سوال
مسّح کیا ہے؟ممسوح ہونے سے کیا مُراد ہے ؟
جواب
مسّح کرنے کے عمل کی ابتدا کا تعلق چرواہوں کے ایک خاص عمل کیساتھ ہے۔ جوئیں اور دیگر کیڑے اکثر بھیڑوں کی اُون میں داخل ہو جاتے تھے اور جب وہ بھیڑوں کے سر کے قریب پہنچ جاتے تو وہ بھیڑوں کے کانوں میں گھس کر سوراخ کر دیتے تھے اور یوں وہ بھیڑوں کو مار سکتے تھے۔ چنانچہ قدیم چرواہے بھیڑوں کے سر پر تیل ڈالا کرتے تھے۔ اِس کی وجہ سے بھیڑوں کی اُون چکنی ہو جاتی تھی یوں کیڑوں اور جوؤں کے لیے بھیڑ کے کانوں کے قریب پہنچنا ناممکن ہو جاتا تھا کیونکہ وہ پھسل جاتے تھے۔ اس عمل کی روشنی میں مسّح برکت، تحفظ اوراختیار کے دئیے جانے کی علامت بن گیا۔
نئے عہد نامے میں مسّح کے لیے استعمال ہونے والا یونانی لفظ "chrio" ہے جس کے معنی ہیں "تیل کا دھبہ لگانا یا تیل ملنا" اور اطلاق کے لحاظ سے اِس کے معنی ہیں "کسی عہدے یا مذہبی خدمت کے لئے مخصوص کرنا"۔ اِسی طرح ایک اور یونانی لفظ "aleipho"بھی استعمال کیا جاتا ہے جسے کے معنی ہیں "مسّح کرنا"۔بائبل کے دور میں لوگوں کو تیل سے مسّح کیا جاتا تھا تاکہ مسّح ہونے والے شخص کی زندگی میں خدا کی نعمت کو ظاہر کیا جا سکے یا اُس شخص کی زندگی میں خُدا کی بلاہٹ کو ظاہر کیا جا سکتے (خروج 29باب7آیت؛ خروج 40باب9آیت؛ 2 سلاطین 9باب 6آیت؛ واعظ 9باب8آیت؛ یعقوب 5باب14آیت)۔ کسی بھی شخص کو ایک خاص مقصد کے لئے مسّح کیا جاتا تھا – جیسے کہ بادشاہ بننے، ایک نبی ہونے یا ایک قائد یا معمار ہونے وغیرہ کے لیے۔ آج کل بھی کسی شخص کو تیل سے مسّح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہمیں صرف اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مسّح کرنے کا مقصد کلام سے متفق ہونا چاہیے۔ مسّح کو کسی "جادوئی دوا" کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ تیل کے اپنے اندر کوئی خاص طاقت نہیں ہے۔ یہ صرف خدا ہی ہے جو کسی شخص کو کسی مخصوص مقصد کے لئے مسّح کر سکتا ہے۔ اگر ہم تیل استعمال کرتے ہیں تو یہ تیل صرف اُس بات کی علامت ہے جو خُدا خود کر رہا ہوتا ہے۔
مسّح شدہ کے لیے ایک اور لفظ "چنا ہوا" بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بائبل میں کہا گیا ہے کہ یسوع مسیح کو خدا نے رُوح القدس سے مسّح کیا تاکہ وہ "غریبوں کو خوشخبری، ، قیدیوں کو رہائی، اندھوں کو بینائی دے اور کچلے ہوؤں کو آزاد کرے" (لوقا 4باب18-19آیات؛ اعمال 10باب 38آیت)۔ یسوع نے خود اِس دُنیا سے چلے جانے کے بعد رُوح القدس کی وہ نعمت ہمیں عطا کی ہے (یوحنا 14باب16آیت)۔ اب سبھی مسیحی ممسوح ہیں ، یعنی وہ خُدا کی بادشاہی کی وسعت کے خاص مقصد کو پورا کرنے کے لیے چُنے گئے ہیں (1یوحنا 2باب20آیت)۔ " اور جو ہم کو تمہارے ساتھ مسیح میں قائم کرتا ہے اور جس نے ہم کو مسّح کِیا وہ خُدا ہے۔ جس نے ہم پر مُہر بھی کی اور بیعانہ میں رُوح کو ہمارے دِلوں میں دِیا " (2 کرنتھیوں 1باب 21-22 آیات)۔
English
مسّح کیا ہے؟ممسوح ہونے سے کیا مُراد ہے ؟