settings icon
share icon
سوال

کیا مختلف فرقوں کے مسیحیوں کوآپس میں ڈیٹنگ یا شادی کرنی چاہیے ؟

جواب


کیا ایک بیپٹسٹ ایک پینٹی کوسٹل کو ڈیٹ کر سکتا ہے؟ کیا ایک لوتھرن کسی پریسبٹیرین کو ڈیٹ کر سکتا ہے؟یہاں پر سب سے بڑا اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ کیا دونوں افراد خُداوند یسوع مسیح کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طو رپر جانتے ہیں؟بائبل "ناہموار جوئے" (2 کرنتھیوں 6باب14 آیت)میں جتنے کے بارے میں بات کرتی ہے ، لیکن یہ خاص طور پر ایمانداروں اور غیر ایمانداروں کی طرف اشارہ ہے۔ یہ آیت ایسے دو ایمانداروں کی طرف اشارہ نہیں کرتی جو مسیح پر ایمان تو رکھتے ہیں لیکن کچھ عقائد میں اُن کے درمیان اختلافات پائےجاتے ہیں۔ اگر دونوں افراد یسوع مسیح کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طو رپر جانتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایک دوسرے کو ڈیٹ یا باہمی طو رپر شادی نہ کر سکیں۔

تاہم اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اُن کے درمیان ممکنہ مسائل یا تنازعات نہیں ہونگے۔ جس وقت کوئی رشتہ سنجیدگی اختیار کر لیتا ہے اور ممکنہ طور پر شادی کی طرف لے کر جا رہا ہوتا ہے تو اُس جوڑے کو باہمی طور پر بیٹھنا اور اِس حوالے سے اتفاقِ رائے کرنا چاہیے کہ وہ کونسی کلیسیا میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اگر دونوں کے عقائد میں بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا ہے تو جوڑے کو اِس حوالے سے بھی بات چیت کرنی چاہیے اور یہ بھی طے کرنا چاہیے کہ وہ اپنے بچّوں کی پرورش کیسے کریں گے اور اپنے بچّوں کو کیسا مسیحی ایمان سکھائیں گے۔ ایک جوڑے کے لیے باہمی طور پر عقائدی لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق کرنا بہتر ہوگا، لیکن سب سے اہم مسئلہ مسیح پر ایمان، ایک دوسرے سے محبت اور خُدا کے نام کو جلال دینے کی خواہش ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اِس بات کا اطلاق صرف مسیحی عقیدے کے مختلف فرقوں پر ہی ہوتا ہے۔ مسیح پر سچا ایمان رکھنے والوں کو بدعات اور جھوٹے مذاہب میں شامل لوگوں سے رشتے استوار نہیں کرنے چاہییں اگرچہ وہ بھی مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مسیحی عقیدے کے بنیادی اصولوں کو جاننا اور اُن پر اتفاق کرنا ایک ایسے جوڑے کے لیے انتہائی اہم ہے جو ایک کامیاب ، خُدا کے نام کو جلال دینے والے تعلقات اور شادی کی اُمید رکھتا ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا مختلف فرقوں کے مسیحیوں کوآپس میں ڈیٹنگ یا شادی کرنی چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries