سوال
بدعت سے کیا مُراد ہے/بدعت کی تعریف کیا ہے؟
جواب
جب لوگ لفظ "بدعت"کے بارے میں سُنتے ہیں تو اکثر اُن کے ذہن میں ایک ایسے گروہ کا خیال آتا ہے جس کے اراکین شیطان کی پرستش کرنے والے ، جانوروں کو قربان کرنے والے،یا پھر بہت بُری، عجیب اور بے ایمانوں کی رسومات میں حصہ لینے والے ہوتے ہیں۔ بہرحال ،حقیقت میں ایک بدعت میں شاذو نادر ہی ایسی باتیں پائی جاتی ہیں ۔ اصل میں اس لفظ کے وسیع مفہوم کے لحاظ سے بدعت صرف مخصوص طرح کی رسم و رواج پرعمل پیرا ہونے والا ایک مذہبی نظام ہے ۔
بدعت کو اکثر یوں بیان کیا جاتا ہے کہ یہ لفظ ایک ایسے غیر راسخ العقیدہ فرقے کی جانب اشارہ کرتا ہے جس کے اراکین مذہب کے اصل عقائد کو توڑ مڑور کر پیش کرتے ہیں ۔ خصوصی طور پر مسیحی سیاق وسبا ق میں ایک بدعت سے مراد " ایک ایسا مذہبی گروہ ہے جو بائبل کی ایک یا ایک سے زیادہ بنیادی سچائیوں/عقائد کی تردید کرتا ہے" ۔ ایک بدعتی گروہ ایسے عقائد کی تعلیم دیتا ہے جس پر اگر کوئی شخص ایمان رکھے تو یہ اُس شخص کی نجات سے محرومی کا باعث بنیں گے۔ اگرچہ ایک بدعت ہمیشہ ایک مذہب کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے مگر یہ اُس مذہب کی اہم سچائی ( سچائیوں /عقائد) کو تسلیم نہیں کرتی ۔ اِس لیے مسیحیت کے اندر پانی جانے والی کوئی بدعت، مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مسیحیت کی ایک یا ایک سے زیادہ بنیادی سچائیوں/عقائد کو مسترد کرتی ہے ۔
مسیحی بدعات کی سب سے عام دو تعلیمات یہ ہیں کہ یسوع خدا نہیں تھا اور نجات صرف ایمان کے وسیلہ سے حاصل نہیں ہوتی ۔ مسیح کی الوہیت سے انکار کرنے کا منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمارے گناہوں کی قیمت چکانے کےلیےیسوع کی موت نا کافی تھی کیونکہ اگر وہ خُدا نہیں تو کوئی محدود مخلوق یا ذات ہے، پس اُس کا کفارہ بھی محدود ہی ہوگا ۔" صرف ایمان ہی سے نجات" کے عقیدے کا انکار اِس تعلیم کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ نجات ہمارے کاموں کی بدولت ہے نہ کہ خُدا کے فضل کی بدولت۔حتیٰ کہ رسولوں کوبھی کلیسیا کے ابتدائی سالوں میں ہی بدعات سے نمٹنا پڑا تھا : مثال کے طور پر یوحنا رسول اپنے پہلے خط کے 4باب 1- 3آیات میں غناسیت کی تعلیمات کے بارے میں بات کرتا ہے ۔ درست عقیدے کی پہچان کےلیےیوحنا رسول نے یہ طریقہ تجویز کیا کہ جو عقیدہ مانتا ہے کہ " یسوع مسیح مجسم ہو کر آیا ہے " وہ درست ہے – کیونکہ یہ عقیدہ غناستی بدعت کی تعلیمات کے براہ راست متضاد ہے ( 2یوحنا1باب 7 آیت)۔
آج کل سب سے زیادہ مشہور بدعات کی مثالیں"یہواہ کے گواہ"اور "مورمن" ہیں۔ دونوں گروہ مسیحی ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر دونوں ہی مسیح کی الوہیت اور صرف ایمان کے وسیلے نجات کے عقیدے سے انکار کرتے ہیں ۔ یہواہ کے گواہ اور مورمن ایسی بہت سی باتوں پر ایمان رکھتے ہیں جو بائبل کی تعلیمات سے ہم آہنگ ہیں۔ تاہم یہ مسیح کی الوہیت سے انکار کرتے ہیں اور تعلیم دیتے ہیں کہ نجات اعمال کی بدولت ہے اِ س حقیقت کے پیش ِ نظر اِن دونوں گروہوں کو بدعتی نامزد کیا جاتا ہے ۔ یہواہ کے گواہ ، مورمن اوردیگر بدعات کے بہت سے لوگ اخلاقی لحاظ سے اچھے ہوتے ہیں اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ وہ سچائی پر قائم ہیں ۔ بطور مسیحی ہماری یہی دُعا اور اُمید ہونی چاہیے کہ اِن بدعات میں شامل بہت سے لوگ اصل حقیقت سے آگا ہ ہوں اور صرف یسوع مسیح پر ایمان کے وسیلہ سے نجات کی سچائی کی طرف آسکیں ۔
English
بدعت سے کیا مُراد ہے/بدعت کی تعریف کیا ہے؟