settings icon
share icon
سوال

مریم مگدلینی کون تھی ؟

جواب


مریم مگدلینی وہ عورت تھی جس میں سے یسوع نے سات بدرُوحیں نکالیں تھیں ( لوقا 8باب 2آیت)۔ ۔ مگدلینی نام ممکنہ طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ گلیل کی جھیل کے جنوب مغربی ساحل پر واقع ایک شہر مگدلہ سے تھی ۔ جب یسوع نے اُس میں سے سات بدُروحیں نکالیں تو اُس کے بعد وہ یسوع کے پیروکاروں میں شامل ہو گئی تھی ۔

مریم مگدلینی کواکثر اُس " بدچلن عَورت " سے منسوب کیا جاتا رہا ہے جس نے یسوع کے پاؤں دھوئے تھے مگر اس کےلیے کوئی بائبلی بنیا دموجود نہیں ہے ۔ایک طرف مگدلہ شہر جسم فروشی کے لیے مشہور تھا، اور دوسری طرف لوقا بد چلن عورت ( لوقا 7باب 36-50آیات) کے بارے میں اپنے بیان کے فوراً بعد مریم مگدلینی کا ذکر کرتا ہے جس کے باعث کچھ لوگوں نے یہ سمجھا کہ مریم مگدلینی اور وہ بد چلن عورت ایک ہی کردارہے۔ لیکن اس تصور کی حمایت کے لیے کوئی بائبلی شواہد نہیں ہیں۔اگرچہ بہت بڑے پیمانے پر مریم مگدلینی کی اِس بدچلن عورت کے طور پرتصویر کشی کی گئی ہے لیکن اِسکے باوجود کلامِ مُقدس کے اندر مریم مگدلینی کی اِس بد چلن عورت کے طور پر کہیں بھی شناخت نہیں کی جاتی۔

مریم مگدلینی کو اکثر زنا میں پکڑی گئی اس عورت سے بھی منسوب ساتھ کیا جاتا ہے جسے یسوع نے سنگسار ہونے سے بچایا تھا (یوحنا 8باب 1-11 آیات)۔ لیکن ایک پھر اس وابستگی کے لیے بھی کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ فلم "دی پیشن آف دی کرائسٹ" نے مریم مگدلینی کا تعلق اُس گناہ میں پکڑی گئی عورت کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تھی۔ ممکن ہے کہ یہ حقیقت ہو لیکن یقینی طور پر بائبل میں اِس بات کی کوئی واضح تعلیم یا نشانی ہمیں ہرگز نہیں ملتی ۔

مریم مگدلینی مصلوبیت سے متعلق بیشتر واقعات کی عینی شاہد تھی ۔ وہ یسوع پر چلائے گئے اُس مقدمے کے دوران وہاں موجود تھی جس میں اُسے ٹھٹھوں میں اُڑایا گیا تھا ؛ اُس نے یسوع کے لیے پنطس پیلاطس کے سزائے موت کے فرمان کو سُنا تھا۔ ؛ اور اُس نے ہجوم کے ہاتھوں یسوع کو مار کھاتے اور ذلیل ہوتے دیکھا تھا ۔ وہ اُن عورتوں میں سے تھی جو مصلوبیت کے دوران یسوع کے قریب کھڑی تھیں تاکہ اسے تسلی دیں۔ یسوع کے جی اٹھنے کی ابتدائی گواہ کے طور پر یسوع نے اُسے بھیجا کہ وہ دوسرے لوگوں کو اُسکے جی اُٹھنے کی خبر دے۔ (یوحنا 20باب 11-18آیات)۔ اگرچہ بائبل میں یہاں اُس کا آخری بار ذکر ملتا ہے لیکن وہ غالبا ًاُن عورتوں میں سے ایک تھی جو رُوح القدس کی موعودہ آمد کے انتظار میں رسولوں کے ساتھ جمع تھیں (اعمال 1:14)۔

حالیہ افسانوی ناول "دا ڈا وِنسی کوڈ" یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یسوع اور مریم مگدلینی شادی شدہ تھے۔ کچھ غیر بائبلی ابتدائی مسیحی تصانیف (جوابتدائی مسیحیوں کی طرف سے بدعتی خیال کی جاتی ہیں) مریم مگدلینی اور یسوع کے درمیان ایک خاص تعلق کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ تاہم ا س خیال کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ یسوع اور مریم مگدلینی شادی شدہ تھے۔ بائبل اس طرح کے کسی تصور کی طرف اشارہ تک نہیں کرتی۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مریم مگدلینی کون تھی ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries