settings icon
share icon
سوال

مبارکبادیاں کیا ہیں؟

جواب


مبارکبادیاں وہ آٹھ مبارک ہونے کے بیانات ہیں جو پہاڑی وعظ کے آغاز میں خُداوند یسوع کی طرف سے پیش کئے گئے (متی 5 باب 3-12آیات)، اور اِس میں ہر ایک بیان "مبارک ہیں وہ۔۔۔" جیسے الفاظ کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ ابھی کل کتنی مبارکبادیاں ہیں اِس حوالے سے مختلف حلقوں میں کافی بحث پائی جاتی ہے۔ کچھ کے مطابق مباکبادیاں سات ہیں، کچھ کے مطابق نو اور دیگر کہتے ہیں کہ وہ دس ہیں، لیکن اگر غور کریں تو واضح تعداد آٹھ ظاہر ہوتی ہے (متی 5 باب کی 10-12آیات میں ایک مبارکبادی پیش کی گئی ہے۔ )

جس یونانی لفظ کا ترجمہ "مبارک" کیا گیا ہے اُس کے معنی ہیں "خوش، پُر مسرت"یا پھر لفظی یا لغوی طور پر "وہ جسے بڑھایا جائے"۔ پہاڑی وعظ میں یسوع اِس لفظ کو ظاہری یا سطحی خوشی سے بڑھ کر کسی اور گہری خوشی کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے؛ اُس کے اپنے سیاق و سباق میں "مبارک" کا تعلق رُوحانی صحت مندی اور خوشخالی سے ہے۔خوشی اصل میں رُوح کے اندر پائی جانے والی گہری مسرت ہے۔ وہ جو مبارکبادیوں کے پہلے پہلو (غریب، غمگین، حلیم، پاک دل ، صلح کرانے ، ستائے جانے) کا تجربہ کرتے ہیں وہ مبارکبادیوں کے دوسرے پہلو (آسمان کی بادشاہی، تسلی، زمین کی وراثت، آسودگی، رحم ، خُدا کو دیکھنے، خُدا کے فرزند کہلانے، اور آسمان کی بادشاہی کے وارث ہونے)کا بھی تجربہ کریں گے۔ وہ جو مبارک ہیں اُن کا نجات کے اندر خاص حصہ ہے ، وہ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہو چکے ہیں، او ر اُنہوں نے آسمان کی زندگی کا ذائقہ چکھ لیا ہے۔ ہر ایک مبارکبادی کے آغاز کی ایک اور تشریح یوں کی جا سکتی ہے کہ "آہ ، اُن کی خوشحالی(بابرکتی ) جو۔۔۔"

مبارکبادیاں ایک مثالی شاگرد اور اِس زمین پر اور مستقبل میں آسمان پر اُس کے اجر کے بارے میں بیان کرتی ہیں۔ وہ شخص جس کے بارے میں یسوع مبارکبادیوں کے اندر بیان کرتا ہے اُس کی شخصیت اور کردار اُن لوگوں سے مختلف ہے جو "خُدا کی بادشاہی سے باہر ہیں۔ " ادبی لحاظ سے مبارکبادی اکثر پرانے عہد نامے کے اندر بھی دیکھنے کو ملتی ہے، خاص طور پر زبوروں کے اندر (1زبور 1آیت؛ 34زبور 8آیت؛ 65زبور 4آیت؛ 128زبور 1آیت)، اور نئے عہد نامے کے دیگر حوالہ جات کے اندر بھی (یوحنا 20 باب 29آیت؛ 14 باب 22آیت؛ یعقوب 1 باب 12 آیت؛ مکاشفہ 14باب 13آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مبارکبادیاں کیا ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries