settings icon
share icon
سوال

کسی جھوٹے مذہب یا کسی بدعت کے پیروکار کو انجیل کی بشارت دینے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

جواب


دُعا وہ سب سے اہم کام ہے جو ہم بدعات یا جھوٹے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کےلیے کر سکتے ہیں ۔ ہمیں دُعا کرنے کی ضرورت ہے کہ خدا اُن کے دِلوں کو تبدیل کرے اور اُن کی آنکھوں کو سچائی کےلیے کھولے( 2کرنتھیوں 4باب 4آیت)۔ ہمیں دُعا کرنی چاہیے کہ خدا اُن کو مسیح یسوع کے وسیلہ سے نجات کی ضرورت کی طرف مائل کرے ( یوحنا 3باب 16آیت)۔ کیونکہ خداوند کی قدرت اور رُوح القدس کی تحریک کے بغیر ہم کسی بھی انسان کوسچائی کی طرف قائل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ( یوحنا 16باب 7-11آیات)۔

ہمیں مسیحی ہوتے ہوئے ایک راستباز زندگی گزارنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ لوگ جو بدعات اور جھوٹے مذاہب میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اُس تبدیلی کو دیکھ سکیں جو خدا ہماری زندگیوں میں لایا ہے ( 1پطرس 3باب 1- 2آیات)۔ہمیں خُدا سے حکمت کے لیے دُعا کرنی چاہیے تاکہ ہم اُس حکمت کو استعمال کرتے ہوئے بہتر طور پر اور بھر پور طریقے سے لوگوں کی خدمت کر سکیں ( یعقوب 1باب 5آیت)۔ بہرحال ان باتوں کے علاوہ ہمیں حقیقی طور پر انجیل کی خوشخبری بانٹنے میں واضح اور نڈر بھی ہونا چاہیے ۔ ہمیں یسوع مسیح کے وسیلہ سے نجات کے پیغام کی منادی کرنی چاہیے ( رومیوں 10 باب 9- 10آیات)۔ ہمیں ایمان کے دفاع کےلیے ہمیشہ تیار رہنے کی تو ضرورت ہے مگر یہ عمل حلیمی اور عزت و احترام کے ساتھ ہونا چاہیے ۔ کیونکہ اگر ہم بڑی درستگی سے اپنے عقیدے کی مناد ی کریں اور الفاظ کی جنگ جیت بھی جائیں تو بھی ہمارا غصیلا احساس ِ برتری بھرا رویہ ہماری کامیابی میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔

آخر میں ہمیں اِن لوگوں کی نجات کو خدا کی مرضی پر چھوڑ دینا چاہیے جن کے سامنے ہم گواہی دیتے ہیں ۔کیونکہ ہماری کوششیں نہیں بلکہ خداوند کی قدرت اور فضل لوگوں کو نجات بخشتا ہے ۔ مضبوط دفاع کےلیے تیار رہنا اور جھوٹے عقائد کے بارے میں علم رکھنا ایک اچھی اور عقلمندانہ بات ہے مگر یہ باتوں اُن لوگوں کی تبدیلی کا باعث نہیں ہوں گی جو بدعات اور جھوٹے مذاہب میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ ایمان رکھتے ہوئے کہ رُوح القدس متوجہ کرنے ، قائل کرنے اور تبدیل کرنے کا اپنا کام کرے گا ہم اُن کےلیے دُعا کر سکتے ہیں ،اُن کے لیے گواہ ہو سکتے ہیں اور اُن کے سامنےمثالی مسیحی زندگی بسر کرسکتے ہیں

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کسی جھوٹے مذہب یا کسی بدعت کے پیروکار کو انجیل کی بشارت دینے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries