سوال
کلیسیا کس طرح سے مسیح کا بدن ہے ؟
جواب
نئے عہد نامے کے اندر "مسیح کا بدن" ایک عام اصطلاح ہے جو کلیسیا (حقیقت میں نجات یافتہ لوگوں) کے لیے بطورِ استعارہ استعمال کی جاتی ہے۔ کلیسیا کو رومیوں 12باب5آیت کے اندر "مسیح میں شامل ایک بدن" ، 1 کرنتھیوں 1باب17آیت کے اندر "ایک بدن"، 1 کرنتھیوں 12 باب27آیت اور افسیوں 4باب12 آیت کے اندر "ایک بدن " اور عبرانیوں 13باب3آیت کے اندر "بدن" کہا گیا ہے۔ افسیوں 5باب23آیت اور کلسیوں 1باب24آیت کے اندر کلیسیا کو واضح طور پر مسیح کے "بدن" کے برابر قرار دیا گیا ہے۔
جب مسیح ہماری اِس دُنیا کے اندر داخل ہوا، اُس نے جسمانی بدن کو اختیار کیا جسے اُس کے لیے "تیار" کیا گیا تھا (عبرانیوں 10باب5آیت؛ فلپیوں 2باب7آیت)۔ اپنے اُس جسمانی بدن کے ذریعے سے یسوع نے بڑے واضح، قابلِ محسوس اور جرات مندانہ طریقے سے خُدا کی محبت کا اظہار کیا ہے –خاص طور پر صلیب پر اپنی کفارہ بخش موت کے ذریعے سے (رومیوں 5باب8آیت)۔ اپنے آسمان پر چلے جانے کے بعد مسیح اُن سب لوگوں کے وسیلے سے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں اُس نے نجات بخشی ہے – یعنی اب کلیسیا خُدا کی اُس محبت کا اظہار بڑے واضح، قابلِ محسوس اور جرات مندانہ طریقے سے کرتی ہے۔ اِس لحاظ سے کلیسیا"مسیح کے بدن" کے طور پر کام کرتی ہے۔
کلیسیا کو غالباً اِن حقائق کی وجہ سے مسیح کا بدن کہا جا سکتا ہے:
1) مسیح کے بدن کے اراکین نجات کے لیے مسیح میں متحد ہیں (افسیوں 4باب15-16آیات)۔
2) مسیح کے بدن کے اراکین مسیح کو بدن کا سر تسلیم کرتے ہوئے اُس کی پیروی کرتے ہیں (افسیوں 1باب22-23آیات)۔
3) مسیح کے بدن کے اراکین اِس دُنیا کے اندر مسیح کی جسمانی نمائندگی ہیں۔ کلیسیا ایک ایسا زندہ بدن ہے جس کے ذریعے سے مسیح اپنی زندگی کا اظہار آج کی دُنیا کے اندر کرتا ہے۔
4) مسیح کے بدن کے اراکین کے اندر رُوح القدس بستا ہے (رومیوں 8باب9آیت)۔
5) مسیح کے بدن کے اراکین کے پاس رُوح القدس کی مختلف نعمتیں ہیں جو مختلف کاموں کے لیے مددگار اور سازگار ہیں (1 کرنتھیوں 12 باب4-31آیات)۔ "کیونکہ جس طرح بدن ایک ہے اور اُس کے اعضا بہت سے ہیں اور بدن کے سب اعضا گو بہت سے ہیں مگر باہم مِل کر ایک ہی بدن ہیں اُسی طرح مسیح بھی ہے " (12آیت)۔
6) مسیح کے بدن کے اراکین کا کسی بھی پسِ منظر، نسل یا خدمت سے قطع نظر باہمی طور پر ایک خاص مشترک تعلق ہے۔ "تاکہ بدن میں تفرقہ نہ پڑے بلکہ اعضا ایک دُوسرے کی برابر فکر رکھّیں " (1 کرنتھیوں 12باب25آیت)۔
7) مسیح کے بدن کے اراکین اپنی نجات کے تعلق سے محفوظ ہیں (یوحنا 10باب28-30آیات)۔ جب ایک مسیحی حقیقی طور پر نجات حاصل کر لیتا ہے تو وہ پھر اُسی صورت میں اپنی نجات کو کھو سکتا ہے اگر خُدا مسیح کے بدن کے کسی حصے کو خود اپنے ہاتھوں سے "کاٹ"کر پھینک دے۔
8) مسیح کے بدن کے اراکین مسیح کی موت اور اُس کے جی اُٹھنے میں شامل ہیں (کلسیوں 2باب12آیت)۔
9) مسیح کے بدن کے اراکین مسیح میں ایک ہی میراث کے وارث قرار دئیے گئے ہیں (رومیوں 8 باب 17آیت)۔
10) مسیح کے بدن کے اراکین مسیح کی راستبازی کا تحفہ حاص کرتے ہیں (رومیوں 5باب17آیت)۔
English
کلیسیا کس طرح سے مسیح کا بدن ہے ؟