settings icon
share icon
سوال

خُداوند کے دن سے کیا مُراد ہے؟

video
جواب


یہ عبارت یا الفاظ"خُداوند کا دن" عام طور پر ایسے واقعات کی نشاندہی کرتے ہیں جواِس دُنیا کی تاریخ کے اختتام پر واقع ہوں گے (یسعیاہ 7باب 18-25آیات) اور اس کے ساتھ ساتھ اِنہیں اِن الفاظ یعنی "اُس روز" کے ساتھ گہرے طور پر منسلک کیا جاتا ہے ۔اِن دونوں الفاظی مجموعوں یعنی " خداوند کا دن " اور " اُس روز"کو سمجھنے کے لیےضروری بات یہ ہے کہ یہ الفاظ ہمیشہ ایک ایسے وقت کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے دوران خُدا ذاتی طور پر اپنے منصوبےکے کچھ مخصوص پہلوؤں کو پورا کرنے کے لئے بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر تاریخ میں مداخلت کرے گا ۔



بہت سے لوگ خُداوند کے دن کو ایک مخصوص دورانیےیا ایک خاص دن کے ساتھ جوڑتے ہیں جو اُس وقت رونما ہوگا جب خُدا دُنیا اور بنی نو ع اانسان کے لئے اپنی مرضی اور اپنے مقاصد کو پورا کرے گا۔ کچھ مفسرین کا ایمان ہے کہ خُداوند کا دن ایک عام دن کی نسبت زیادہ لمبا عرصہ ہو گا جس کے دوران مسیح یسوع آسمان اور زمین کو نیا بنانے سے پہلے تمام بنی نو ع انسان کی ابدی حالت کو بحال کرنے کے لئے پوری دنیا پر حکومت کرے گا ۔ دیگر مفسرین کا ماننا ہے کہ خُداوند کا دن اچانک رونما ہونے والا واقعہ ہے اور یہ تب وقوع پذیر ہوگا جب مسیح اپنے وفادار ایمانداروں کو نجات دینے اور گنہگاروں کو ابدی ہلاکت میں ڈالنے کے لئے زمین پر آئے گا۔

یہ عبارت یا الفاظ یعنی "خُداوند کا دن" پرانے عہد نامے (مثلاً یسعیاہ 2باب 12آیت؛ 13باب 6اور 9آیت؛ حزقی ایل 13باب 5آیت؛ 30باب 3آیت؛ یوایل 1باب 15آیت ؛ 2باب 31،11،1آیات؛ 3باب 14آیت ؛ عاموس 5باب 20،18آیات؛ عبدیاہ 15باب ؛صفنیاہ 1باب 14،7آیات؛ زکریاہ 14باب 1آیت؛ ملاکی 4باب 5آیت)، اور نئے عہد نامے (مثلاً اعمال 2باب 20 ؛ 1کرنتھیوں 5باب 5آیت؛ 2کرنتھیوں 1باب 14آیت؛ 1تھسلنیکیوں 5باب 2آیت؛ 2تھسلنیکیوں 2باب 2آیت؛ 2 پطرس 3باب 10آیت) میں کئی بار استعمال ہوئے ہیں ۔اِس عبارت کا اشارہ مکاشفہ کی کتاب میں بھی دیا گیا ہے ( مکاشفہ 6باب 17آیت ؛ 16باب 14آیت)۔

خُداوند کے دن سے متعلق پرانے عہد نامے کے حوالہ جات اکثر کسی بات کے بہت جلد ،عنقریب رونما ہونے اور توقع کرنے کے مفہوم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں "اب تم واویلا کرو کیونکہ خُداوند کا دن نزدیک ہے" (یسعیاہ 13باب 6آیت )؛ "اِس لئے کہ وہ روز قریب ہے ہاں خُداوند کا روز یعنی بادلوں کا روز قریب ہے۔ وہ قوموں کی سزا کا وقت ہو گا" (حزقی ایل 30باب 3آیت)۔ "ملک کے تمام باشندے تھر تھرائیں کیونکہ خُداوند کا روز چلا آتا ہے بلکہ آ پہنچا ہے" (یوایل 2باب 1آیت)۔ "گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دن اِنفصال کی وادی میں آ پہنچا" (یوایل 3باب 14آیت)۔ "تم خُداوند خُدا کے حضور خاموش رہو کیونکہ خُداوند کا دن نزدیک ہے" (صفنیاہ 1باب 7آیت)۔ایسا اِ س وجہ سے ہے کیونکہ خُداوند کے دن سے متعلق پرانے عہد نامے کے حوالہ جات اکثرکسی ایسے واقعے کے رونما ہونے کے بارے میں بیان کرتے ہیں جو بہت جلد اور پھر بعد میں بھی خاص باتوں کی تکمیل کرے گا جیسے کہ پرانے عہد نامے کی بہت سی پیشن گوئیاں بھی کرتی ہیں۔ پرانے عہد نامے کے کچھ حوالہ جات جو خُداوند کے دن کی طرح اشارہ کرتے ہیں وہ خداوند کی طرف سے اُن تاریخی عدالتوں کو بیان کرتے ہیں جوکسی حد تک پہلے ہی تکمیل پا چکی ہیں(یسعیاہ 13باب 6-22آیات؛ حزقی 30 باب 2- 19آیات؛ یوایل 1باب 15آیت ؛ 3باب 14آیت؛ عاموس 5باب 18- 20آیات؛ صفنیاہ 1باب 14-18آیات)، جبکہ دوسرے حوالہ جات اُس الٰہی عدالت کو پیش کرتے ہیں جو کہ آخری دور میں واقع ہو گی (یوایل 2باب 30-32آیات ؛زکریاہ 14باب 1آیت؛ ملاکی4باب 1 اور 5آیت)۔

نیا عہد نامہ "خداوند کے دن " کو "غضب" کا دن، "مُلاقات" کا دن اور "قادرِ مطلق خُدا کا روزِ عظیم" کہتا ہے (مکاشفہ 16باب 14آیت ) اور اِسے مستقبل کی تکمیل کے طور پر پیش کرتا ہے جب خُدا کا غضب بے ایمان اسرائیل (یسعیاہ 22 باب؛ یرمیاہ 30 باب 1-17آیات ؛ یوایل 1-2ابواب؛ عاموس 5باب ؛ صفنیاہ 1باب) اور بے ایمان دُنیا پر نازل ہوگا(حزقی ایل 38- 39ابواب؛ زکریاہ14باب) ۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ جس طرح چور رات کو اچانک آتا ہے بالکل اِسی طرح "خُداوند کا دن" بہت جلد آ جائے گا (صفنیاہ 1باب 14-15آیات ؛2تھسلنیکیوں 2باب 2آیت) اور اِس لئے مسیحیوں کو جاگتے رہنا اور یسوع کی آمد کے لئے تیار رہنا چاہیے کیونکہ وہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے ۔

یہ عدالت کا وقت ہونے کے ساتھ ساتھ نجات کا بھی وقت ہو گا کیونکہ خُدا اپنے اس وعدے " تمام اسرائیل نجات پائے گا" کو پورا کرتے ہوئے اسرائیل کے بقیہ کو بچائے گا (رومیوں11باب 26آیت)اور اُن کے گناہ معاف کر ے گا اور ابرہام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اپنے چنیدہ لوگوں کو وعدے کی سرزمین میں بحال کرے گا (یسعیاہ 10 باب 27آیت ؛ یرمیاہ 30 باب 19-31 اور 40آیات؛ ملاکی 4باب زکریاہ 13باب)۔ خُداوند کے دن کا حتمی نتیجہ یہ ہوگا کہ " آدمی کا تکبر زیر کر دیا جائے گا اور لوگوں کی بلند بینی پست کی جائے گی اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلند ہو گا" (یسعیاہ 2باب 17آیت)۔ خُداوند کے دن کے بارےمیں پیشن گوئیوں کی حتمی اور آخری تکمیل تاریخ کے اختتام پر ہو گی جب خُدا حیرت انگیز قدرت کے ساتھ گنہگاروں کو سزا دے گا اور اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خُداوند کے دن سے کیا مُراد ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries