سوال
چار رُوحانی اُصول کیا ہیں؟
جواب
چار رُوحانی اُصول در اصل اُس نجات کی خوشخبری کو بانٹنے کاطریقہ کار ہیں جو خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لانے کے سبب سے ہر انسان کے لیے میسر ہے۔ یہ ایک سادہ سا طریقہ ہے جس کے ذریعے سے انجیل میں موجود معلومات کو چار اہم نکات میں ترتیب دے کر منادی کی خدمت کی جا سکتی ہے۔
چار رُوحانی اُصولوں میں سے پہلا اُصول یہ ہے کہ "خدا آپ سے محبت رکھتا ہے اور اس کے پاس آپ کی زندگی کے لئے ایک حیرت انگیز منصوبہ ہے۔" یوحنا 3باب 16آیت ہمیں بتاتی ہے کہ "کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے"۔ یوحنا 10 باب 10آیت میں خُداوند یسوع کے دنیا میں آنے کے مقصدکو پیش کیا گیا ہے، "چور نہیں آتا مگر چرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو ۔ مَیں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سےپائیں۔ " وہ کونسی چیز ہے جو ہمیں کثرت کی زندگی پانے سے روکے ہوئے ہے؟
چار رُوحانی اُصولوں میں سے دوسرا اُصول یہ ہے کہ "نسلِ انسانی گناہ کی وجہ سے داغدار ہے اور اِسی گناہ کی وجہ سے وہ خُدا سے جُدائی کی حالت میں ہے۔ اپنی اِس حالت کی وجہ سے ہم اپنی زندگیوں کے لیے خُدا کے حیرت انگیز منصوبے کو نہیں جان سکتے۔" رومیوں 3باب 23 آیت اِس معلومات کی تصدیق کرتی ہے، "سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں۔" رومیوں 6باب 23آیت ہمیں گناہ کے انجام کے متعلق بتاتی ہے کہ "گناہ کی مزدوری موت ہے"۔ خدا نے ہمیں اس لئے بنایا کہ ہم اس کے ساتھ رفاقت رکھیں ، مگر انسان اپنی نا فرمانی کی وجہ سے اِس دُنیا میں گناہ لایا اور اِس وجہ سے خُدا سے رُوحانی طور پر جُدا ہو گیا۔ وہ رشتہ جو خُدا ہم سے رکھنا چاہتا تھا ہم نے اُسے اپنے گناہ کی وجہ سے تباہ کر دیا۔ ابھی سوچنے کی بات یہ ہے کہ اِس سارے مسئلے کا حل کیا ہے؟
چار رُوحانی اُصولوں میں سے تیسرا اُصول یہ ہے کہ ہمارے گناہوں سے خلاصی کا واحد حل اور خُدا کی طرف سے خاص معافی کی فراہمی صرف خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے ہی ممکن ہے۔ یسوع مسیح کے ذریعہ ہمارے گناہ معاف کئے جاتے اور پھر اُس معافی کے بعد ہمارا وہی راست تعلق بحال ہو جاتا ہے۔ رومیوں 5باب 8آیت ہمیں سکھاتی ہے کہ "لیکن خدا اپنی محبت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گناہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر مؤا۔"1 کرنتھیوں15 باب3-4آیات ہمیں اُن باتوں کی معلومات دیتی ہیں جس کا جاننا اور جس پر ایمان لانا ہمارے لیے نجات کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ "چنا نچہ میَں نے سب سے پہلے تم کو وہی بات پہنچا دی جو مجھے پہنچی تھی کہ مسیح کتاب مُقدس کے مطابق ہمارے گناہوں کے لئے موا ء۔ اور دفن ہوا اور تیسرے دن کتاب مُقدس کے مطابق جی اُٹھا ۔" خُداوند یسوع یوحنا 14باب6آیت میں خود ہی یہ اعلان کرتا ہے کہ صرف وہی نجات کے لیے واحد راستہ ہے۔ "راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں۔ کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا"۔ اب سوال یہ ہے کہ مَیں کس طرح نجات کے اِس حیرت انگیزانعام کو حاصل کر سکتا ہوں؟
چا ر رُوحانی اُصولوں میں سے چوتھا اُصول یہ ہےکہ نجات کا تحفہ حاصل کرنے کے لیے اور اپنی زندگی کے لیے خُدا کے حیرت انگیز منصوبے کو جاننے کے لیے ہمیں خُداوند یسوع مسیح پر اپنے شخصی نجات دہندے کے طور پر ایمان لانے کی ضرورت ہے۔ یوحنا 1باب 12آیت ہمارے لیے اِس بات کو کچھ یوں بیان کرتی ہے کہ "لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے انہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی انہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں۔" اعمال 31 باب 16 آیت بڑے واضح طور پر اِس بات کو بیان کرتی ہے کہ "خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُواور تیرا گھرانہ نجات پائے گا۔" ہمیں خُداوند یسوع مسیح میں ایمان کے وسیلے فضل ہی سے نجات ملی ہے۔(افسیوں 2باب 8- 9آیات )۔
اگر آپ خُداوند یسوع مسیح کو اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دعاکا ایک نمونہ پیش کیا گیاہے۔ یاد رکھیں کہ یہ دُعا یا کوئی بھی دوسری دُعا آپ کو بچا نہیں سکتی۔ صرف مسیح خُداوند پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لانے کے ذریعہ سے ہی آپ اپنے گناہوں کی سزا سے بچ سکتے ہیں۔ یہ دُعا محض ایک ذریعہ ہے اور اِس بات کا اقرار ہے کہ آپ خدا پر اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں اور اُس کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اِس نے آپ کے لئے نجات کا انتظام کیا۔
"اَے خداباپ! مَیں جانتا /جانتی ہوں کہ مَیں نے تیرے خلاف گناہ کیا ہے اور مَیں سزا کا/کی مستحق ہوں۔ مُجھے تیرے کلام کی روشنی میں یہ بھی معلوم ہے کہ خُداوند یسوع مسیح نے میری سزا کو اپنے اوپر لے لیا۔ تاکہ اُس پر اِیمان لا کر مَیں نجات پاؤں۔ میَں نجات کے لئے اپنا بھروسہ تجھ پر رکھتا /رکھتی ہوں۔ تیری اِس عجیب بخشش اور فضل کے لیے اور ہمیشہ کی زندگی کے اِس انعام کے لئے تیرا شکرہو۔ آمین۔
جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"
English
چار رُوحانی اُصول کیا ہیں؟