settings icon
share icon
سوال

پرانے عہد نامے کے ایماندار/مُقدسین مرنے کے بعد کہاں پر گئے؟

جواب


پرانے عہد نامے کے مقدسین مرنے کے بعد " فردوس " کہلانے والی ایک آرام اور سکون کی جگہ پر گئے تھے ۔ پرانے عہد نامے نے حَیاتِ بَعدَ الموت اور اس زمینی زندگی سے رخصت ہونے کے بعد ہر انسان کے ایک ایسے مقام پر جانے کے بارے میں تعلیم دی ہے جہاں وہ اپنے ہوش و حواس میں ہو گا ۔ اس مقام کےلیے عام استعمال ہونے والی اصطلاح شیّول/ Sheol(عالمِ ارواح) تھی جس کا ترجمہ " قبر" یا " پاتال " کیا جا سکتا تھا ۔ شریر ( 9زبور 17آیت؛ 31زبور 17آیت؛ 49زبور14 آیت؛ یسعیاہ 5باب 14آیت) وہاں پر جاتے ہیں، اور راستباز لوگ ( پیدایش 37باب 35آیت؛ ایوب 14باب 13آیت ) بھی وہاں پر جاتے ہیں ۔

نئے عہد نامے میں شِیّول کا ہم معنی عالمِ ارواح /ہیَڈیز/Hades ہے ۔ لوقا 16باب 19-31آیات واضح کرتی ہیں کہ مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے سے پہلے عالمِ ارواح دو حصوں میں منقسم تھا :) (1آرام کی جگہ جہاں لعزر تھا ( ابرہام کی گودیا ابرہام کے ساتھ ) اور )2(عذاب کی جگہ جہاں امیر آدمی تھا (جہنم)۔لعزر کی سکون کی جگہ کو ایک اور حوالے میں " فردوس " کا نام دیا گیا ہے ( لوقا 23باب 43آیت)۔ مرقس 9باب 45آیت کے یونانی ترجمے میں عذاب کی جگہ کو گیہنا/جہنم " کہا گیا ہے ۔ فردوس اور جہنم ( عالم ِ ارواح کے دو علاقوں ) کے درمیان" ایک بڑا گڑھا" تھا ( لوقا 16باب 26 آیت)۔ کوئی انسان اس گڑھے کو عبور نہیں کر سکتا یہ حقیقت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ موت کے بعد انسان کی ابدی قسمت اٹل ہے ۔

آج جب کوئی غیر ایماندار مرتا ہے وہ پرانے عہد نامے کے غیر ایمانداروں کی پیروی کرتے ہوئے عالمِ اَرواح کے عذاب والے حصے میں جاتا ہے ۔ آخری عدالت کے موقع پر عالمِ ارواح کے تمام رہنے والوں کوبڑے سفید تخت کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں آگ کی جھیل میں ڈالے جانے سے پہلے اُن کی عدالت کی جائے گی ( مکاشفہ 20باب 13-15آیت)۔

دوسری جانب آج جب کوئی ایماندار مرتا ہے تو وہ " خدا وند کے وطن " فردوس میں یسوع کے پاس چلا جاتا ہے ( 2کرنتھیوں 5باب 6-9آیات)۔ وہاں وہ پرانے عہد نامے کے اُن مقدسین میں شامل ہو جاتا ہے جو ہزاروں سالوں سے اپنے انعام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

ایک قیامت سب انسانوں کا انتظار کر رہی ہے –یہ حیاتِ ابدی یا " رسوائی اور ذِلتِ ابدی " کےلیےجی اُٹھنے کا وقت ہے ( دانی ایل 12باب 2آیت)۔ بائبل واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ نئے عہد نامے کے مقدسین جو مرچکے ہیں وہ اُس خاص موقع پر جی اُٹھیں گے جسے ہم کلیسیا کےاِس زمین پر سے اُٹھائے جانے کا نام دیتے ہیں ( 1تھسلنیکیوں 4باب 16-17آیات)۔ بائبل اس بارے میں واضح نہیں ہے کہ پرانے عہدنامے کے مقدسین کو کب زندہ کیا جائے گا ۔ یہ ہمارا نظریہ ہے کہ پرانے عہد نامے کے ایماندار وں کو آخری مصیبت کے ایام کے اختتام پر زندہ کیا جائے گا جب یسوع اپنی ہزار سالہ با دشاہی کو قائم کرنے کے لیے زمین پر واپس آئے گا ( یسعیاہ 26باب 19آیت ؛ ہوسیع 13باب 14آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

پرانے عہد نامے کے ایماندار/مُقدسین مرنے کے بعد کہاں پر گئے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries