settings icon
share icon
سوال

آشنا رُوحیں کیا ہیں؟

video
جواب


انگریزی لفظ"familiar"جس کا ترجمہ آشنا کیاگیا ہے ایک لاطینی لفظ"familiari" سے ماخوذ ہے جس کا مطلب " گھریلو ملازم" ہے اور اس لفظ سے یہ تصور ملتا ہے کہ جادو گروں کے پاس ایسی رُوحیں ہوتی تھیں جو اُن کے ملازمین کی طرح اُن کے احکامات کی پیروی کرنے کو تیار رہتی تھیں ۔ حتیٰ کہ آج بھی جو لوگ مرے ہوئے لوگوں کی رُوحوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اُن کے پاس عام طور پر کسی نہ کسی طرح کی رہنما رُوح ہوتی ہے جو مرے ہوؤں کی رُوحوں سے بات چیت کرتی ہے ۔ یہ آشنا/یار رُوحیں ہوتی ہیں ۔



احبار 19باب 31آیت؛ 20باب 6 اور 27آیات اور استثنا 18باب 9-14آیات منتریوں، جنات کے یاروں ، رمال اور ساحروں کاذکر کرتی اور اُن سے تعلق استوار کرنے سے منع کرتی ہیں اس لیے کہ وہ خدا وندکے نزدیک مکروہ ہیں ۔ آشنا رُوح اصل میں ایک درمیانی کا کردارادا کرتی ہے جو زندہ لوگوں کی خاطر مرے ہوئے لوگوں کی رُوحوں سے رابطہ یا بات چیت کرتی ہے ۔ درحقیقت آشنا رُوحیں رابطہ کرنے والی وہ بدارواح ہیں جو جادو گروں کو اس بات پر قائل کرتی ہیں کہ وہ اُن کی " آشنا " ہیں اور اُن پر یقین اور بھروسہ کیا جا سکتا ہے ۔ اسرائیل میں جادو گری اور آشنا رُوحوں سے رابطہ کرنا ممنوع تھا اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی سزا موت تھی۔

آشنا رُوحیں اور رہنما رُوحیں اپنے آقا شیطان کےماتحت ہیں ۔ وہ خدا کی بادشاہی کو ناکام بنانے کے لیے لوگوں پر اثر اندار ہوتی ہیں تاکہ وہ جھوٹ اور فریب کو فروغ دیں ۔ جان بوجھ کر خود کو شیطانی کاموں کے لیے پیش کرنا انتہا درجے کا بد عمل ہے :"تجھ میں ہرگز کوئی اَیسا نہ ہو جو اپنے بیٹے یا بیٹی کو آگ میں چلوائے یا فالگیریا شگون نکالنے والا یا افسُون گر یا جادوگر۔ یا منتری یا جنات کا آشنا یا رمّال یا ساحر ہو۔ کیونکہ وہ سب جو اَیسے کام کرتے ہیں خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہیں " (استثنا 18باب 10-12آیات)۔

غیب بینی ،وجدانی مراقبہ(دھیان و گیان) ، تصوراتی مخلوقات کے ساتھ منسلک ہونا، کالاجادو،جادوگری،منشیات اور شراب کچھ ایسے راستے ہیں جن کے ذریعے بداَرواح یا " آشنارُوحیں" کسی بھی شخص کی زندگی میں داخل ہوسکتی ہیں ۔ یہ وہ تمام سرگرمیاں ہیں جن سے ایمانداروں کو اجتناب کرنے یا شراب نوشی کے معاملے میں مخصوص حد میں رہنے کی نصیحت کی جاتی ہے ۔ اس کی بجائے ہمیں رُوح القدس ، محبت ، خوشی سے بھرنا اور اُس کثرت کی زندگی سے معمو ر ہونا چاہیے جو یسوع کی طرف سے بخشی جاتی ہے ۔اس حوالے سے ہمیں محتاط بھی رہنا چاہیے"کیونکہ ہمیں خون اور گوشت سے کشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اِختیار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں" (افسیوں6باب 12آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

آشنا رُوحیں کیا ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries