settings icon
share icon
سوال

اگر خُدا قادرِ مطلق ہے تو پھر وہ شیطان کو مار کیوں نہیں دیتا؟

video
جواب


مسیحی زندگی کے بھیدوں میں سے ایک بھید یہ بھی ہے کہ جس وقت شیطان نے گناہ کیا تھا خُدا نے اُسے اُسی وقت ختم کیوں نہیں کر دیا تھا۔ ہم جانتے ہیں خدا ایک دن شیطان کو آگ کی جھیل میں پھینکنے کے ذریعے اُسے شکست دے گا جہاں وہ دن رات ہمیشہ اذیت میں رہے گا ( مکاشفہ 20باب 10آیت) لیکن بعض اوقات ہم حیران ہوتے ہیں کہ خدا نے شیطان کو پہلے ہی ختم کیوں نہیں کر دیا تھا۔ اس سب کے پیچھے خدا کا اصل مقصد کیا ہے شاید ہم اُ سے کبھی نہیں جان پائیں گے لیکن ہم اُس کی فطرت کے بارے کچھ باتیں یقینی طور پر جانتے ہیں ۔



پہلی بات ، ہم جانتےہیں کہ خدا تمام مخلوقات پر مکمل طور پر حاکمیت رکھتا ہے اور اُن مخلوقات میں شیطان بھی شامل ہے ۔ بلاشبہ شیطان اور اِس کی بدارواح دنیا میں تباہی مچاتے ہیں لیکن اُنہیں صرف ایک مخصوص حد تک آزادی دی گئی ہے ۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خدا نے وقت کے شروع سے لیکر آخر تک ہر بات کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔ کوئی بھی چیز اُس کے منصوبوں کو ناکام نہیں کر سکتی اور چیزیں اُس کی مرضی کےمطابق عین ترتیب سے چل رہی ہیں ۔ "رب الافواج قَسم کھا کر فرماتا ہے کہ یقیناً جیسا مَیں نے چاہا وَیسا ہی ہو جائے گا اور جیسا مَیں نے اِرادہ کیا ہے وَیسا ہی وقوع میں آئے گا" (یسعیاہ 14باب 24آیت)۔

دوسری بات،" ہم کو معلوم ہے کہ سب چیزیں مل کر خُدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے بھلائی پیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافق بُلائے گئے" ( رومیوں 8باب 28آیت)۔ شیطان کےلیے خدا نے جو بھی منصوبہ بنایا ہے ممکنہ طور پر وہی بہترین منصوبہ ثابت ہو گا ۔ شیطان کی عدالت اور حتمی سزا کے وقت خدا کا کامل اور واجب قہر ٹھنڈا ہوگا اور اُس کی کامل صداقت عزت و جلال پائے گی ۔ وہ لوگ جو خدا سے محبت کرتے ہیں اور جو اُس کے منصوبے کی تکمیل کا انتطار کررہے ہیں وہ اِس منصوبے کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں گے اورجب ان باتوں کو ہوتے ہوئے دیکھیں گے تو اُس کے نام کی حمدو ستایش کریں ۔

تیسری بات یہ ہے کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خدا کے منصوبوں اور اُس کی وقت کی ترتیب پر سوال اُٹھانا خود خدا پر ، اُس کے فیصلے پر، اُس کے کر دار پر اور اُس کی فطرت پر سوال اُٹھانے کے مترادف ہے ۔ اپنی مرضی کے مطابق وہ جو بھی کرتا ہے اُس کے اس حق پر سوال اُٹھانا دانشمندی کی بات نہیں ہے۔ زبور نویس ہمیں بتاتا ہے کہ "خُدا کی راہ کامِل ہے" ( 18زبور 30 آیت)۔ قادرِ مطلق خدا کی طرف سے جو بھی منصوبہ پیش کیا جاتا ہے ممکنہ طور پر وہی بہترین منصوبہ ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم خدا کی مرضی کو مکمل طور پر سمجھنے کی توقع نہیں کر سکتے جیسا کہ خدا خود ہمیں یاد دلاتا ہے "خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اور میرے خیال تمہارے خیالوں سے بلندہیں" ( یسعیاہ 55باب 8-9آیات)۔ بہرحال خداکے حضور ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اُس کی فرمانبرداری کریں ، اُس پر بھروسہ کریں اوراُس کی مرضی کے تابع رہیں، چاہے ہم اِسے سمجھ پاتے ہیں یا نہیں ۔ شیطان کے خاتمے کے تعلق سے ممکنہ طور پر یہی بہترین منصوبہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ خدا کا منصوبہ ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اگر خُدا قادرِ مطلق ہے تو پھر وہ شیطان کو مار کیوں نہیں دیتا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries