settings icon
share icon
سوال

ڈائنوساروں کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے؟ کیا بائبل میں ڈائنوساروں کا ذکر ہے؟

جواب


بائبل میں ڈائنوسارز کا موضوع مسیحی حلقے میں جاری ایک بڑی بحث کا حصہ ہےجس میں زمین کی عمر ، پیدایش کی کتاب کی مناسب تفسیر اوریہ بات بھی شامل ہے کہ اُن ٹھوس ثبوتوں کی تشریح کیسے کی جائے جو ہمیں اپنے اردگرد ملتے ہیں۔ ایسے لوگ جو زمین کی زیادہ عمر کے نظریے کے قائل ہیں وہ اِس بات پر متفق ہیں کہ بائبل ڈائنوساروں کا تذکرہ نہیں کرتی کیونکہ اُن کے مطابق ڈائنوسار انسان کے زمین پرپیدا ہونے سے لاکھوں سال پہلے ہی مر گئے تھے۔ اور بائبل کے منصفین تو زندہ ڈائنوساروں کو دیکھ بھی نہیں پائے ہوں گے ۔

ایسے لوگ جو زمین کے کم عمر ہونے کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں وہ اِس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ بائبل ڈائنو ساروں کا ذکر کرتی ہے اگرچہ حقیقت میں بائبل کبھی بھی لفظ "ڈائنوسار " کا استعمال نہیں کرتی ۔ اِس کی بجائے بائبل عبرانی لفظ " تنین " کا استعمال کرتی ہے اور جس کا مفہوم مختلف انگریزی تراجم میں مختلف طرح سے کیا گیا ہے ۔ کبھی اِس کو " سمندری/آبی بلا" اور کبھی " سانپ " کہا گیا ہے ۔ عام طور پر اِس کا ترجمہ" اژدھا" کیا جاتا ہے ۔ پرانے عہد نامے میں اِن جانداروں کا ذکر قریبا ً تیس دفعہ کیا گیا ہے اور یہ زمین اور پانی دونوں میں پائے جاتے تھے۔

اِن دیوقامت رینگنے والے جانوروں کے ذکر کے علاوہ بائبل چندجانوروں کو اِس انداز میں بیان کرتی ہے کہ کچھ علماء جب اُن کے بیان پر غور کرتے ہیں تو خیال کرتے ہیں کہ شایدبائبل کے مصنفین ڈائنوساروں کے بارے میں بیان کر رہے ہیں ۔ بیہی نامی جاندار کو خدا کی تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ طاقتور بیان کیا گیا ہے اور اِس بیان کے مطابق اُس دیوہیکل جاندار کی دُم کو دیودار کے درخت سے تشبیہ دی گئی ہے ( ایوب 40باب 15آیت)۔ کچھ علماء نے بیہی موتھ کی شناخت ایک ہاتھی یا ایک دریائی گھوڑے کے طور پر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ لیکن دوسرے علماء نے اِس بات کو واضح کیا ہے کہ ہاتھی اور دریائی گھوڑے کی دُم بہت چھوٹی ہوتی ہے اور اِس کا موازنہ دیودار کے درخت سے نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ، بریکیو سارس اور ڈپلوڈوکس جیسے ڈائنوسارز کی دُموں بہت بڑی ہوتی تھیں جن کا موازنہ بڑی آسانی سے دیودار کے درخت کے ساتھ کیا جا سکتا تھا۔

قریباً ہر قدیم ترین تہذیب میں کچھ خاص طرح کے فن پارے موجود رہے ہیں جو دیوقامت رینگنے والے جانداروں کی تصویر پیش کرتے ہیں ۔ نقشِ حجر، انسانی ہاتھ کی بنائی ہوئی پرانی چیزیں اور یہاں تک کہ شمالی امریکہ میں ملنے والے مٹی کے چھوٹے چھوٹے مجسمے بھی ڈائنوسارز کی جدید دور کی تصویر کشی سے مشابہت رکھتے ہیں ۔ جنوبی امریکہ میں چٹانی مجسمہ سازی ڈپلوڈوکس جیسے جانداروں کی سواری کرتے ہوئے انسانوں کو اور حیرت انگیز طور پر ٹراسیٹراٹوپس ، پیٹروڈیکٹائل اور ٹائرینو سورس ریکس جیسے جانداروں سے مشابہت رکھنے والی اشکال کو پیش کرتی ہے ۔ رومی پچی کاری، مایان تہذیب کے مٹی کے برتن اور بابل کے شہر کی دیواریں انسان کی بین الثقافتی اور جغرافیائی سطح پر اِن جانداروں کی طرف بے حد کشش کی گواہی دیتی ہیں ۔ مارکوپولو کے ال ملیون کی طرح کی تاریخی تفاصیل خزانےکے ذخیروں پر قابص جانوروں کی حیرت انگیز کہانیوں سے میل کھاتی ہیں۔ انسان اور ڈائنوسارز کے ایک ہی وقت پر موجود ہونے کے بارے میں بشری اور تاریخی شواہد کی بڑی تعداد کے علاوہ بھی بہت سے ٹھوس شواہد موجود ہیں جیسا کہ انسانوں اور ڈائنو سارز کے فوسل پر مبنی نقوش جو شمالی امریکہ اور مغربی وسطی ایشیاء میں مختلف مقاموں میں اکٹھے پائے گئے ہیں ۔

تو کیا بائبل میں ڈائنو سارہیں ؟یہ معاملہ ابھی بھی حل نہیں ہوا۔ یہ سب اِس با ت پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ میسرشدہ ثبوتوں کی تشریح کس انداز میں کرتے ہیں اور اپنے ارد گرد کی دنیا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ۔ اگر بائبل کی لغوی تفسیر کی جائے تو زمین کی کم عمر والے نظریے کےنتیجہ میں یہ خیال قبول کیا جا سکتا ہے کہ ڈائنوسار اورانسان کسی دور میں اکٹھے بھی رہے ہیں۔ اگر ڈائنوسار اور انسا ن اکٹھے اِس دُنیا پر موجود رہے ہیں تو پھر ڈائنوساروں کے ساتھ کیا ہوا؟ بہرحال بائبل اِس معاملے پر بات نہیں کرتی ،غالباً ڈائنوسار طوفانِ نوح کے بعد ہونے والی ڈرامائی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مر گے تھے اور یہ بھی ممکن ہے کہ شاید انسانوں کی طرف سے اُن کا شکار اِس قدر زیادہ کیا گیا کہ وہ معدوم ہو گئے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ڈائنوساروں کے بارے میں بائبل کیا کہتی ہے؟کیا بائبل میں ڈائنوساروں کا ذکر ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries