سوال
خُداوند کا فرشتہ کون ہے؟
جواب
بائبل مقدس "خُداوند کے فرشتہ" کی شناخت کو باقاعدہ طور پر بیان نہیں کرتی ۔ تاہم اُس کی شناخت کے بارے میں بہت سے اہم سُراغ پائےجاتے ہیں ۔بائبل مقدس کےپرانے اور نئے عہد نامے میں"خداوند کے فرشتہ" کے بیان سے پہلے انگریزی آرٹیکل"The" کا استعمال کیا گیا ہے جسے ایک لفظ کو مخصوص کرنے کےلیے اُس کے ساتھ لگا یا جاتا ہے ۔خداوند کے فرشتہ کے ساتھ انگریزی آرٹیکل Theکے استعمال سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فرشتہ ایک خاص شخصیت ہے اور یہ دوسرے فرشتوں کی طرح نہیں ۔"خداوند کا فرشتہ" خُدا کی مانند کلام کرتا، اپنے آپ کو خدا کے مشابہ ٹھہراتا اور خُدا کےجیسے کام سر انجام دیتا ہے (پیدایش 16باب 7- 12آیات؛ 21باب 17-18آیات؛ 22باب 11- 18آیات ؛ خروج 3باب 2آیت ؛ قضاۃ 2باب 1- 4آیات ؛5باب 23آیت ؛ 6باب 11- 24آیات ؛ 13باب 3-22آیات؛ 2سموئیل 24 باب 16آیت ؛ زکریاہ1باب 12آیت؛ 3باب 1آیت؛ 12باب 8آیت)۔ اِن حوالہ جات میں زیادہ تر لوگ جنہوں نے خُداوند کے فرشتہ کو دیکھا تھا وہ اِس خوف میں مبتلا تھے کہ وہ مر جائیں گے کیونکہ اُنہوں نے "خُداوند کو دیکھاہے"۔ اِس لئے کم از کم کچھ واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ" خُداوند کا فرشتہ" جسمانی شکل میں خُدا کا ظہور ہے جس کے لیے انگریزی اصطلاح "تھیوفنیTheophany" استعمال کی جاتی ہے۔
مسیح کے مجسم ہونے کے بعد "خُداوند کے فرشتہ" کے ظہور بند ہو گئے ہیں ۔ نئے عہد نامے میں متعدد بار فرشتوں کا ذکر کیا گیا ہے لیکن یسوع مسیح کی پیدائش کے بعد نئے عہد نامے میں" خُداوند کے فرشتہ " کا ذکر کبھی نہیں کیا گیا ۔ تاہم متی28باب 2آیت کے بارے میں اُس مقام پر کچھ اُلجھن پائی جاتی ہے جب کنگ جیمزورژن بائبل بیان کرتی ہے کہ " خداوند کا فرشتہ آسمان سے اُترا اور پاس آکر پتھر کو لُڑھکا دیا "۔ کنگ ورژن بائبل میں فرشتے کےساتھ انگریزی آرٹیکل "The" کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب اصل یونانی بائبل میں لفظ فرشتہ کے ساتھ کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں کیا گیا جو اِس فرشتے کے خاص شخصیت ہونے کی جانب اشارہ کرتا ہو ۔ کنگ جیمزورژن بائبل ترجمہ کے علاوہ دوسرے انگریزی تراجم میں تاہم فرشتہ کے ساتھ انگریزی آرٹیکل "The" کا استعمال نہیں کیا گیا۔ اس لیے مترجمین کو ہر لفظ کو بڑی احتیار کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔
پس یہ ممکن ہے کہ پرانے عہدنامے میں خُداوند کےفرشتہ کےمتعدد ظہور اصل میں مجسم ہونے سے پہلے کے یسوع مسیح کے ظہور تھے ۔ کیونکہ یسوع نے "ابرہام سے پہلے" بھی موجود ہونے کا دعویٰ کیا تھا (یوحنا 8باب 58آیت ) اِس لیے دنیا میں اُس کا متحرک اور ظاہر ہونا منطقی بات ہے ۔ معاملہ کچھ بھی ہو چاہےیہ"خداوند کا فرشتہ" مجسم ہونے سے پہلے مسیح کا ظہور(کریسٹوفنی Christophany)تھا یا چاہیے یہ خُدا باپ کا ظہور (تھیوفنیTheophany) تھا، بڑا امکان یہی ہے کہ یہ خاص لقب " خداوند کا فرشتہ" عام طور پر خدا کے ظاہر ی ظہور کی نشاندہی کرتا ہے۔
English
خُداوند کا فرشتہ کون ہے؟