settings icon
share icon
سوال

نوحؔ کو کشتی بنانے میں کتنا عرصہ لگا تھا؟نوح کشتی پر کتنا عرصہ سوار رہا تھا؟

جواب


نوؔح کو کشتی بنانے میں کتنا عرصہ لگاتھا ؟ بائبل خاص طور پر یہ نہیں بتاتی کہ نوح کو کشتی بنانے میں کتنا عرصہ لگا تھا۔ پیدایش 5باب 32 آیت میں جب نوؔح کا پہلی بار ذکر کیا جاتا ہےتو وہ 500 سال کا تھا اور جب نوح کشتی میں داخل ہوا تو وہ 600 سال کا تھا ۔ کشتی بنانے میں جتنا وقت لگا تھا اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ پیدایش 6باب 14 آیت میں جب خدا نے اُسے کشتی بنانے کےلیے کہا تھا اور پیدایش 7باب 1آیت میں جب خدا نے اُسے کشتی میں داخل ہونے کا حکم دیا تھا اُسکے درمیان کتنا عرصہ گزرا تھا ۔ کچھ عالمین پیدایش 6باب 3آیت کی بنیاد پر سکھاتے ہیں کہ نوح کو کشتی بنانے میں 120سال لگے تھے ۔ دیگر علماء پیدایش 5باب 32آیت اور پیدایش 7باب 6آیت میں اُس کی عمر کی بنیاد پر کہتے ہیں اُسے 100 سال لگے تھے ۔


نوؔح کشتی میں کتنا عرصہ سوار رہا تھا ؟ نوؔ ح اپنی زندگی کے چھ سو یں سال کے دوسرے مہینے کی سترھویں تاریخ کو کشتی میں داخل ہوا تھا ( پیدایش 7باب 11-13آیات)۔نوح آئندہ سال کے دوسرے مہینے کی ستائیسویں تاریخ کو کشتی سے نکلا تھا ( پیدایش 8باب 14-15آیات)۔ چنانچہ اگر ایک قمری کیلنڈر کو 360 دنوں کا فرض کریں تو نوح کشتی میں قریبا ً 370 دن رہا تھا ۔

نوح نے ہر قسم کے کتنے کتنے جانور اپنے ساتھ کشتی میں لیے تھے ؟ہر قسم کے پاک جانوروں کے سات سات جوڑے اور دیگر اقسام کے جانوروں کے دو دو جوڑ ےکشتی میں رکھے گئے تھے ( پیدایش 6باب 19-20آیات؛ 7باب 2-3آیات)۔ " پاک " جانوروں سے بائبل کا مطلب وہ جانور ہیں جو " قربانی کےلیے قابلِ قبول " تھے ۔ پاک جانوروں کے سات سات جوڑے رکھے گئے تھے تاکہ کچھ انواغ کو خطرے میں ڈالے بغیر طوفان کے بعد قربان کیا جا سکیں ۔

نوح کی کشتی میں کتنے لوگ تھے ؟ پیدایش 6-8 ابواب کے مطابق کشتی پر نو ح ، اُس کی بیوی ، نوح کے تین بیٹے ( سم ، حام اور یافت ) اور اُن کی بیویاں تھیں ۔ لہذا کشتی میں آٹھ لوگ تھے ۔

نوح کی بیوی کون تھی ؟بائبل نوح کی بیوی کے بالخصوص نام یا شناخت کا کہیں ذکر نہیں کرتی ۔ ایک روایت ہے کہ وہ نعمہ تھی ( پیدایش 4باب 22آیت)۔جہاں تک ممکن ہے بائبل میں اس بارے میں واضح طور پر سکھایا نہیں گیا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نوحؔ کو کشتی بنانے میں کتنا عرصہ لگا تھا؟نوح کشتی پر کتنا عرصہ سوار رہا تھا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries