سوال
علم الگناہ کیا ہے ؟
جواب
علم الگناہ /Hamartiology گناہ کا مطالعہ ہے۔ علم الگناہ اِس چیز کے بارے میں بیان کرتا ہے کہ گناہ کی ابتدا کیسے ہوئی، یہ بنی نوع انسا ن کو کس طرح سے متاثر کرتا ہے اور اِس کے نتیجے میں موت کے بعد کیا ہوگا۔ گناہ کرنے کا بنیادی مطلب "اصل نشان کو کھو دینا" ہوتا ہے۔ ہم سب خُدا کی راستبازی کے نشان کو کھو دیتے ہیں (رومیوں 3باب23 آیت)۔ علم الگناہ پھر ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کیوں اُس نشان کو کھو دیتے ہیں، ہم اُس نشان کو کیسے کھو دیتے ہیں اور اُس نشان کو کھو دینے کے نتائج کیا ہیں۔ علم الگناہ سے متعلق چند اہم سوالات یوں ہیں:
گناہ سے کیا مراد ہے ؟ بائبل مُقدس کے اندر گناہ کو خُدا کی شریعت کی خلاف ورزی (1 یوحنا 3باب4 آیت) اور خُدا کے خلاف بغاوت کے طور پر بیان کیا گیا ہے (اِستثنا 9باب7 آیت؛ یشوع 1باب18 آیت)
کیا ہم سب نے آدم اور حوؔا سے گناہ وراثت میں پایا ہے؟رومیوں 5 باب 12 آیت اِس حوالے سے بات کرتی ہے" پس جس طرح ایک آدمی کے سبب سے گُناہ دُنیا میں آیا اور گُناہ کے سبب سے مَوت آئی اور یُوں مَوت سب آدمیوں میں پھیل گئی اِس لئے کہ سب نے گُناہ کِیا۔ "
کیا خُدا کے سامنے سب گناہ برابر ہیں؟گناہوں کے درجات ہیں، کچھ گناہ دوسروں سے زیادہ گھمبیر ہوتے ہیں ۔ اِس کے ساتھ ہی ابدی نتائج اور نجات کو لیکر تمام کے تمام گناہ برابر ہیں۔ ہر ایک گناہ ابدی ہلاکت کی طرف لے کر جائے گا (رومیوں 6باب23 آیت)۔
مَیں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ کونسی چیز یا کام گناہ ہے؟ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جنہیں بائبل خصوصی طور پر گناہ کے طور پر بیان اور پیش کرتی ہے۔ مشکل مسئلہ اِس بات کا تعین کرنا ہے کہ جن چیزوں کے بارے میں بائبل رہنمائی نہیں کرتی اُن میں سے گناہ آلود چیزوں کا تعین کس طرح سے کیا جائے۔
ایسا لگتا ہے کہ گناہ جیسے مایوس کن موضوع کا مطالعہ کسی بھی مسیحی پر بھی ایسے ہی اثرات چھوڑے گا۔ آخر کو کیا ہم مسیح کے خون کے وسیلہ سے گناہ سے نجات نہیں پا چکے؟جی ہاں! لیکن اِس سے پہلے کہ ہم نجات کو سمجھ سکیں ہمیں سب سے پہلے اِس بات کو سمجھنا ہوگا کہ ہمیں نجات کی ضرورت کیوں ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں پر علمِ الگناہ ہماری مدد کے لیے آتا ہے۔ یہ علم وضاحت کرتا ہے کہ ہم سب –موروثی طور پر، منسوب کئے جانے کی بدولت اور خود اپنے ذاتی انتخابات کی بدولت –گناہگار ہیں۔ یہ علم ہمیں دکھاتا ہے کہ کیوں خُدا کو ہمیں ہمارے گناہوں کی وجہ سے رَد کرنا چاہیے۔ علم الگناہ ہی وہ علم ہے جو گناہ کے حل –مسیح کی کفارہ بخش موت کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ جب ہم سچے طور پر گناہ کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیتے ہیں تو ہم اپنے عظیم خُدا کی فطرت کی گہرائی اور وسعت کا اندازہ لگانا شروع کر دیتے ہیں جو ایک طرف تو اپنی راست عدالت کی وجہ سے گناہگاروں کو جہنم میں ابدی سزا دیتا ہے ، تو دوسری طرف اپنے انصاف کے تقاضے کو کمال طریقے سے پورا کرتے ہوئے نجات مہیا کرتا ہے۔ جب ہم گناہ کی گہرائی کو سمجھیں گے تب ہی ہم گناہگاروں کے لیے خُدا کی محبت کی گہرائی کی انتہا کو سمجھ پائیں گے۔
علم الگناہ کے تعلق سے ایک کلیدی حوالہ رومیوں 3باب23-24 آیات پر مشتمل ہے: "اِس لئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو مسیح یسُو ع میں ہے مفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ "
English
علم الگناہ کیا ہے ؟