settings icon
share icon
سوال

مکاشفہ کی کتاب میں بیان کردہ چار گھُڑ سوار کون ہیں؟

جواب


اِن چار گھڑ سواروں کا ذکر مکاشفہ 6باب 1- 8 آیات میں پایا جاتا ہے ۔یہ چار وں گھڑ سوار آخری دور میں رونما ہونے والے مختلف واقعات کے علامتی بیانات ہیں ۔ مکاشفہ کے پہلے گھڑ سوار کا ذکر مکاشفہ 6باب 2آیت میں کیا گیا ہے "اور مَیں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے اور اُس کا سوار کمان لئے ہوئے ہے۔ اُسے ایک تاج دیا گیا اور وہ فتح کرتاہوا نکلا تاکہ اور بھی فتح کرے"۔ پہلا گھڑ سوار ممکنہ طور پر مخالفِ مسیح کو پیش کرتا ہےجسے اختیار دیا جائے گا اور وہ اپنے مخالفین کو فتح کرے گا۔ مخالفِ مسیح حقیقی مسیح کی نقالی کرنے والا، مسیح کا بہروپ ( جھوٹا مسیح )ہے جولوگوں کو دھوکا دینے کے لیے سفید گھوڑے پر سوار ہو کر آئے گا (مکاشفہ 19باب 11- 19آیات)۔

دوسرے گھڑ سوار کو مکاشفہ 6باب 4آیت میں بیان کیا جاتا ہے "پھر ایک اور گھوڑا نکلا جس کا رنگ لال تھا۔ اُس کے سوار کو یہ اختیار دیا گیا کہ زمین پر سے صُلح اُٹھا لے تاکہ لوگ ایک دوسرے کو قتل کریں اور اُسے ایک بڑی تلوار دی گئی"۔ دوسرا گھڑ سوار خوفناک جنگ کو پیش کرتا ہے جو کہ آخری ایام میں لڑی جائے گی ۔ تیسرے گھڑ سوار کا ذکر مکاشفہ 6باب 5-6آیات میں ہے "۔۔۔اور مَیں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک کالا گھوڑا ہے اور اُس کے سوار کے ہاتھ میں ایک ترازو ہے۔ اور مَیں نے گویا اُن چاروں جانداروں کے بیچ میں سے یہ آواز آتی سُنی کہ گیہوں دِینار کے سیر بھر اور جَو دِینار کے تین سیر اور تیل اور مے کا نُقصان نہ کر"۔ مکاشفہ کی کتاب کا تیسرا گھڑ سوار ایک بڑے قحط کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ ممکنہ طور پر دوسرے گھڑ سوار کی آمد کی بدولت لڑی گئی جنگوں کا نتیجہ ہے ۔

چوتھے گھڑ سوار کا ذکر مکاشفہ 6باب 8آیت میں ملتا ہے "اور مَیں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک زَرد سا گھوڑا ہے اور اُس کے سوار کا نام موت ہے اور عالمِ ارواح اُس کے پیچھے پیچھے ہے اور اُس کو چوتھائی زمین پر یہ اختیار دیا گیا کہ تلوار اور کال اور وبا اور زمین کے درِندوں سے لوگوں کو ہلاک کریں"۔ مکاشفہ کی کتاب کا یہ چوتھا گھڑ سوار موت اور تباہی کی علامت ہے۔ یہ پِچھلے گھڑ سواروں کا مجموعہ معلوم ہوتا ہے ۔ چوتھا گھڑ سوار خوفناک بیماریوں اور وباؤں کے ساتھ ساتھ مزید جنگوں اور خوفناک قحط سالیاں کے رونما ہونے کا باعث ہو گا۔ سب سے زیادہ حیرت انگیز اور خوفناک بات یہ ہے کہ مکاشفہ کے یہ چار گھڑ سوار محض اُن بدترین عذابوں کے "پیش رو" ہیں جو کہ بعد میں عظیم مصیبت کے ایام میں نازل ہوں گے (مکاشفہ 8- 9 اور 16ابواب )۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مکاشفہ کی کتاب میں بیان کردہ چار گھُڑ سوار کون ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries