settings icon
share icon
سوال

واچ ٹاور (مینارِ نگہبانی) بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی کیا ہے ؟

جواب


واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی ایک تنظیم ہے جو یہوواہ کے گواہوں کے رہنماؤں کے زیر اثر کام کرتی ہے ۔ واچ ٹاور سوسائٹی 1886 میں قائم کی گئی تھی اور اِس وقت واروِک نیو یارک میں واقع ہے۔ واچ ٹاور اپنے اراکین پر زبردست اختیار رکھتی ہے اور اس حد تک جا چکی ہے کہ اس نے بائبل کا اپنا ترجمہ تیار کرلیا ہے جسے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کہا جاتا ہے ۔ اپنے قیام کے بعد سے اس سوسائٹی میں کئی صدور ہو گزرے ۔ اس نے خود کو ایونجیلیکل مسیحیت کا ایک بڑا حریف ثابت کیا ہے ۔ یہوواہ خدا کے واحد جائز پیروکار ہونے کا دعوی کرتے ہوئے واچ ٹاور سوسائٹی تاریخی مسیحی عقیدے کے کئی بنیادی عقائد کی تردید اور یہاں تک کہ ان کی مخالفت بھی کرتی ہے۔

اپنی ابتداہی سے واچ ٹاور تمام مذہبی سوالات میں سے ایک اہم سوال: یسوع مسیح کون ہے ؟ کی غلط تشریح کرتی ہے ۔ جیسا کہ بائبل واضح طور پر تعلیم دیتی ہے کہ یسوع مجسم خدا ہے(ططس 2باب 13آیت؛ کلسیوں 2باب 9آیت) واچ ٹاور سوسائٹی سکھاتی ہے کہ یسوع مسیح درحقیقت مجسم خدا نہیں بلکہ وہ یہوواہ خدا کی پہلی تخلیق ہے ۔بجائے اس کے کہ وہ ہر چیز کے خالق کی حیثیت سے اُس کے صحیح مقام کو تسلیم کرتے ( کلسیوں 1باب 16-17 آیات ؛ یوحنا 1باب 1-3آیت) لیکن ایسا کرنے سے انہوں نے مسیح کو خالق کی بجائے مخلوق قرار دےدیا ۔انہوں نے نظریہ آریوسیت کی مہلک غلطی کو دہرایا ہے جس کی نقائیہ کی کونسل میں مسیحی کلیسیا نے بدعت کے طور پر مذمت کی تھی اور جس کی کتابِ مقدس کے مناسب مطالعہ سے آسانی سے تردید کی جاتی ہے۔

اپنے آغاز ہی سے واچ ٹاور نے ثالوث خدا ( ایک ایسی ہستی جو تین ہم مرتبہ اور ابدی طور پرموجود ہے ) کے بارے میں بائبلی تعلیم کی تردید کی ہے اور یہاں تک کہا ہے کہ مسیحیت کا ثالوث خدا شیطانی جعلسازی ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کے بانی اور سوسائٹی کے سابق صدر چارلس ٹیز رسل نے حتی ٰ کہ خدا کے مسیحی تصور کی " بذات َ خود شیطان " کے طور پر نشاند ہی کی تھی ۔ واچ ٹاور کا خدا بائبلی خدا نہیں ہے اور اس وجہ سے وہ لوگوں کو ان کے گناہوں سے نجات دینے کی قابلیت نہیں رکھتا ۔ بائبل کی تفسیر کے ذریعے سے اپنے عقائد کو درست ثابت کرنے کی کوشش میں اس سوسائٹی نے 1961 میں کلامِ مقدس کا خود اپنا ترجمہ تیار کیا تھا ۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کہلائے جانے والے اس ترجمے کو یہوواہ کے گواہوں کی طرف سے بائبل کے متن کا واحد وفاداری کے ساتھ کیا گیا ترجمہ خیال کیا جاتا ہے ۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ بائبل کا ایک ایسا مکمل ورژن تیار کرنے کی پہلی دانستہ اور منظم کوشش ہے جس کی کسی گروپ کے نظریے سےہم آہنگ کرنے کے مخصوص مقصد کی خاطر ترمیم اور نظر ثانی کی گئی ہے۔علم ِ الہیات کے تمام طرح کے یونانی عالمین نے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کو بائبل کے اہم حوالہ جات کی غلط تشریح کے طور پر متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرحوم ڈاکٹر بروس میٹزگر نے جو پرنسٹن تھیولوجیکل سیمنری میں نئے عہد نامے کی زبان کا سابق پروفیسر اور متنی تنقید پر کئی قابل تعریف کتابوں کا مصنف تھا کہا ہے کہ "یہوواہ کے گواہوں نے نئے عہد نامے کے اپنے ترجمے میں یونانی کے کئی غلط تراجم شامل کیے ہیں"۔ ڈاکٹر رابرٹ کاؤنٹیس جس نے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پر اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کو یونانی میں مکمل کیا ہے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واچ ٹاور کا ترجمہ "نظریاتی خیالات کو حقیقی ترجمے پر اثر انداز ہونے سے باز رکھنے میں بڑی حد تک ناکام رہا ہے۔ اسے مکمل طور پر ایک متعصب تصنیف کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ کچھ جگہوں پر یہ دراصل نا قابل ِ یقین ہے۔

واچ ٹاور کے دعوؤں کو مسترد کرنے کی ایک اور وجہ اُ س کی طویل تاریخ ہے جس میں وہ جھوٹی نبوتوں میں مشغول رہی ہے ۔ واچ ٹاور سوسائٹی نے کئی مواقع پر دنیا کے اختتام کے بارے میں پیشن گوئیوں کا اعلان کیا ہے اور اُنہوں نے جو دُنیا کے اختتام کے بارے میں حالیہ تواریخ دی تھیں وہ 1946 ، 1950 اور 1975 ہیں۔ جب ان کی جھوٹی پیشن گوئیاں کو ان کے "اس وقت زمین پر خدا کے لیے حقیقی نبوتی ترجمان" ہونے کے اس دعویٰ کی روشنی میں دیکھا جاتا ہے تو یہ بات اُن کی جھوٹی پیشن گوئی کو اور بھی زیادہ نقصان دہ بناتی ہے ۔ سوسائٹی کی جھوٹی پیشن گوئی کی تاریخ کتاب ِ مقدس میں بیان کردہ سچے نبی کے معیار کے بالکل برعکس ہے :اگر" نبی خُداوند کے نام سے کُچھ کہے اور اُس کے کہے کے مطابِق کچھ واقع یا پُورا نہ ہو تو وہ بات خُداوند کی کہی ہُوئی نہیں بلکہ اُس نبی نے وہ بات خُود گستاخ بن کر کہی ہے تُو اُس سے خَوف نہ کرنا"(استثنا 18باب 22آیت)۔

مزید برآں فوجی خدمات ،عیدیں اور تعطیلات منانے اور قومی جھنڈے کوسلام کرنے سے روکنے کے وسیلہ سے واچ ٹاور اپنے لوگوں کا مذہبی استحصال کرنے کے عمل میں مسلسل مصروف ہے ۔ اِن پابندیوں کی ترغیب کی جڑیں اُن کے اس دعوے میں ہے کہ وہ یہوواہ کے لوگوں کی ایک علیحدہ اور مخصوص شُدہ خصوصی منظم جماعت ہے ۔ واچ ٹاور ان مشقوں کو شیطان کی چالوں کے طور پر دیکھتی ہے جن کا مقصد لوگوں کو یہوواہ سے دُور کرنا ہوتا ہے۔ واچ ٹاور" عالمی نظام " (کوئی بھی سرگرمی جو واچ ٹاور سے منسلک نہیں ہے ) کو شیطان سے جُڑا ہوا تصور کرتی ہے اور اس لیے ممنوع قرار دیتی ہے۔ اس میں انتقالِ خون کا عمل بھی شامل ہو گا جسے واچ ٹاور سوسائٹی جائز قرار نہیں دیتی اور مانتی ہے کہ ایسا کرنا کتاب ِ مقدس کی طرف سے منع کیا گیا ہے۔واچ ٹاور سوسائٹی کا کہنا ہے کہ انتقالِ خون " ایک سرگرم مسیحی کےلیے ابدی زندگی کو داؤ پر لگانے کی قیمت پر اس زمینی زندگی کی فوری اور بہت عارضی سی طوالت کا باعث ہو سکتا ہے "۔ واچ ٹاور سوسائٹی کلامِ میں لکھے گئے حکم کی غلط ترجمانی کرتی ہے ،وہ انتقالِ خون کو خون کھانے کے برابر بیان کرتی ہے جو کہ غلط ہے(پیدایش 9باب 4آیت؛ اعمال 15باب 28-29آیات)۔ واچ ٹاور سوسائٹی کی طرف سے انتقالِ خون پر پابندی انتقالِ خون کے جدید ترین طریقوں کے باوجود آج کل کے دور تک جاری ہے اور اِس پابندی نے عملی طور پر یہوواہ کے گواہ اور یہاں تک کہ ان کے بچّوں سمیت بہت سے لوگوں کی جانیں لی ہیں ۔

‏بار بار جھوٹی پیشن گوئیوں کے ٹریک ریکارڈ ، اپنے ہی لوگوں کی مذہبی تنہائی اور بائبل کی واضح غلط تشریح کے باوجود اپنے علم ِ الہیات کو درست ثابت کرنے کے لیے واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی ہر سال غیر ایسے ایمانداروں کے حصول میں مصروف ہے جو اُس پر اور اُسکی تعلیمات پر شک نہ کریں۔ بائبل کے اعتبار سے وفادار مسیحیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان غلطیوں کو صحیح عقید ے کی مدد سے رَد کرنے کے لیے تیار رہیں (طِطُس1باب 9آیت)۔ جیسا کہ یہوداہ ہمیں بتاتا ہے ہمیں "اُس ایمان کے واسطے جانفشانی (کرنی چاہیے) جو مقدسوں کو ایک ہی بار سونپا گیا تھا" (یہوداہ 3آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

واچ ٹاور (مینارِ نگہبانی) بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی کیا ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries