سوال
موآبی لوگ کون تھے؟
جواب
موآبی لوگ لوطؔ کے اُس بیٹے موآب کی نسل کے لوگ تھے جو اُس کے اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ جنسی تعلق کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا (پیدایش 19باب 37آیت )۔ بحیرۂ مردار کی جنوب مشرقی سرحد پر واقع اِس قبیلے کی جائے پیدایش ضُغر شہر سے وہ آہستہ آہستہ یردن کے مشرق میں واقع علاقے میں پھیلتے گئے ۔بنی اسرائیل کے مصر سے خروج سے کچھ دیر پہلےجنگجو اموریوں نے اپنے بادشاہ سیحون کے ماتحت یردن کو پار کیا اور موآبیوں کو دریائے ارنون اور دریائے یبوق کے درمیانی علاقے سے نکال باہر کیا اور حسبون کو اپنا دارالحکومت بنا کر اُس پر قابض ہو گئے ۔ اس کے بعد موآبی وادیِ ارنون کے جنوبی علاقے تک محدود ہو کر رہ گئے (گنتی 21باب 26-30آیات)۔
خروج کے دوران اسرائیلی موآب کے علاقے میں سے نہ گزرے تھے بلکہ مشرق کی طرف "بیابان " کے راستے سے ہوتے ہوئےبالآخر ارنون کے شمالی علاقے تک پہنچے۔ موآبی گھبرا ہٹ میں مبتلا تھے اور اُن کے بادشاہ بلق نے مدیانیوں سے مدد طلب کی (گنتی 22باب 2-4آیات ) ۔ یہی وہ وقت تھا جب بلعام اور بلق کے درمیان ملاقات ہوئی تھی (گنتی 22باب 2-6آیات )۔
اموریوں کے زیرِ قبضے موآبی میدانوں میں بنی اسرائیل کا ملک ِ کنعان میں داخل ہونے سے پہلے آخری پڑاؤ تھا (گنتی 22باب 1آیت ؛ یشوع 13باب 32آیت )۔ اگر چہ ہمارے پاس موآب کی سرزمین میں دلچسپی کے لیے کوئی اور بات نہیں ہے، تو بھی یہاں موجود پسگہ کی چوٹی سے نبیوں میں عظیم نبی موسیٰ نے وعدے کی سرزمین کو دیکھا؛یہیں کوہِ نبو پر ہی اُس کی تنہائی میں وفات ہوئی تھی ؛ یہاں بیت فغور کے مدِ مقابل ایک وادی میں کہیں پراُسے دفن کیا گیا تھا (استثنا 34باب 5-6آیات)۔
1868 میں یروشلیم میں موجود کلائین نامی ایک جرمن مشنری نےدِ یبون میں ایک سنگ ِ سیاہ دریافت کیا جس پر مِیسا بادشاہ کی طرف سے ایک نوشتہ کندہ تھا جو چونتیس سطروں پر مشتمل عبرانی-فونیشیائی حروف میں لکھا گیا تھا ۔ یہ پتھر مِیسا بادشاہ کی طرف سے تقریباً 900 قبل از مسیح میں اُس کی فتوحات کے ریکارڈ اور یادگاری کے طور پر نصب کروایا گیا تھا۔ یہ میسا کی عمری بادشا ہ کے ساتھ جنگوں، اُس کی عوامی عمارتوں اور حورونایم کے خلاف اُس کی جنگوں کو قلمبند کرتا ہے۔ یہ نوشتہ 2سلاطین 3باب 4-27آیات میں مذکور میسا بادشاہ کی تاریخ میں اضافہ اور تصدیق کرتا ہے۔ یہ حروف تہجی کے ساتھ لکھا ہوا قدیم ترین نوشتہ ہے اور عبرانی نوادرات کے شعبے میں اپنی اہمیت کے علاوہ یہ لسانیاتی لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
غالباً روتؔ موآب سے آنے والا بائبل کا سب سے اہم ترین کردار ہے جو "موآبی عورت " تھی لیکن نسل کے لحاظ سے ابرہام کے بھتیجے لوط کے وسیلہ سے اسرائیل سے منسلک تھی (پیدایش 11باب 31آیت )۔ روتؔ اس بات کی ایک مثال ہے کہ خُدا کس طرح کسی شخص کی زندگی کو بدل سکتا اور اُسے اُس سمت میں لے جا سکتا ہے جو خُدا نے پہلے سے طے کی ہے ،اور ہم خُدا کو روتؔ کی زندگی میں اپنے کامل منصوبے پر کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جیسا کہ وہ اپنے تمام بچّوں کی زندگی میں کرتا ہے (رومیوں 8باب 28آیت)۔ اگرچہ وہ موآب کے ایک بُت پرستانہ پس منظر سے تھی مگر ایک بار جب وہ اسرائیل کے خدا سے ملی تو روتؔ ایمان کے وسیلہ خُداکے لیے ایک زندہ گواہی بن گئی۔ روتؔ موآبی اُن چند عورتوں میں سے ایک ہے جن کا ذکر یسوع مسیح کے نسب نامے میں کیا گیا ہے (متی 1باب 5آیت )۔
English
موآبی لوگ کون تھے؟"