سوال
کیا اخیر زمانے میں یروشلیم کے اندر ہیکل ہوگی ؟
جواب
بائبل بیان کرتی ہے کہ اخیر زمانے کے کچھ واقعات یروشلیم کی ہیکل کے اندر رونما ہونگے (دانی ایل 9باب27آیت: متی 24باب 15 آیت)۔ دوسرا تھسلنیکیوں 2 باب 4 آیت مخالفِ مسیح کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمیں بتاتی ہے کہ "جو مخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہر کرتا ہے۔ "اِس سے پہلے کہ اخیر زمانہ شروع ہو، اِن واقعات کے رونما ہونے کے لیے ہیکل کا موجو ہونا ضروری ہے۔
ابھی بھی اُس جگہ پر اسلامی "گنبدِ صخرہ" کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہے کیونکہ یہ اُس جگہ پر تعمیر ہوا ہے جہاں پر یہودی ہیکل کو ہونا چاہیے۔ مسلمان یہ ایمان رکھتے ہیں کہ یہ وہ مقام ہے جہاں سے پیغمبرِ اسلام معراج کے لیے آسمان پر گیا تھا ، اور یہ حتیٰ کہ مسلمانوں کے نزدیک دُنیا بھر میں تیسرا مقُدس ترین مقام ہے۔ موجودہ دور کے سیاسی ماحول میں یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ یہودی اُس پر زبردستی قبضہ کر کے اپنی ہیکل کو تعمیر کر لیں۔ لیکن بڑی مصیبت کے دور میں ہیکل کی عمارت کو تعمیر کیا جائے گا اور مخالفِ مسیح خود اُس کی حفاظت کرے گا (دانی ایل 9باب24-27آیات)
جب ہم اُس جگہ پر ہیکل کو تعمیر ہوتا ہوا دیکھیں اُس وقت ہم پورے یقین کے ساتھ کہہ سکیں گے کہ آخری وقت واقعی ہی قریب ہے۔اُس وقت مخالفِ مسیح بادشاہی کر رہا ہوگا ، کلیسیا اُٹھا لی گئی ہوگی، اور بڑی مصیبت کا پہلا آدھا حصہ گزر چکا ہوگا۔ لیکن اِ س کے باوجود لوگوں کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ اُس آخری دور کے اندر بھی یسوع کے پاس نجات پانے کے لیے آسکیں گے۔
English
کیا اخیر زمانے میں یروشلیم کے اندر ہیکل ہوگی ؟