سوال
کیا سائبر سیکس ایک گناہ ہے؟کیا فون سیکس ایک گناہ ہے ؟
جواب
بائبل کہیں پر بھی سائبر سیکس یا فون سیکس کا ذکر نہیں کرتی، ظاہر ہے کیونکہ بائبل کے دور میں سائبر اور فون اپنا وجود نہیں رکھتے تھے۔ اِس سوال کا جواب کسی حد تک اِس بات پر منحصر ہے کہ اِس میں ملوث افراد باہمی طور پر شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں یا نہیں۔ شادی شُدہ ہونے کی صورت میں سائبر سیکس/فون سیکس 1 کرنتھیوں 7باب5 آیت میں مرقوم "آپس کی رضا مندی" کے زُمرے میں آ جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے براہِ مہربانی ہمارا مضمون "مسیحی جوڑے کو شادی شُدہ زندگی میں مباشرت کے دوران کیا کچھ کرنے کی اجازت ہےاور کیا کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہے؟ " دیکھئے۔
شادی کے بندھن سے باہرخُدا ہمیں کچھ ایسے اصول دیتا ہے جن کا لازمی طور پر اطلاق سائبر سیکس/فون سیکس پر ہوتا ہے۔ فلپیوں 4باب8 آیت بیان کرتی ہے کہ "غرض اَے بھائیو! جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجِب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندِیدہ ہیں اور جتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو۔ "اِس کے علاوہ کلامِ مُقدس کے ایسے بہت سارے حوالہ جات ہیں جو اِس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ شادی کے بندھن سے باہر جنسی تعلقات رکھنا گناہ ہے (اعمال 15باب20آیت؛ 1 کرنتھیوں 5باب1 آیت؛ 6باب13، 18 آیات؛ 10 باب 8 آیت؛ 2 کرنتھیوں 12باب21 آیت؛ گلتیوں 5باب19 آیت؛ افسیوں 5باب3 آیت؛ کلسیوں 3باب5 آیت؛ 1 تھسلنیکیوں 4باب3 آیت؛ یہوداہ 7 آیت)۔ خُداوند یسوع نے ہمیں خود یہ سکھایا ہے کہ کسی گناہ آلود چیز کی خواہش تک کرنا گناہ ہے: "تُم سُن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ زِنا نہ کرنا۔لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ جس کسی نے بُری خواہش سے کسی عَورت پر نِگاہ کی وہ اپنے دِل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا" (متی 5باب27-28 آیات)۔ امثال 23باب7 آیت بیان کرتی ہے کہ "کیونکہ جیسے اُس کے دِل کے اندیشے ہیں وہ وَیسا ہی ہے۔ "
سائبر سیکس اور فون سیکس دراصل کسی گناہ آلود چیز (حرامکاری یا زنا) کی خواہش ہیں۔ سائبر سیکس اور فون سیکس اُن چیزوں کے بارے میں تصور کرنا ہے جو غیر اخلاقی اور نا پاک ہیں۔ سائبر سیکس اور فون سیکس کو کسی بھی طور پر اچھا، درست، خالص، پیارا، قابلِ ستائش، بہترین یا قابلِ تعریف نہیں کہا جا سکتا۔ سائبر سیکس اور فون سیکس مجازی حرامکاری ہے۔ وہ کسی شخص کے بارے میں ہوس زدہ خیال رکھنا اور دوسرے شخص کو غیر اخلاقی ہوس اور بدکاری کی ترغیب دینا ہے۔ یہ چیزیں کسی بھی شخص کو "ہمیشہ بڑھتی ہوئی تاریکی "کے جال میں پھنسانے کا کام کرتی ہیں (رومیوں 6باب19 آیت)۔ کوئی بھی ایسا شخص جو اپنے ذہن اور خیالات کی سطح پر بد اخلاقی کا شکار ہے وہ بالآخر اپنے اعمال میں بھی بد اخلاق ہو جائے گا۔ جی ہاں، شادی کے بندھن سے باہر سائبر سیکس اور فون سیکس گناہ ہے۔
English
کیا سائبر سیکس ایک گناہ ہے؟کیا فون سیکس ایک گناہ ہے ؟