ۔ اُس کا اصل مقصد مسیح کے ہمشکل بننے میں ہماری مدد کرنا ہے تاکہ ہم دنیا میں نمک اور نور بن جائیں (متی 5باب 13-14آیات)۔ خُدایہ نہیں چاہتا کہ ہم اُسے محض مادی چیزوں کے آسمانی منبع کے طور پر دیکھیں۔ مادی چیزوں کو حاصل کرنا اس زندگی کا بنیادی مقصد نہیں ہے (لوقا 12باب 15آیت)۔

خدا ہماری ضروریات اور خواہشات میں فرق کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جہاں ہمارا مال ہے وہیں ہمارا دل بھی لگا رہے گا (متی 6باب 21آیت)۔ وہ ہمیں اس بات سے آگاہ کرنا چاہتا کہ یہ دنیا ہمارا گھر نہیں ہے اور ہمیں جس بات کی ضرورت ہے اُس کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ اِس زندگی کو بسر کرتے ہوئے ہم اپنی توجہ ابدی زندگی کی طرف مرکوز کریں۔

خدا ہماری ذات کے ہر حصے: رُوح، جان اور بدن کے بارے میں فکر مند ہے ۔ جس طرح اُس کے کردار کے پہلو لامحدود ہیں اُسی طرح خُدا ہمیں جن طریقوں سے مہیا کرتا ہے وہ ہر اُس چیز سے بالا تر ہیں جس کے بارے میں ہم مانگ سکتے یا تصور کر سکتے ہیں (افسیوں 3باب 20آیت)۔ ہم اُس کی بھلائی، رہنمائی، اور ایک چرواہے کی مانند ہماری دیکھ بھال کرنے پر بھروسہ کر سکتے ہیں اور مان سکتے ہیں کہ جو کچھ ہم اپنے لیے کبھی بھی حاصل نہیں کر سکتے خُدا اُس سے بہت زیادہ بڑھ کر ہماری مدد کر سکتا ہے۔ خُدا ہمیں اپنے ساتھ ایک گہرا، غیر رسمی، فرمانبرداری پر مبنی رشتہ استوار کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرتا ہے تاکہ ہم اپنے آپ اور دوسروں کی"23زبور " میں مذکور معیار ِزندگی کی جانب رہنمائی کر سکیں۔ جن کا چرواہا خداوند ہے وہ کہہ سکتے ہیں " مجھے کمی نہ ہو گی" (23زبور 1آیت)۔

دعائے زبانی میں یسوع اپنے شاگردوں کو خدا کی فراہمی کے لیے التجا کرنا سکھاتا ہے اور ہر بار جب ہم یہ دعا "ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے"(متی 6باب 11آیت)کرتے ہیں تو خُدا پر ہمارا انحصار مضبوط ہوتا ہے۔ متی 6باب 25-34آیات میں یسوع اپنے شاگردوں سے فرماتا ہے کہ وہ کھانے یا پوشاک کی فکر نہ کریں۔ آسمانی باپ ہماری ضروریات کو جانتا ہے۔ وہ ہمارے ساتھ عہدپر مبنی رشتہ استور کرنا چاہتا ہے، اور اِس میں اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارا اُس پر بھروسہ کرنا اور سب سے پہلے اُس کی بادشاہی اور راستبازی کی تلاش شامل ہے (متی 6باب 33آیت)۔

84زبور11آیت بیان کرتی ہے " وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا"۔ یہ آیت اس یاد دہانی پر مشتمل ہے کہ خدا کی فراہمی کے لیے اپنی زندگیوں میں پھلدارہونے میں ایک اہم کردار ہم ادا کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہمیں راستبازی سے چلنا چاہیے۔

یعقوب 4باب 3آیت ہمارے اِن سوالات کا جواب دیتی ہے کہ کئی بار بہت ساری دُعاؤں کا جواب کیوں نہیں ملتا: " تم مانگتے ہو اور پاتے نہیں اِس لئے کہ بُری نیّت سے مانگتے ہو تاکہ اپنی عیش و عشرت میں خرچ کرو"۔ خُدا دل کو جانچتا ہے اور ہماری دعاؤں کے محرکات اُس کے نزدیک اہمیت کے حامل ہیں۔

خُدا کی فراہمی کے بارے میں بہت سے حوالہ جات کا تعلق ہماری خوراک اور لباس اور روزمرہ کی زندگی کی جسمانی ضروریات کے ساتھ ہے۔ جبکہ دیگر حوالہ جات ہماری جان اور رُوح، ہماری اندرونی شخصیت کی ضروریات کا ذکر کرتے ہیں۔ وہ ہمیں اطمینان (یوحنا 14باب 27آیت)، تسلی (2 کرنتھیوں 1 باب 4آیت)اور"قدرت، محبت اور تربیت کی رُوح " بخشتا ہے (2تیمتھیس1باب 7آیت)۔ درحقیقت اُس " نے ہمیں مسیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی"ہے (افسیوں 1باب 3آیت)۔ ہم خو د کو جس بھی صورتِ حال میں پاتے ہیں ہم خُداوند میں مطمئن رہ سکتے ہیں (فلپیوں 4باب 12آیت)۔

گلتیوں 1باب 15آیت اور یرمیاہ 1باب 5آیت جیسے حوالہ جات ہمیں اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ خدا کی محبت اور رہنمائی ہمارےحمل میں پڑنے سے پہلے ہی شروع ہوچکی ہوتی ہے ۔ اس بات کو جاننا کتنی بڑی بخشش ہے کہ خُدا ابتداہی سے ہماری زندگی میں شامل رہا ہے! ہماری بھلائی کے لیے اُس کی خواہش میں ہمارے لیے اُس کی محبت بھی شامل ہے۔ وہ واقعی یہوواہ یری - مہیا کرنے والا خداوند ہے ۔

خُدا کی فراہمی اُس کی تمام مخلوقات کے ساتھ اُس کے جاری تعلق پر مشتمل ہے اور اِسی پر اُس کا انحصارہے (104زبور 21آیت)۔ اکثر ہم بارش، ہر صبح طلوع ہونے والے سورج، تازہ ہواؤں اور اُن لہروں کو بے قدری کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہمارےساحلوں کو صاف ستھرا رکھتی اور ہمارے وسیع سمندروں میں زندگی کو تقویت بخشتی ہیں ۔ لیکن اِن سب چیزوں کی ہمارے پیارے خُدا کی طرف سے نگہبانی کی جاتی ہے تاکہ اُس کی طرف سے ہماری ضروریات کی فراہمی ممکن ہو۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اِس سے کیا مُراد ہے کہ خُدا مہیا /فراہم کرتا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries