سوال
بائبل مشکل لوگوں سے نمٹنےکےبارے میں کیا کہتی ہے ؟
جواب
ہم سب ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جنہیں ہم کسی نہ کسی طرح سے "مشکل" پاتے ہیں ، اور ہم سب کو کسی نہ کسی وقت مشکل لوگوں سے نمٹنا پڑتا ہے۔ ایک مشکل شخص وہ ہو سکتا ہے جو متکبر، بحث کرنے والا، لڑاکا، خود غرض، مکروہ، مضطرب یا پھر بدتمیز ہو۔ مشکل لوگ جانتے ہیں کہ کس طرح سے"کونسی دُکھتی رَگ کو دبا" کر پریشانی کو پیدا کیا جا سکتا ہے۔ مشکل لوگوں سے نمٹناصبر، محبت اور فضل کی مشق کرنے کے برابر ہے۔
مشکل لوگوں کے بارے میں ہمارا رَد عمل یسوع مسیح کی طرف سے فراہم کردہ مثالوں کا نمونہ ہونا چاہیے کیونکہ وہ اپنی زمینی خدمت کے دوران بہت سارے مشکل لوگوں سے نمٹا تھا۔ مشکل لوگوں کے ساتھ بات چیت میں یسوع نے کبھی سخت برتری تکبرانہ رویہ ظاہر نہیں کیا تھا لیکن اُس نے ہمیشہ ہی ایک ایسے اختیار کا مظاہرہ کیا تھا جو اُس کے بالکل قابو میں تھا۔ جب کبھی ضروری ہواتو اُس نے لوگوں کو ڈانٹا بھی (یوحنا 8باب47 آیت)، لیکن کئی بار وہ خاموش رہ کر (یوحنا 8باب6 آیت)، سوال پوچھ کر (مرقس 11باب28-29 آیات)، کلامِ مُقدس کی تعلیمات کی طرف اشارہ کر کے (مرقس 10باب2-3 آیات)، اور کوئی کہانی سنا کر (لوقا 7باب40-42 آیات) بھی مشکل لوگوں سے نمٹتا تھا۔
پہاڑی وعظ میں یسوع نے بڑے واضح اور مخصوص طور پر مشکل لوگوں کے سےمحبت اور عاجزی کے ساتھ نمٹنے کے بارے میں تعلیم دی۔ "لیکن مَیں تم سُننے والوں سے کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محُبّت رکھّو ۔ جو تم سے عداوت رکھّیں اُن کا بھلا کرو۔جو تم پر لَعنت کریں اُن کے لئے برکت چاہو ۔ جو تمہاری تحقیر کریں اُن کے لئے دُعا کرو۔جو تیرے ایک گال پر طمانچہ مارے دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے اور جو تیرا چوغہ لے اُس کو کُرتہ لینے سے بھی منع نہ کر۔جو کوئی تجھ سے مانگے اُسے دے اور جو تیرا مال لے لے اُس سے طلب نہ کر۔اور جیسا تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں تم بھی اُن کے ساتھ وَیسا ہی کرو " (لوقا 6باب27-31 آیات)۔ہمیں کبھی بھی اینٹ کا جواب پتھر سے یعنی بُرائی کا بدلہ بُرائی سے نہیں دینا چاہیے۔"بدی کے عوض بدی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو بلکہ اِس کے برعکس برکت چاہو کیونکہ تم برکت کے وارِث ہونے کے لئے بُلائے گئے ہو " (1 پطرس 3 باب9 آیت)۔
مشکل لوگوں سے نمٹنے کے لیے ہیں غرور اور تکبر سے بچنا چاہیے۔ رومیوں 12باب3 آیت میں پولس رسو ل کی طرف سے دی گئی نصیحت کو یاد رکھنا ضروری ہے:"مَیں اُس تَوفیق کی و جہ سے جو مجھ کو مِلی ہے تم میں سے ہر ایک سے کہتا ہُوں کہ جیسا سمجھنا چاہئے اُس سے زِیادہ کوئی اپنے آپ کو نہ سمجھے بلکہ جیسا خُدا نے ہر ایک کو اندازہ کے مُوافق اِیمان تقسیم کِیا ہے اِعتدال کے ساتھ اپنے آپ کو وَیسا ہی سمجھے۔(فلپیوں 2باب3-4 آیات بھی دیکھیں)"۔ پس جب ہم جانتے ہیں کہ ہمیں مشکل لوگوں کے ساتھ نمٹنا چاہیے تو ہم اُس صورتحال میں حلیمی کے ساتھ داخل ہوتے ہیں۔ محبت بھی اِس حوالے سے کلیدی اہمیت کی حامل ہے"کیونکہ ساری شرِیعت پر ایک ہی بات سے پُورا عمل ہو جاتا ہے یعنی اِس سے کہ تُو اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبّت رکھ " (گلتیوں 5باب14 آیت)۔ ہمیں ہر ایک شخص بشمول مشکل لوگوں کے ساتھ خُدا کی محبت کو بانٹنے کی ضرورت ہے۔
امثال کی کتاب مشکل لوگوں کے ساتھ نمٹنے کے لیے بہت زیادہ حکمت فراہم کرتی ہے۔ امثال 12باب16 آیت ہمارے تعلقات کے اندر صبر کو فروغ دیتی ہے : "احمق کا غضب فوراً ظاہِر ہو جاتا ہے لیکن ہوشیار ندامت کو چھپاتا ہے۔ " امثال 20باب3 آیت صلح اور امن قائم کرنے کا حکم دیتی ہے: "جھگڑے سے الگ رہنے میں آدمی کی عزت ہے لیکن ہر ایک احمق جھگڑتا رہتا ہے " ۔ امثال 10باب12 آیت محبت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے: "عداوت جھگڑے پیدا کرتی ہے لیکن محبّت سب خطاؤں کو ڈھانک دیتی ہے۔ " امثال 17باب14 آیت دور اندیشی اور احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے :"جھگڑے کا شرُوع پانی کے پھوٹ نکلنے کی مانِند ہے اِس لئے لڑائی سے پہلے جھگڑے کو چھوڑ دو۔ " اگر ممکن ہو توہمیں اِس بات کا بڑی احتیاط کے ساتھ انتخاب کرنا چاہیے کہ ہم کس کے ساتھ تعلق قائم کریں گے تاکہ ہم ایسی کسی بھی صورتحال سے بچ سکیں:"غُصّہ ور آدمی سے دوستی نہ کراور غضب ناک شخص کے ساتھ نہ جا " (امثال 22باب24 آیت)۔
مشکل لوگوں سے نمٹنا نا گزیر ہے۔ جب ہم مشکل لوگوں سے نمٹتے ہیں تو بدن کے لحاظ سے جواب دینا آسان ہوتا ہے۔ لیکن یہ ہماری ذات کی بُری ترین چیزوں کو باہر لاتا ہے۔ مشکل لوگوں کے ساتھ نمٹتے وقت اپنے اندر سے رُوح کے پھلوں کو باہر آنے کی اجازت دینا کس قدر بہتر ہوگا (گلتیوں 5 باب 22-23 آیات)! خُدا کے فضل سے ہم مشکل لوگوں کے ساتھ مُحبّت ۔ خُوشی ۔ اِطمینان ۔ تحمل ۔ مہربانی ۔ نیکی ۔ اِیمان داری۔حِلم ۔ پرہیزگاری اور اُن سب سے بڑھ کر خود ضبطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمٹ سکتے ہیں۔ ہم اُس فضل اور رحمت کو دوسروں تک بڑھا سکتے ہیں جو خُدا نے ہم تک پہنچائی تھی۔ اور ہمیں محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے کہ ہم خود ہی "مشکل لوگ نہ بن جائیں۔
English
بائبل مشکل لوگوں سے نمٹنےکےبارے میں کیا کہتی ہے ؟