settings icon
share icon
سوال

کیا یسوع ایک سبزی خور تھا؟کیا ایک مسیحی کو سبزی خور ہونا چاہیے؟

جواب


یسوع سبزی خور نہیں تھا۔ بائبل یسوع مسیح کے مچھلی کھانے (لوقا 24باب 42-43آیات ) اور فسح کے برّے کا گوشت کھانے (لوقا 22باب 8-15آیات ) کا ذکر کرتی ہے۔ یسوع نے معجزانہ طور پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو مچھلی اور روٹی کھلائی اگر وہ سبزی خور ہوتا تو ایسا کرنا اُس کے نزدیک عجیب کام ہوتا (متی باب 14 آیات 17 تا 21)۔ پطرس رسول کی رویا میں یسوع نے بشمول جانوروں کے تمام کھانوں کو پاک ٹھہرایا تھا (اعمال 10 باب 10-15آیات )۔ نوح کے دور میں طوفان کے بعد خُدا نے انسان کو گوشت کھانے کی اجازت دی تھی (پیدایش 9باب 2-3آیات )۔ خُدا نے اِس اجازت کو کبھی منسوخ نہیں کیا۔

اِن باتوں کے پیشِ نظر ایک مسیحی کے سبزی خور ہونے میں کچھ بُرائی نہیں ہے۔ بائبل ہمیں گوشت کھانےکا حکم نہیں دیتی۔اور گوشت کھانے سے باز رہنے میں بھی کوئی بُرائی نہیں ہے۔ تاہم اس سلسلے میں بائبل یہ ضرور بیان کرتی ہے کہ اس معاملہ میں ہمیں اپنے موقف کو دوسرے لوگوں پر تھوپنانہیں چاہیے یا اس حوالے سے ا ُن کی عدالت نہیں کرنی چاہیے کہ وہ کیا کھاتے ہیں اور کیا نہیں کھاتے۔ رومیوں14باب 2-3آیات ہمیں بتاتی ہیں کہ "ایک کو اعتقاد ہے کہ ہر چیز کا کھانا روا ہے اور کمزور ایمان والا ساگ پات ہی کھاتا ہے۔ کھانے والا اُس کو جو نہیں کھاتا حقیر نہ جانے اور جو نہیں کھاتا وہ کھانے والے پر الزام نہ لگائے کیونکہ خدا نے اُس کو قبول کر لیا ہے"۔

ایک بار پھر بتایا جاتا ہے کہ طوفان کے بعد خُدا نے انسان کو گوشت کھانے کی اجازت دی تھی (پیدایش9باب 3آیت )۔ پرانے عہد نامے کے قوانین میں اسرائیل قوم کو کچھ چیزیں نہ کھانے کا حکم دیا گیا تھا (احبار 11باب 1-47آیات) لیکن گوشت کھانے کے خلاف کبھی کوئی حکم نہیں دیا گیا ۔ یسوع نے ہر قسم کے گوشت سمیت تمام کھانوں کو پاک ٹھہرایا ہے (مرقس 7باب 19آیت )۔ باقی باتوں کی طرح اس معاملے میں بھی رہنمائی کے لیے ہر مسیحی کو دُ عا کرنی چاہیے کہ خُدا نے کھانے کے لئے اس کے واسطے کونسی چیزیں رکھی ہیں۔ اگر ہم کھانے کی فراہمی کےلئے خُداوند کا شکر ادا کرتے ہیں تو ہم جس بھی خوراک کو کھانے کا انتخاب کریں وہ خُدا کے نزدیک قابلِ قبول ہے (1تھسلنیکیوں 5باب 18آیت ) "تم کھاؤ یا پیو جو کچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لئے کرو" (1کرنتھیوں10باب 31آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا یسوع ایک سبزی خور تھا؟کیا ایک مسیحی کو سبزی خور ہونا چاہیے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries