سوال
کیا' کائی/Chi' کا نظریہ مسیحی عقیدے کے ساتھ موافقت رکھتا ہے؟
جواب
لفظ 'کائی /chi' کے انگریز ی زبان میں ہجے'chi یا qi' کے طور پر بھی کئے جاتے ہیں اُس کی تعریف اُس "تمام چیزوں کو زندگی دینے والی توانائی کی قوت" کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ 'کائی /chi' کا تصور تاؤ مت سے آیا ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ کسی شخص کی اندرونی 'کائی' کو ترقی دینے اور مضبوط بنانے سے رُوحانی اور صحت سےمتعلق فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ کام مراقبے، ورزش اور دیگر تکنیکوں کے ذریعے سے کیا جاتا ہے۔ روایتی چینی طِب، ایکوپنکچر اور تائی چی جیسے کچھ مارشل آرٹ کا حتمی مقصد جسمانی، ذہنی ، جذباتی اور رُوحانی سطح پر اپنی "کائی/چی/Chi" کو متوازن کرنا اور بڑھانا ہے۔
صرف تعریف کے لحاظ سے ہی "کائی" کا تصور مسیحی عقیدے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مسیحیت کا ایک بنیادی نظریہ یہ ہےکہ خُدا نے تمام چیزوں کو یسوع مسیح کے وسیلے سے تخلیق کیا (دیکھیں پیدایش 1باب 1 آیت اور یوحنا 1باب1-4 آیات)۔ یہ خُدا ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور خُدا ہی کی طرف سے یسوع مسیح کے ذریعے تمام کی تمام چیزیں قائم ہیں (دیکھیں 147 زبور 9 آیت اور کلسیوں 1باب16-17آیات)۔
کچھ لوگ یہ دلیل دے سکتے ہیں کہ "کائی" اُس 'زندگی' کے لیے ایک مختلف اصطلاح ہے جو خُدا نے آدم میں پھونکی (پیدایش 2باب7 آیت)۔ لیکن ہم "کائی " کی اصطلاح کی مسیحی عقیدے کے اندر پیوند کاری نہیں کر سکتے کیونکہ "کائی/چی/Chi" (تاؤ ازم) کے پیچھے جو فلسفہ ہے وہ بھی مسیحیت کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔ مثال کے طور پر "خُدا" کے بارے میں تاؤ مت کے پیروکاروں کا نقطہ نظر یہ ہے کہ ہر شخص اپنے طور پر یہ تعریف کر سکتا ہے کہ"خُدا" کیا ہے، اور ہر ایک کی طرف سے کی جانے والی تعریف قابلِ قبول ہے –اُن میں سے نہ کوئی غلط ہے اور نہ کوئی درست۔ مسیحی عقیدے میں خُدا کی تعریف لوگوں کے تصورات کے مطابق نہیں ہوتی۔ بلکہ خُدا خود بتاتا ہے کہ وہ ہمارے لیے کون ہے (دیکھیں یرمیاہ 29 باب 13-14 آیات)۔ اگرچہ خُدا لامحدود اور تمام انسانی فہم سے مکمل طور پر بالا ہے لیکن اُس نے اپنے بارے میں کچھ چیزیں ظاہر کی ہیں اور اُسے شخصی طور پر جانا جا سکتا ہے۔ مسیحی عقیدے کے مطابق خُداوند یسوع مسیح خُدا باپ کے ساتھ حقیقی تعلق کا واحد راستہ ہے (دیکھیں یوحنا 14باب5-7 آیات)۔
"کائی" کے تصور کو رُوحانی دُنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ جب بھی کوئی شخص رُوحانی عالم میں مگن ہو جائے تو پھر یا تو اُس کا خُدا سے یا پھر شیطان سے سامنا ہوتا ہے۔ پرانے عہد نامے میں خُدا نے اسرائیل کو بعض مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے منع کر دیا تھا۔ یہ سب کچھ اُن کی اپنی ہی حفاظت کے لیے تھا؛ ممنوعہ سرگرمیاں اُنہیں شیطان کی طاقت کے ماتحت لے جا سکتی تھیں (دیکھیں اِستثنا 18باب9-13 آیات)۔
بظاہر معصومانہ سرگرمیاں ، جیسے کہ کسی شخص کی طرف سے اپنے "کائی" کو متوازن یا مضبوط بنانے کی کوشش کرنا شاید کچھ فرض کردہ فوائد کو پیدا کر سکتا ہو – یا کم از کم بُرے اثرات نہ پیدا کرتا ہو۔ لیکن اگر وہ مشقیں یا سرگرمیاں بائبل مُقدس کے عالمگیر نقطہ نظر کے مطابق نہیں ہیں تو اُن سے گریز کیا جانا چاہیے۔ "کائی" مسیح کی طرف سے پیش کی جانے والی زندگی کی ایک جعلی شکل ہے (دیکھیں یوحنا 10باب10 آیت)۔
English
کیا' کائی/Chi' کا نظریہ مسیحی عقیدے کے ساتھ موافقت رکھتا ہے؟