settings icon
share icon
سوال

کیا خدا شیطان سے محبت کرتا ہے؟

جواب


جی نہیں ! خدا شیطان سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی ہمیں کرنی چاہیے ۔ جو کوئی بھی بد اور ناپا ک ہے خدا اُس سے محبت نہیں کر سکتا اور شیطان کی ذات اِن سب چیزوں کا مجموعہ ہے ۔ وہ مخالف ( 1پطرس 5باب 8آیت)؛ بُرا ( متی 6باب 13آیت)؛ جھوٹوں کا باپ اور خونی ( یوحنا 8باب 44آیت)؛ خدا کے لوگوں پر الزام لگانے والا (مکاشفہ 12باب 10آیت)؛آزمانے والا ( 1تھسلنیکیوں 3باب 5آیت)؛ متکبر، شریر اور تندمزاج ( یسعیاہ 14 باب 12-15آیات)؛مکار ( اعمال 13باب 10آیت)؛ سازشی ( افسیوں 6باب 11آیت)؛چور ( لوقا 8باب 12آیت)؛ اور اس طرح کی بہت سی اور بُرائیوں کا منبع ہے ۔ درحقیقت خدا شیطان کی ذات کے ہر پہلو سے نفرت کرتا ہے۔ خدا کے خلاف نفرت میں شیطان کا دل پوری طرح مضبوط ، مستعد اور مستحکم ہے ،خُدا کی طرف سے اُس کی عدالت حتمی اور اُس کی تباہی یقینی ہے ۔ مکاشفہ 20باب میں شیطان کےلیے خدا کے مستقبل کے منصوبے کی وضاحت کی گئی ہے اور شیطان کے لیے محبت کا اِس میں کچھ ذکر موجود نہیں ۔

اپنے دشمنوں سے محبت کرنے کے یسوع کے اس حکم ( متی 5باب 44آیت) کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں باہمی تعلقات کو استوار کیا جائے۔ ہم خدا سے محبت کرتے ہیں اور ہم لوگوں ( حتی ٰ کہ اپنے دشمنوں ) سے بھی محبت رکھتے ہیں کیونکہ وہ خدا کی شبیہ پر تخلیق کئے گئے ہیں ۔ فرشتے خدا کی شبیہ پر تخلیق نہیں کئے گئے ۔ ہمیں پاک فرشتوں سے محبت کرنے کے لیے کبھی نہیں کہا گیا اور یقینا ً ہمیں ناپاک فرشتوں سے محبت کرنے کےلیے بھی کبھی نہیں کہا گیا ۔

چونکہ شیطان کی ذات اُس خدا کے بالکل برعکس ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں لہذا ہم شیطان سے محبت نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم شیطان سے محبت کریں توہم خدا سے نفرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ پاکیزگی گناہ کاتضا د ہے ۔

خدا نے پہلے سے ہی طے کر دیا ہے کہ شیطان کو معاف نہیں کیا جائے گا ؛ ہم خدا کی اُس کفارہ بخش محبت کامرکز ہیں جو اُس نے صلیب پر ظاہر کی ہے ۔ جب خدا محبت کے ساتھ بنی نو ع انسان کو نجات بخش رہا تھا تودرحقیقت وہ شیطان کا " برملا تماشا" بنا رہا تھا ( کلسیوں 2باب 15آیت) ۔ خُدا کا شیطان کی عدالت کرنا ہمارے لیے اُس کی محبت کا ہی ایک حصہ ہوگا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا خدا شیطان سے محبت کرتا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries