settings icon
share icon
سوال

بائبل ایک مسیحی کے غیر شادی شُدہ رہنے کے حوالے سے کیا کہتی ہے؟

جواب


ایک مسیحی کے غیر شادی شُدہ رہنے اور ایمانداروں کے کبھی شادی نہ کرنے کے بارے میں بائبل کیا فرماتی ہےاِس سوال کے بارے میں اکثر بہت زیادہ غلط فہمی پائی جاتی ہے ۔ پولُس1 کرنتھیوں7 باب 7- 8 آیات میں ہمیں بتاتا ہے، "اور مَیں تو یہ چاہتا ہوں کہ جیسا مَیں ہوں ویسے ہی سب آدمی ہوں لیکن ہر ایک کو خُدا کی طرف سے خاص خاص توفیق ملی ہے۔ کسی کو کسی طرح کی۔ کسی کو کسی طرح کی۔ پس مَیں بے بیاہوں اور بیواؤں کے حق میں یہ کہتا ہوں کہ اُن کے لئے ایسا ہی رہنا اچھا ہے جیسا مَیں ہوں"۔ غور کریں رسول فرماتا ہے کہ بعض کو غیر شادی شُدہ رہنے کی توفیق ملی ہے اور بعض کو شادی کرنے کی توفیق ملی ہے۔ اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ تقریباً ہرکوئی شادی کرتا ہے، لیکن یہ ہرگز ضروری نہیں کہ ہر ایک کے بارے میں خُدا کی یہی مرضی ہو۔ مثال کے طور پر، پولُس کواُن اضافی مسائل، اور مشکلات کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں تھی جوشادی اور خاندانی زندگی کے ساتھ آتی ہے۔ اُس نے اپنی ساری زندگی خُدا کے کلام کو پھیلانے کے لئے وقف کر دی تھی۔ اگر وہ شادی کر لیتا توشاید اتنا مفید رسول نہ ہوتا۔

دوسری جانب بعض لوگ جوڑے یا خاندان کے طور پر خُدا کی خدمت کرتے ہوئے ٹیم کے طور پر زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔ دونوں اقسام کے لوگ یکساں طور پر اہم ہیں۔ غیر شادی شُدہ رہنا گناہ نہیں ہے، یہاں تک کہ پوری زندگی غیر شادی شُدہ رہنا بھی گناہ نہیں ہے۔ زندگی میں سب سے اہم بات شریکِ حیات کی تلاش کرنا اور بچے پیدا کرنا نہیں ہے، بلکہ خُدا کی خدمت کرنا ہے۔ ہمیں بائبل پڑھنے او ر دُعا کرنے کے ذریعے سے خود کو خُدا کے کلام کی تعلیم سے لیس کرنا چاہیے۔ اگر ہم خُدا سے دُعا کریں گے کہ وہ اپنے آپ کو ہم پر ظاہر کرے تو وہ ضرور جواب دے گا (متی7 باب 7آیت)، اور اگر ہم اُس سے دُعا کریں کہ وہ ہمیں اپنےنام کے جلال کے لیے نیک کاموں کی تکمیل کے لئے استعمال کرےتو اِس صورت میں بھی وہ ضرور ہماری زندگیوں کو استعمال کرے گا۔ "اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی تجربہ سے معلوم کرتے رہو" (رومیوں 12باب 2 آیت)۔

غیر شادی شُدہ ہونے کو لعنت ، یا اِس بات کی علامت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے کہ غیر شادی شُدہ مرد یا عورت کے ساتھ کچھ تو غلط ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ شادی کرتے ہیں، اور چونکہ بائبل میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے لوگوں کے لئے خُدا کی مرضی ہے کہ وہ شادی کریں، لیکن ایک غیر شادی شُدہ مسیحی کسی بھی مفہوم میں "دوسرے درجے" کا مسیحی نہیں ہے۔ جیسا کہ1 کرنتھیوں7 باب سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر شادی شُدہ رہنا بھی بہت بڑی بُلاہٹ ہے۔ہم جیسے زندگی میں باقی چیزوں کے لئے خُدا کی حکمت مانگتے ہیں، ویسے ہی ہمیں شادی کے بارے میں بھی خُدا کی حکمت مانگنی چاہیے (یعقوب1 باب5 آیت)۔ خُدا کے منصوبے کی پیروی کرنے کا نتیجہ بارآوری اور خوشی ہو گا جو خُدا ہمارے لئے چاہتا ہے، چاہے یہ منصوبہ شادی شُدہ ہونے کے بارے میں ہو یا غیر شادی شُدہ ہونے کے بارے میں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل ایک مسیحی کے غیر شادی شُدہ رہنے کے حوالے سے کیا کہتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries