settings icon
share icon
سوال

مسیحی دفاعِ ایمان(اپولوجیٹکس) کیا ہے؟

جواب


انگریزی لفظ "(اپولوجی) apology"یونانی زبان سے آیا ہے جس کے معنی ہیں "دفاعِ پیش کرنا"۔ اِسی لحاظ سے مسیحی دفاعِ ایمان یعنی اپولوجیٹکس مسیحی ایمان کا دفاع پیش کرنے کی سائنس ہے۔ بہت سے متشکک(تشکیک پرست) خُدا کے وجود پر شک کرتے ہیں اور/یا بائبل کے خُدا پر ایمان لانے کی طرف رہنمائی کرنے والے عقائد پر حملہ کرتے ہیں۔ بہت سے ایسے ناقدین ہیں جو بائبل کے الہام یا بے خطائی/خطا نا پذیری پر حملہ کرتے ہیں۔ بہت سے جھوٹے اُستاد ہیں جو غلط تعلیمات کو فروغ دیتے اور مسیحی ایمان کی کُلیدی سچائیوں کا انکار کرتے ہیں۔ مسیحی اپولوجیٹکس کا مقصد اِن تحریکوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ بائبل کے خُدا اور مسیحی ایمان کے متعلق سچائیوں کو موثر طریقے سے پیش کرتے ہوئے مسیحی ایمان کو فروغ دینا ہے۔

مسیحی اپولوجیٹکس کے لئے رہنمائی کرنے والی کلیدی آیت غالباً 1پطرس 3 باب 15آیت ہے جو بیان کرتی ہے کہ "بلکہ مسیح کو خُداوند جان کر اپنے دِلوں میں مُقدس سمجھو اور جو کوئی تم سے تمہاری اُمید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لئے ہر وقت مُستعد رہو مگر حلم اور خوف کے ساتھ"۔ کسی مسیحی کے لئے کوئی عُذر نہیں ہے کہ وہ اپنے ایمان کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہے۔ ہر مسیحی کو مسیح میں اپنے ایمان کا مناسب تعارف کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اگرچہ ، ہر مسیحی کو ضرورت نہیں کہ وہ اپولوجیٹکس میں ماہر ہو۔ لیکن ہر مسیحی کو چاہیے کہ وہ جو ایمان رکھتا ہے اُسکے بارے میں علم بھی رکھے کہ وہ ایسا ایمان کیوں رکھتا ہے۔ اور اِسکے ساتھ ساتھ اُس کے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اُس نے اپنے ایمان کو دوسروں کے ساتھ کیسے بانٹنا ہے اور جھوٹ اور اپنے ایمان کے خلاف حملوں میں اپنے ایمان کا دفاع کیسے کرنا ہے۔

مسیحی اپولوجیٹکس کا دوسرا پہلو جو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے 1پطرس 3باب15آیت کا دوسرا نصف حصہ "مگر حلم اور خوف کے ساتھ" ہے۔اپولوجیٹکس کے ساتھ مسیحی ایمان کے دفاع میں کبھی بھی غیر مہذب رویہ، غصہ، یا دوسروں کی بے عزتی کرنا شامل نہیں ہوناچاہیے۔ مسیحی اپولوجیٹکس کے وقت ہمیں اپنے دفاع میں مضبوط ہونا چاہیے اور اِس کے ساتھ ہی اپنے خیال اور بات کو پیش کرتے ہوئے ہمارا رویہ بھی مسیح کی مانند ہونا چاہیے۔ اگر ہم بحث مباحثے میں تو جیت جاتے ہیں لیکن اپنے رویے کی وجہ سے کسی شخص کو مسیح سے مزید دور کر دیتے ہیں تو ہم نے مسیحی اپولوجیٹکس کا حقیقی مقصد کھو دیا ہے۔

مسیحی اپولوجیٹکس کےدو بنیادی طریقہ کار ہیں۔ پہلے طریقے کو عام طور پر کلاسیکل اپولوجیٹکس کہا جاتا ہے جس میں ثبوت پیش کئے جاتے ہیں کہ مسیحی پیغام برحق ہے۔ دوسرے طریقے کو "پیش قیاسی یا تصور پیش از وقوع(presuppositional)" اپولوجیٹکس کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں مخالفِ مسیحی نظریات کے پیچھے کام کرنے والے قیاس کردہ تصورات اور مفروضات کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ مسیحی اپولوجیٹکس کے اِن دونوں طریقہ کار کے حامی اکثر باہمی طور پر ایک دوسرے کیساتھ مذاکرات کرتے ہیں کہ کونسا طریقہ زیادہ موثر ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں طریقوں کے موثر استعمال اور افادیت کا انحصار اِن کو استعمال کرنے والے شخص اور اُن حالات پر ہے جن میں وہ اِن کو استعمال کرتا ہے۔

مسیحی اپولوجیٹکس صرف اُن لوگوں کے لئے مسیحی ایمان اور سچائی کے مناسب دفاع کا اظہار ہے جو اِس ایمان کے ساتھ متفق نہیں ہیں۔ مسیحی اپولوجیٹکس مسیحی زندگی کا ایک اہم پہلو ہے۔ ہم سب کو انجیل کی منادی کرنے اور اپنے ایمان کا دفاع کرنے کے لئے مُستعد اور تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے (متی 28باب 18- 20آیات؛ 1پطرس 3 باب 15آیت)۔ یہی مسیحی اپولوجیٹکس کا بنیادی مقصد ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مسیحی دفاعِ ایمان(اپولوجیٹکس) کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries