settings icon
share icon
سوال

مَیں ایک مسیحی کیسے بن سکتا ہوں؟

جواب


ایک مسیحی بننے کےلیے پہلا کام تو اِس بات کو سمجھنا ہے کہ لفظ " مسیحی" کا کیا مطب ہے ۔ لفظ " مسیحی" کی ابتداپہلی صدی بعد از مسیح میں ا نطاکیہ کے شہر میں ہوئی (دیکھیں اعمال 11باب 26آیت)۔ممکن ہے کہ پہلے پہل یہ لفظ " مسیحی" بے عزتی اور توہین کے اظہار کے لیے استعمال کا جاتا تھا ۔ بنیادی طور پر اِس لفظ کا مطلب " چھوٹا مسیح " ہے ۔ تاہم مسیح پر ایمان رکھنے والے لوگوں نے صدیوں سے اِس لفظ " مسیحی " کو اپنایا ہو ا ہے اور مسیح کے پیروکاروں کے طور پر اپنی شناخت کےلیے اِس لفظ کا استعمال کرتے ہیں ۔ سادہ الفاظ میں کہا جائے تو ایک "مسیحی"سے مراد وہ شخص ہے جو یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے ۔


مجھے مسیحی کیوں بننا چاہیے ؟

یسوع مسیح نے فرمایا ہے کہ وہ " اِس لیے نہیں آیا کہ خدمت لے بلکہ اِس لیے کہ خدمت کرے اور اپنی جان بہتیروں کے بدلے فدیہ میں دے"(مرقس 20باب45آیت)۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے لیے فدیہ دینے کی کیا ضرورت تھی ؟ فدیے کے پیچھے معاوضے یا ادائیگی کا تصور پایاجا تا ہے جو کسی انسان کو چھڑانے کے بدلے میں ادا کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ اِس لیے فدیے کے تصور کا استعمال اکثر و بیشتر اغوا کے واقعات میں ہوتا ہے جب کسی شخص کو اغو ا کر کےاُس وقت تک قید رکھتا جاتا ہے جب تک اُس کافدیہ (تاوان ) ادا نہیں کیا جاتا ۔

یسوع نے ہمیں قید سے آزاد کرانے کےلیے ہمارا فدیہ دیا ہے ! مگر کس کی قید سے؟ یسوع نے ہمیں گناہ کی قید اوراِس کے نتائج یعنی جسمانی موت کے بعد خدا سے ابدی جُدائی سے آزاد کیا ہے ۔ یسوع کو اِس فدیہ کے ادا کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ کیونکہ ہم سب گنہگار ہیں ( رومیوں 3باب 23آیت ) اِس لیے ہم خداوند کی طرف سے غضب کے مستحق ہیں ( رومیوں 6باب 23آیت)۔ یسوع نے ہمارا فدیہ کیسے دیا تھا؟ یسوع نے صلیب پر ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے ذریعہ سے ہمارا فدیہ دیا ہے ( 1کرنتھیوں 15باب 3آیت ؛ 2 کرنتھیوں 5باب 21آیت)۔ یسوع کی موت ہمارے تمام گناہوں کےلیےکیسے کافی ہو سکتی تھی ؟ یسوع مجسم خدا تھا ، وہ ہمارے درمیان رہنے کےلیے زمین پر آیا تاکہ وہ ہمارے مشابہ ہو سکے اورہمارے گناہوں کےلیے اپنے جان قربان کرے ( یوحنا 1باب 14،1آیات)۔ بطور خدا یسوع کی موت لامحدود اہمیت رکھتی ہے اور اِس لیے ساری دنیا کے گناہوں کا فدیے دینے کےلیے کافی ہے ( 1یوحنا 2باب 2آیت)۔ موت کے بعد یسوع کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ اُس کی قربانی کامل ہے اور یہ بھی کہ یسوع نے واقعی گناہ اور موت پر فتح پائی ہے ۔

میں ایک مسیحی کیسے بن سکتا ہوں ؟

یہ اِس سوال کا سب سے بہترین حصہ ہے ۔ ہمارے لیے اپنی محبت کے باعث خدا نے مسیحی بننے کے عمل کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ۔ آپ کو بس یسوع مسیح کو اپنےشخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنا ہے ، اُس کی موت کو اپنے گناہوں کےلیے کامل کفارے کے طور پر قبول کرنا ہے (یوحنا 3باب 16آیت) اور اپنے نجات دہندہ کے طور پر صرف اُس پر ایمان رکھنا ہے ( یوحنا 14باب 6آیت؛ اعمال4باب 12آیت)۔ مسیحی بننا محض کچھ مخصوص رسومات پر عمل کرنا ، چرچ جانا، یا مخصوس کام کرنا اور چند کاموں سے باز آنے کا نام نہیں بلکہ مسیحی بننا یسوع مسیح کے ساتھ شخصی تعلق قائم کرنے کا نام ہے ۔ ایمان کے ذریعے یسوع مسیح کے ساتھ شخصی تعلق قائم کرنا وہ عمل ہے جو ایک انسان کو مسیحی بناتا ہے۔

کیا آپ مسیحی بننے کے لیے تیار ہیں؟

اگر آپ خُداوند یسوع کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہوئے مسیحی بننے کے لیے تیار ہیں تو آپ کو صرف ایمان رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیا آپ اِس بات کو سمجھتے اور مانتے ہیں کہ آپ نے گناہ کیا ہے جس کی وجہ سے آپ خُدا کے سامنے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کے مستحق ہیں؟کیا آپ اِس بات کو سمجھتے ہیں کی یسوع نے آپ کی جگہ پر جان دینے کے ذریعے سے آپ کی سزا کو اپنے اوپر لے لیا ہے؟کیا آپ اِس بات کو سمجھتے ہیں کہ اُس کی صلیبی موت آپ کے گناہوں کے لیے بالکل مناسب قربانی تھی اور گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اُسکی موت کافی تھی؟اگر اِن تینوں سوالوں کا جواب آپکی طرف سے "ہاں" ہے تو پھر خُداوند یسوع مسیح پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لائیں۔ صرف اُس کی ذات پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے اُسکو اپنی زندگی میں قبول کریں۔ ایک مسیحی بننے کے لیے صرف اِس سب کی ہی ضرورت ہے۔

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں ایک مسیحی کیسے بن سکتا ہوں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries