settings icon
share icon
سوال

نوح تمام جانوروں کو کشتی میں کیسے سوار کرپایا تھا؟

جواب


نوح نے تمام جانوروں کو کشتی میں کیسے رکھا تھا ؟ کیا کشتی اتنی بڑی تھی کہ جانوروں کی "ہر قسم میں سے دو دو یعنی پرندوں کی ہر قسم میں سے، چرندوں کی ہر قسم میں سے ،رینگنے والوں کی ہر قسم میں سے " اور کچھ کے سات سات جوڑے اس میں سما سکتے تھے ۔ اُن سب کے کھانے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ نوح اور اُس کے خاندان ( 8لوگوں ) کے ساتھ ساتھ تمام جانوروں کےلیے کم از کم ایک سال ( پیدایش 7باب 11آیت؛ 8باب 13-18 آیات) تک کے لیے یا ہو سکتا کہ سبزے کی نشوو نما کے لیے درکار وقت اور ماحول کے پیش نظر زیادہ لمبے عرصے تک وافر خوراک ذخیرہ کرنے کےلیے کشتی میں بہت سی جگہ درکار تھی۔ یہ بہت سی خوراک ہے !پینے والے پانی کے بارےمیں کیا خیال ہے ؟کیا یہ یقین کرنا حقیقت پسندانہ بات ہے کہ نوح کی کشتی تمام جانوروں اور اُن سب لوگوں کے واسطے کھانا اور پانی ذخیر ہ کرنے کےلیے کافی تھی ؟

پیدایش کی کتاب میں دی گئی کشتی کی پیمائش کچھ یوں ہے 300 ہاتھ لمبائی ، 50 ہاتھ چوڑائی اور 30ہاتھ اونچائی ( پیدایش 6باب 15آیت)۔ ہاتھ /کیوبٹ سے کیا مراد ہے ؟ ہاتھ پیمائش کی ایک پرانی اکائی ہے جو کہ کہنی سے لے کر لمبی انگلی تک بازو بھر کی لمبائی ہے ( لفظ " کیوبٹ" لاطینی لفظ "کیوبیٹم" سے نکلا ہے جس کا مطلب " بازو" ہے ۔ ہاتھ کےلیے عبرانی لفظ "اَمہّ" استعمال ہوتا ہے ۔ چونکہ ہر شخص کے بازو کی لمبائی مختلف ہوتی ہے لہذا کچھ لوگوں کو یہ اکائی کسی حد تک مبہم لگ سکتی ہے لیکن علماء عام طور پر اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ 17-22انچ ( 43-56 سینٹی میٹر) کے مابین کسی نقطے کی نشاندہی کرتا ہے ۔ قدیم مصری ہاتھ 21.888 انچ لمبا خیال کیا جاتا ہے ۔ پس حساب کرنے سے ہمیں یہ مقداریں حاصل ہوتی ہیں ،

300 x22انچ = 6600؛ 50 x22انچ= 1100؛ 30 x22انچ= 660

6600٪12= 550 فٹ؛ 1100٪12= 91.7 فٹ؛ 660٪12= 55فٹ

لہذا کشتی ممکنہ طور پر 550فٹ لمبی، 91.7فٹ چوڑی اور 55فٹ اونچی ہوگی ۔ یہ نا معقول پیمایشیں نہیں ہیں ۔ لیکن یہ ذخیرہ کرنے کے لیے کتنی جگہ ہے؟ یہ 550 x91.7 x 55= 2,773, 925 مربع فٹ ہے ۔( اگر ہم ہاتھ کےلیے سب سے چھوٹی پیمایش استعمال کریں تو ہمارے پاس 1,278,825مربع فٹ رقبہ آتا ہے )۔ یقیناً یہ تمام جگہ غیر استعمال شدہ نہیں تھی ۔ کشتی میں تین منزلیں( پیدایش 6باب 16آیت) اور بہت سے کمرے تھے ( پیدایش 6باب 14آیت) جن کی دیواروں نے بھی جگہ گھیری ہو گی ۔ بہرحال یہ حساب لگایا گیا ہے کہ 2,773,925 مربع فٹ کا نصف سے کچھ زیادہ (54.75%) حصہ بھیڑ کے قد کے 125,000جانوروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کافی ہے اور جس کے بعد بھی 1.5 ملین مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی بچ جاتی ہے ( دیکھیں http://www.icr.org/article/how-could-all-animals-get-board-noahs-ark/)

ایک معیاری کتاب Noah’s Ark: A Feasibility Study (نوح کی کشی:ایک امکانیاتی مطالعہ ) کے مصنف جون ووڈ مورایپ نے تخمینہ لگایا ہے کہ کشتی میں صرف 15 فیصد جانور ایک بھیڑ سے زیادہ بڑے ہوں گے ۔ یہ اعداد وشما ر اس امکان پر غور نہیں کرتا کہ خدا ممکنہ طور پر نوح کے پاس "شیر خوار" جانور لا یا تھا جو بالغ جانوروں سے نمایاں طور پر چھوٹے ہو سکتے ہیں ۔

کشتی میں کتنے جانور تھے ؟ووڈمور ایپ 8000 " اقسام " کا اندازہ لگاتا ہے ۔ ایک " قسم " سے کیا مراد ہے ؟ " قسم " کی اصطلاح " نسلوں " کی اصطلاح سے کہیں زیادہ وسیع خیال کی جاتی ہے ۔ جیسا کہ کتوں کی 400 سے زیادہ انواع ایسی ہیں جن کا تعلق ایک ہی نسل سے ہے لہذا بہت سی ا نواع ایک ہی قسم سے تعلق رکھ سکتیں ہیں ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ "جنس" کی اصطلاح بائبل میں استعمال ہونے والے لفظ " قسم " کے کسی حد تک قریب ہو سکتی ہے ۔

اس کے باوجود اگر ہم " قسم " کو "نوع" کا مترادف بھی خیال کریں تو " ممالیہ ، پرندوں ، امفیبین اور رینگنے والے جانوروں کی بہت سی ا نواع نہیں ہیں ۔ نظام حیاتیات کے ماہر ارنسٹ مائر اِن کی تعداد 17,600 پیش کرتا ہے ۔ کشتی پر موجود ہر نوع میں سے دودو اور اُن کے ساتھ نام نہاد پاک قسم کے جانوروں کے سات سات جوڑوں کے علاوہ معدوم ہونے والی انواع کی معقول تعداد کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ پوری طرح واضح ہے کہ کشتی پر 50,000 سے زیادہ جانور نہیں تھے " ( مورِس،1987 )۔

بعض لوگوں نے اندازہ لگایا ہے کہ کشتی پر بڑی حد تک 25,000 قسموں کے جانور موجود تھے ۔ یہ ایک اعلیٰ درجے کا تخمینہ ہے ۔ ہر قسم کے دو دو اور کچھ قسموں میں سے سات سات جوڑوں کے ساتھ جانوروں کی یہ تعداد 50,000 سے تجاوز کر جائے گی حالانکہ اس مناسبت سے بات کی جائے تو یہ بہت بڑی تعداد نہیں ہے ۔ اس سے قطع نظر کہ وہاں دو دو اور کچھ کے سات سات جوڑوں کے ساتھ 16,000 یا 25,000 قسم کے جانور تھے علماء اس بات پر متفق ہیں کہ کشتی پر موجود تمام جانوروں کےلیے کافی جگہ تھی، اس کے علاوہ کھانے اور پانی کےلیے جگہ بھی تھی ۔

ان تمام جانوروں کی طرف سے پیدا کردہ تمام فضلے کے بارے میں کیا خیال ہے ۔ 8لوگ روزانہ کی بنیاد پر ان تمام جانوروں کے کھانے کا انتظام اور بہت سے فضلے کو ٹھکانے کیسے لگاتے تھے؟ مخصوص خوراک کھانے والے جانوروں کے بارے میں کیا خیال ہے ؟۔ نباتاتی زندگی کیسے زندہ بچی تھی ؟ حشرات کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ ان جیسے ہزاروں دیگر سوالات ہیں جو اُٹھائے جا سکتے ہیں اور یہ سب مناسب سوال ہیں ۔ بہت لوگوں کے نزدیک یہ نا قابل جواب سوالات ہیں ۔لیکن یہ یقینی طور پر کوئی نئی باتیں نہیں ہیں ۔ یہ صدیوں سے پوچھے جا رہے ہیں ۔ اور اس تمام عرصے کے دوران محققین نے جوابات کی کھوج کی ہے ۔ اب ایسے بے شمار عالمانہ تجزیے موجود ہیں جنہوں نے نوح اور اُس کی کشتی کو امتحان میں ڈال دیا ہے ۔

تعلیمی تجزیوں کے 1200 سے زائد عالمانہ حوالہ جات کے ساتھ ووڈ مورایپ کی کتاب "نوح کی کشتی سے متعلقہ مبینہ مشکلات کی ایک جدید منظم شدہ جانچ پڑتال " ہے(“A Resource for Answering the Critics of Noah’s Ark,” Impact No. 273, March 1996. Institute for Creation Research, 30 January 2005 http://www.icr.org/pubs/imp/imp-273.html) ۔ ووڈ مور ایپ دعوٰ ی کرتا ہے کہ اُٹھائے گئے تمام سوالات کی کئی سالوں سے منظم طریقے سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد " کشتی کے خلاف تمام دلائل ۔۔۔ کھوکھلے معلوم ہوتے ہیں ۔ درحقیقت کشتی کے مخالف دلائل کی بڑی اکثریت جو پہلے پہل بظاہر معقول معلوم ہوتی ہے بڑی آسانی سے باطل ثابت ہوجاتی ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نوح تمام جانوروں کو کشتی میں کیسے سوار کرپایا تھا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries