settings icon
share icon
سوال

مَیں طلاق یافتہ ہوں۔ کیا مَیں بائبل کے مطابق شادی کر سکتا ہوں؟

جواب


ہمیں اکثر اس طرح کے سوالات بھیجے جاتے ہیں جیسے کہ " مجھے چند ایک فلاں فلاں وجوہات کی وجہ سے طلاق ہو گئی ہے۔ کیا مَیں دوبارہ شادی کر سکتا ہوں ؟" "میری دوبارہ طلاق ہو گئی ہے – پہلی دفعہ میرے شریکِ حیات کی طرف سےشادی سے باہر بدکاری میں ملوث ہونے کی وجہ سے اور دوسری دفعہ ہمارے درمیان غیر ہم آہنگی کی وجہ سے ۔" " مَیں ایک ایسے شخص سے ملا قات کر رہی ہوں جسکی تین بار طلاق ہو چکی ہے – پہلی بار اُن کےدرمیان غیر ہم آہنگی کی وجہ سے ، دوسری باری اُس کےشادی سے باہر بدکاری کرنے کی وجہ سے اور تیسری بار اُن کی بیوی کی طرف سے شادی سے باہر بدکاری کرنے کی وجہ سے ۔ کیا ہم ایک دوسرے سے شادی کر سکتے ہیں ؟"۔ ایسے سوالات کا جوات دینا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی مختلف صورتِ حال کے بارے میں بائبل زیادہ تفصیل سے بات نہیں کرتی ۔

ہم یقینی طو ر پر صرف یہی بات جان سکتے ہیں کہ شادی شدہ جوڑے کےلیے خدا کا منصوبہ یہ ہے کہ جب تک دونوں شریکِ حیا ت زندہ ہیں وہ شادی کے بندھن میں بندھے رہیں ( پیدایش 2باب 24آیت؛ متی 19باب 6آیت)۔ زناکاری وہ واحد وجہ ہے جس کی بدولت طلاق ہونے کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی خاص اجازت حاصل ہے ( متی 19باب 9آیت) اور یہاں تک کہ مسیحیوں میں یہ بات بھی بڑے پیمانے پر زیرِ بحث ہے ۔ شادی کے بندھن سے دستبردار ہونے کی ایک اور ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے- اور وہ یہ کہ جب کوئی غیر ایماندار شریکِ حیات اپنے ایماندار شریکِ حیات کو چھوڑ دیتا ہے (1کرنتھیوں 7باب 12- 15آیات)۔ یہ حوالہ اگرچہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں خاص طور پر بات نہیں کرتا بلکہ صرف شادی کے بندھن میں قائم رہنے پر زور دیتا ہے ۔ جسمانی ، جنسی یا شدید قسم کی جذباتی زیادتی یا تشدد کے واقعات علیحدگی کی خاطر خواہ وجوہات ہو سکتے ہیں مگر بائبل اِن گناہوں کے حوالے سے طلاق یا دوبارہ شادی کرنے کے تناظر میں بات نہیں کرتی ۔

ہم دو باتوں پر پختہ یقین رکھنے ہیں ۔ خدا طلاق سے نفرت کرتا ہے(ملاکی 2باب 16آیت) اور خدا مہربان اور معاف کرنے والا ہے ۔ ہر طلاق کی وجہ کوئی نہ کوئی گناہ ہے چاہے وہ ایک ساتھی کی طرف سے ہو یا دونوں کی طرف سے ۔کیا خدا طلاق کے گناہ کو معاف کر تا ہے ؟یقیناً ،کرتا ہے ! کیونکہ دوسرے گناہوں کی نسبت طلا ق کا گناہ نا قابلِ معافی نہیں ہے ۔ مسیح یسوع میں ایمان کے وسیلہ سے تمام گناہوں کی معافی ممکن ہے ( متی 26باب 28آیت ؛ افسیوں 1باب 7آیت)۔ اگر خدا طلاق کے گناہ کو معاف کر دیتا ہے تو کیا ِ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوبارہ شادی کرنے کےلیے آزاد ہیں ؟ضروری نہیں ۔ کبھی کبھی خدا لوگوں کو اکیلا رہنے کےلیے بھی بُلاتا ہے ( 1کرنتھیوں 7باب 7-8آیت)۔ اکیلے ہونے کو ایک لعنت یا سزا کے طور پر نہیں بلکہ پورے دل سے خدا کی خدمت کرنے کے سنہر ی موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ( 1کرنتھیوں 7باب 32- 36آیات)۔ کلامِ مقدس ہمیں بتاتا ہے کہ "بیاہ کرنا مست ہونے سے بہتر ہے " ( 1کرنتھیوں 7باب 9آیت)۔ شاید طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے پر اِس حوالے کا اطلاق کا ہوتا ہے ۔

لہذا کیا آپ دوبارہ شادی کر سکتے ہیں یا آپ کودوبارہ شادی کر نی چاہیے ۔ ہم اِس سوال کا جواب نہیں دے سکتے۔ بنیادی طور پر یہ آپ کا اور آپ کے ہونے والے جیون ساتھی کا اور سب سے اہم طور پرآپکا اور خدا کا آپسی معاملہ ہے ۔ اس سلسلے میں ہم آپ کو صرف یہی نصیحت کر سکتے کہ خدا سے اِس بارے میں حکمت کےلیے دُعا کریں کہ آپ کےلیے اُس کی کیا مرضی ہے ۔ کھلے دل سے دُعا کریں اور سچے دل سے خدا وند سے کہیں کہ وہ آپ کے دل میں اپنی مرضی ڈالے ( 37زبور 4آیت)۔ خداوند کی مرضی کی تلاش کریں (امثال 3باب 5- 6آیات) اور اُس کی رہنمائی میں چلیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں طلاق یافتہ ہوں۔ کیا مَیں بائبل کے مطابق شادی کر سکتا ہوں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries