settings icon
share icon
سوال

مَیں گناہ کی بدولت گمراہ دُنیا کے اندر مسیح کے لیے ایک موثر گواہ کیسے بن سکتا ہوں؟

جواب


‏"گواہ" وہ شخص ہے جو کسی حقیقت کی تصدیق کرتا ہے، لہذا مسیح کا موثر گواہ بننے کے لئے اُس کے بارے میں براہِ راست علم ہونا ضروری ہے۔ یوحنا رسول اس کے بارے میں ‏‏1 یوحنا 1باب1-3آیات ‏‏میں اُس وقت بیان کرتا ہے جب وہ کہتا ہے کہ "۔۔۔ جسے ہم نے سنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ غور سے دیکھا اور اپنے ہاتھوں سے چھوا۔ جو کچھ ہم نے دیکھا اور سنا ہے تمہیں بھی اُس کی خبر دیتے ہیں تاکہ تم بھی ہمارے شریک ہو اور ہماری شراکت باپ کے ساتھ اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح کے ساتھ ہو۔" آج ہم جنہوں نے مسیح میں نئی زندگی کا تجربہ کیا ہے، زبانی اور اپنی زندگی گزارنے کے انداز سے اُس کی محبت اور معافی کا بیان پیش کرتے ہیں۔ہم یہ گواہی دے رہا ہے۔ اپنی گواہی میں موثر ہونے کے لئے ہمیں کئی بنیادی چیزیں یاد رکھنی چاہئیں:

أ. ہمارے گواہی کا موضوع/مرکز یسوع مسیح ہے۔ پولس نے انجیل کو یسوع مسیح کی موت، تدفین اور جی اٹھنے سے تعبیر کیا ہے (‏‏1 کرنتھیوں 15باب1-4آیات‏‏) اگر ہم مسیح کی قربانی/کفارے کی وضاحت نہیں کر رہے ہیں، تو ہم حقیقت میں خوشخبری نہیں بانٹ رہے۔ (مزید دیکھیے ‏‏1 کرنتھیوں 2باب2آیت اور رومیوں 10باب9-10آیات) اس موضوع کا ایک اہم حصہ یہ حقیقت ہے کہ یسوع بہت سارے طریقوں یا راستوں میں سے نجات کا ایک راستہ نہیں بلکہ وہ نجات کا واحد راستہ ہے " راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہوں کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا"‏‏(یوحنا 14باب6)۔

ب. ہماری گواہی کی طاقت رُوح القدس ‏‏ ہے۔ یہ رُوح القدس ہی ہے جو کسی زندگی کو بدل دیتا ہے‏‏(ططس 3باب5آیت)‏‏اور پھر اُس کے وسیلے ایک تبدیل شدہ زندگی سب پر عیاں ہوتی ہے۔جب ہم خُداوند کی گواہی دے رہے ہوتے ہیں تو ہمیں زیادہ وقت دُعا میں گزارنا چاہیےتاکہ رُوح کا کام ہماری زندگیوں میں موثر طریقے سے ہو اور ہماری روشنی لوگوں کے سامنے اِس طرح سے چمکے کہ لوگ ہماری زندگی میں خُد اکی قدرت کو پہچان لیں ‏‏(متی 5باب16آیت)۔‏‏ ‏

ج. ہمارے گواہی کی صحت /درستگی/جوازیت اِس چیز میں ظاہر ہوتی ہے کہ ہم اپنی زندگی کیسے گزارتے ہیں۔ فلپیوں 2باب15آیت ہمارے سامنے ہمارے مقصد اور منزل کا تعین کرتی ہے۔ " تاکہ تم بے عیب اور بھولے ہوکر ٹیڑھے اور کجرو لوگوں میں خُدا کے بے نقص فرزند بنے رہو (جن کے درمیان تم دُنیا میں چراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔"موثر مسیحی گواہ جب یسوع میں قائم رہے گا (یوحنا 15باب 1-8آیات؛ گلتیوں 5باب22-23آیات) تو اُسی وقت وہ رُوح القدس کی قدرت کے وسیلے ایسی زندگی گزارے گا جس پر ملامت نہ کی جا سکتے اور اُس میں رُوح کےپھل واضح طور پر نظر ۔

‏ شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں کلام سے اتنا واقف ہونا چاہیے کہ ہم اس کی خوشخبری کو دوسروں کے سامنے درست اور مربوط طریقے سے پیش کر ‏‏ سکیں۔ " بلکہ مسیح کو خُداوند جان کر اپنے دِلوں میں مُقدّس سمجھو اور جو کوئی تم سے تمہاری اُمید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لئے ہر وقت مستعد رہو مگر حلم اور خوف کے ساتھ"‏‏(1 پطرس 3باب15آیت)۔ ہر وقت مستعد رہنے سے مراد ہے بائبل مُقدس کا گہرا مطالعہ کرنا، کلامِ مُقدس کو ذہن نشین کرنا، اور اُن لوگوں کے ساتھ کلامِ مُقدس کی تعلیم اور نجات کا پیغام بانٹنے کے لیے دُعا کرنا جن کے دل خُدا کی طرف سے نجات کے پیغام کو سننے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں گناہ کی بدولت گمراہ دُنیا کے اندر مسیح کے لیے ایک موثر گواہ کیسے بن سکتا ہوں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries