سوال
بائبل کی کتابوں کے مُصنفین کون تھے؟
جواب
بنیادی طور پر بائبل خُدا کی طرف سے لکھی گئی ہے جو آپ کلام کو قلمبند کروا نےکے لیے انسانی مصنفین کی رہنمائی کر رہا تھا ۔ 2تیمتھیس 3باب 16آیت بیان کرتی ہے کہ ہر صحیفہ " خدا کے الہام سے ہے "۔ بائبل کے انسانی مصنفین خدا کی نگرانی میں کام کر رہے تھے یہی وجہ ہے کہ اگرچہ وہ اپنی طرزِ تحریر اور شخصیات کو استعمال کررہے تھے اِس کے باوجود اُنہوں نے با لکل وہی باتیں قلم بند کیں جو خدا کی طرف سے تھیں ۔ گوکہ بائبل لفظ بہ لفظ خدا کی طرف سے لکھوائی نہیں گئی مگر یہ مکمل طور پر خُدا کے الہام اور اُس کی رہنمائی میں لکھی گئی ہے۔
انسانی لحاظ سے بات کریں تو بائبل مقدس کو مختلف پسِ منظر سے تعلق رکھ والے تقریباً 40 مصنفین نے1500سالوں سے زیادہ کے عرصہ میں لکھا ہے ۔ جن میں یسعیاہ نبی ، عزرا کاہن ، متی محصول لینے والا ، یوحنا ماہی گیر ، پولُس خیمہ ساز ، موسیٰ چرواہا اور لوقا طبیب شامل ہیں ۔ 15صدیوں کے دوران الگ الگ مصنفین کی طرف سے قلمبند ہونے کے باوجود بائبل کی تحریر میں کوئی تضاذ نہیں پایا جاتا اور نہ ہی اس میں کوئی غلطی ہے۔ تمام مصنفین مختلف نقطہ ِنظر سے لکھتے ہیں لیکن سب ایک ہی سچے خُداکی منادی کرتے ہیں اور نجات کےلئے صرف ایک راہ یعنی یسوع مسیح کی گواہی دیتے ہیں (یوحنا 14باب 6آیت ؛ اعمال 4باب 12آیت)۔ بائبل مقدس کی کچھ کتب خصوصی طور پر اُنہی کے مصنفین کے نام پر ہیں ۔ ذیل میں بائبل کی کتب کو اُن کے ناموں اور مفسرینِ کے مطابق اُن کےممکنہ مصنفین کے ناموں کےساتھ ساتھ اُن کے قلمبند ہو نےکی تاریخ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے :
پیدائش، خروج، احبار، گنتی، اِستِثنا : موسیٰ، 1400 قبل از مسیح
یشوع: یشوع، 1350 قبل از مسیح
قضاۃ، روت،1سموئیل، 2سموئیل: سموئیل،ناتن،جد، 1000سے900قبل از مسیح
پہلا سلاطین، دوسرا سلاطین: یرمیاہ، 600 قبل از مسیح
پہلا تواریخ، دوسراتواریخ، عزرا، نحمیاہ: عزرا، 450 قبل از مسیح
آستر: مردکی، 400 قبل از مسیح
ایوب: مُوسیٰ 1400 قبل از مسیح
زبور: مختلف مصنفین، زیاد تر داؤد، 1000سے 400 قبل
امثال، واعظ، غزل الغزلات: سلیمان900 قبل از مسیح
یسعیاہ: یسعیاہ، 700 قبل از مسیح
یرمیاہ، نوحہ: یرمیاہ،600 قبل از مسیح
حزقی ایل: حزقی ایل،550 قبل از مسیح
دانی ایل: دانی ایل،550 قبل از مسیح
ہوسیع: ہوسیع،750 قبل از مسیح
یو ایل: یو ایل، 850 قبل از مسیح
عامُوس: عامُوس ، 750 قبل از مسیح
عبدیاہ: عبدیاہ، 600 قبل از مسیح
یوناہ: یوناہ، 700 قبل از مسیح
میکاہ: میکاہ، 700 قبل از مسیح
ناحوم: ناحوم، 650 قبل از مسیح
حبقوق: حبقوق، 600 قبل از مسیح
صفنیاہ: صفنیاہ، 650 قبل از مسیح
حجی: حجی، 520 قبل از مسیح
زکریاہ: زکریاہ، 500 قبل از مسیح
ملاکی: ملاکی، 430 قبل از مسیح
متی: متی، 55بعد از مسیح
مرقس: یوحنا مرقس ، 50 بعد از مسیح
لوقا: لوقا طبیب، 60 بعد از مسیح
یوحنا: یوحنا رسول ، 90 بعد از مسیح
اعمال: لوقا طبیب ، 65 بعد از مسیح
رومیوں،1کرنتھیوں، 2کرنتھیوں، گلتیوں، افسیوں، فِلپیوں، کُلسیوں، 1تھِسلُنیکیوں، 2تھِسلُینیکیوں، 1تیمتھیس ، 2 تیمتھیس ، ططس فلیمون :پولس رسول 50سے 70 بعد از مسیح
عبرانیوں: نامعلوم مصنف (ممکنہ طور پر پولُس، لوقا، برنباس، یا اپلوس) 65 بعد از مسیح
یعقوب: یعقوب، 45 بعد از مسیح
پہلا پطرس، دوسرا پطرس : پطرس، 60 بعد از مسیح
پہلا یوحنا ، دوسرا یوحنا، تیسرا یوحنا : یوحنا رسول ، 90 بعد از مسیح
یہوداہ: یہوداہ، 60 بعد از مسیح
مکاشفہ: یوحنا رسول 90 بعد از مسیح
English
بائبل کی کتابوں کے مُصنفین کون تھے؟