settings icon
share icon
سوال

یہواہ کے گواہ کون ہیں اور اُن کے عقائد کیا ہیں؟

جواب


یہ فرقہ جو آجکل' یہواہ کے گواہوں 'کے طور پر جانا جاتا ہے چارلس ٹیز رسل کی زیرقیادت ایک بائبل کلاس کے طور پر 1870 میں امریکی ریاست پنسلوانیامیں شروع ہوا ۔ رسل نے اپنے گروپ کا نام "ملینییل ڈان بائبل سٹڈی"( Millennial Dawn Bible Study) رکھا اور وہ لوگ جو اُس کی پیروی کرتے تھے " بائبل سٹوڈنٹس" کہلاتے تھے۔چارلس ٹیز رسل نے کتابیں لکھنے کا ایک سلسلہ شروع کیا جو " دا ملینییل ڈان" کہلاتا تھا ، جو اُس کی موت سے پہلے چھ جلدوں تک پہنچ گیا ۔ یہ چھ جلدیں علمِ الہیات کی اُن تعلیمات پر مشتمل تھیں جن پر آج یہواہ کے گواہ قائم ہیں ۔ واچ ٹاور بائبل اور ٹریکٹ سوسائٹی کا قیام 1886 میں ہو ا اور جلد ہی یہ ایسا ذرئعہ بن گیا جن کے وسیلہ سے " ملینییل ڈان" نے اپنے خیالات کو پھیلانا شرو ع کیا ۔بعض اوقات اِس گروپ کے اراکین کو ناگواری سے " رسلایٹز"( Russellites) کےنام سےبھی پکارا جاتا تھا۔ 1916میں رسل کی موت کے بعد جج جے۔ایف۔ روتھر فورڈنے جو رسل کا دوست اور جانشین تھا 1917 میں " ملینییل ڈان "کے سلسلے کی ساتویں اور آخری جلد لکھی جو " دا فینشڈ مِسٹری"(The Finished Mystery) یعنی (تکمیل پانے والے بھید )کے طور پرجانی جاتی ہے ۔ اور اسی سال تنظیم مختلف حصوں میں بٹ گئی ۔ روتھر فورڈ کی پیروی کرنے والے لوگ اصل میں خود کو " یہواہ کے گواہ " کہتے تھے ۔

یہوداہ کے گواہ کن عقائد پر ایمان رکھتے ہیں ؟مسیح کی الوہیت، نجات ،تثلیث، پاک رُوح ، اور کفارے جیسے موضوعات کی بنیاد پر اِن کی نظریاتی حیثیت کی کڑی جانچ پڑتال کرنے سے بلاشبہ یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہواہ کے گواہ راسخ الایمان مسیحیت کے نقطہ نظر کے مطابق اِن موضوعات پر قائم نہیں ہیں ۔ یہواہ کے گواہوں کا ایمان ہے کہ یسوع مقرب فرشتہ میکاایل ہے جسے سب سے پہلے تخلیق کیا گیا تھا ۔ یہ تصور کلامِ مقدس کے بہت سے حوالہ جات سے متصاد م ہے جو واضح طور پر خُداوند یسوع مسیح کی الوہیت کا اعلان کرتے ہیں (یوحنا 1باب 1اور 14آیات ؛8باب 58آیت ؛ 10باب 30آیت ) ۔ یہواہ کے گواہوں کا ایمان ہے کہ نجات ایمان، نیک اعمال اور فرمانبرداری کے امتزاج سے حاصل ہوتی ہے ۔ یہ تصور بائبل کے ایسے بے شمار حوالہ جات کی تردید کرتا ہے جو بیان کرتے ہیں کہ نجات صرف خدا کے فضل کی بدولت اور ایمان کے وسیلہ سے ہے (یوحنا 3باب 16آیت ؛ افسیوں 2باب 8- 9آیات ؛ ططُس 3باب 5آیت)۔ یہ ایمان رکھتے ہوئے کہ یسوع خدا کی تخلیق ہے ،یہواہ کے گواہ تثلیث کے عقیدے کو مسترد کرتے ہیں اور رُوح القدس کو بنیادی طور پر لا شخصی قوت کے طور پر خیال اور پیش کرتے ہیں ۔ یہواہ کے گواہ مسیح کے عوضی کفارے کے تصور کو بھی مسترد کرتے ہیں بلکہ وہ چھٹکارے کے نظریے کو مانتے ہیں کہ یسوع کی موت آدم کے گناہ کےلیے چھٹکارے کی قیمت تھی۔

یہواہ کے گواہ اِن غیر بائبلی عقائد کےلیے کیا دلائل پیش کرتے ہیں ؟سب سے پہلے تو وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کلیسیا نے صدیوں پہلے بائبل میں ردِ و بدل کر دیا ہے ؛ لہذا اُنہوں نے بائبل کا دوبارہ ترجمہ کیا ہے جو نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کہلاتا ہے ۔ واچ ٹاور بائبل اور ٹریکٹ سوسائٹی نے اپنے عقائد کو بائبل کی اصل تعلیمات پر قائم کرنے کی بجائے اِس کے متن میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں تاکہ یہ ان کے جھوٹے عقائد کے مطابق ڈھل سکے ۔ جیسے جیسے یہواہ کے گواہوں کو ایسے مُقدس صحائف کے بارے میں معلوم ہوتا گیا جو اُن کے عقائد سے متصادم ہیں تو وہ اِس کے مطابق نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کا نیا ایڈیشن پیش کرتے رہے ۔ اِس لحاظ سے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے کئی ایڈیشن پیش کئے جا چکے ہیں ۔

واچ ٹاور اپنے نظریات اور عقائد کو چارلس ٹیز رسل ، جج جوزف فرینکلن روتھرفورڈ اور اُن کے جانشینوں کی اصل اور توسیعی تعلیما ت کی بنیاد پر قائم کئے ہوئے ہے ۔ واچ ٹاور بائبل اور ٹریکٹ سوسائٹی کی انتظامی کابینہ اس بدعت میں وہ واحد کابینہ ہے جس کو کلام ِ مقدس کی تشریح کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو کلام ِ مقدس کے حوالہ جات کے بارے میں یہ انتظامی کابینہ جو کہتی ہے اُس کو حتمی فیصلے کے طور پر لیا جاتا ہے اور آزاد سوچ کی بشدت حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔ یہ بات پولس کی طرف سے تیمتھیس کو (اور ہمیں بھی ) دی جانی والی نصیحت کی براہ راست مخالفت ہےجسے اگر ہمیں مانیں تو ہم خدا کے کلام کو درستی سے کام میں لائیں گے اور ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے گا۔ یہ نصیحت جو 2تیمتھیس 2باب 15باب میں پائی جاتی ہے خداوند کی طرف سے اُس کے تمام بچّوں کےلیے واضح نصیحت ہے کہ وہ بیریہ کے مسیحیوں کی مانند بنیں جو ہر روز کلامِ مقدس کا مطالعہ کرتے تھے تاکہ وہ دیکھ سکیں کیا اُن کو دی جانے والی تعلیما ت خدا کے کلام کے مطابق ہیں یا نہیں ۔

شائد کوئی بھی مذہبی گروہ ایسا سرگرم نہیں ہے جو اپنے پیغام کو دوسرے لوگوں تک پہنچنے میں یہواہ کے گواہوں سے زیادہ وفا دار ہو۔ بدقسمتی سے یہ پیغام بگاڑ، دھوکہ دہی اور غلط عقائد سے بھرا ہوا ہے ۔ خداسے دُعا ہے کہ وہ انجیل کی سچائی اور اپنے کلام کی سچی تعلیم کےلیے یہواہ کے گواہوں کی آنکھیں کھولے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یہواہ کے گواہ کون ہیں اور اُن کے عقائد کیا ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries