settings icon
share icon
سوال

فری میسنری کیا ہے اور فری میسن لوگ کیا ایمان رکھتے ہیں ؟

جواب


فری میسنری ، ایسٹرن سٹار اور اس طرح کی دیگر " خفیہ " تنظیمیں بے ضرر رفاقتی اجتماعات معلوم ہوتے ہیں ۔ ان میں شامل بہت سے لوگ خدا پر ایمان رکھنے کو فروع دیتے دکھائی دیتے ہیں ۔ تاہم قریب سے جانچنے پر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس عقیدے کا واحد تقاضا یہ نہیں کہ کسی شخص کو سچے اور زندہ خدا پر یقین رکھنا چاہیے بلکہ یہ تنظیم ایک " اعلی ہستی " کے وجود پر یقین رکھنے کو ضروری قرار دیتی ہے جس میں " اسلام ، ہندو مت یا دنیا کے دیگر مذ ا ہب کے "معبود " شامل ہیں ۔ اس تنظیم کے غیر بائبلی اور مسیحی مخالف عقائد اور مشقیں جزوی طور پر مسیحی ایمان کے ساتھ فرض کردہ ہم آہنگی کے ظاہری لبادے میں چھپی ہوئی ہیں ۔ بائبل کیا فرماتی ہے اور فری میسنری کا " باقاعدہ " موقف کیا ہے ان دونوں کا ذیل میں موازنہ پیش کیا جاتا ہے "

گناہ سے نجات:

بائبلی نقطہ ِ نظر: یسوع نے گنہگار کے لیے خدا کے حضور قربانی پیش کی تھی ۔ اُس نے اپنا خون بہایا اور اُن تمام لوگوں کے گناہوں کی معافی کے طور پر جان دی تھی جو کبھی بھی ممکنہ طور پرایمان لائیں گے (افسیوں2باب 8-9آیات؛ رومیوں 5باب 8آیت؛ یوحنا 3باب 16آیت)۔

میسن کا نقطہ ِ نظر: اس تنظیم میں شامل ہونے کا عمل مسیحیوں سے یسوع مسیح کے بطور خداوند اور نجات دہندہ ہونے کی اختصاصی حیثیت کو نظر انداز کرنے کا تقاضا کرتا ہے ۔ فری میسنری کے مطابق کوئی بھی انسان اپنے نیک اعمال اور اپنی شخصی اصلاح کے نتیجے میں نجات پائے گا اور فردوس میں داخل ہو گا۔

بائبل کا نقطہ ِ نظر:

بائبلی نقطہ ِ نظر: صحائف کا مافوق الفطرت اور مکمل الہام - کہ وہ لا خطا ہیں اور اُن کی تعلیمات اور اختیارات مطلق ، اعلیٰ اور حتمی ہیں۔ بائبل خدا کا کلام ہے (2 تیمتھیس3باب 16 آیت؛ 1تھسلنیکیوں 2باب 13آیت)۔

میسن کا نقطہ ِ نظر: بائبل مقدس کتابوں کی کئی "جلدوں " میں سے محض ایک ہے اور فری میسنری سب مقدس کتابوں کو یکساں طور پر اہم سمجھتے ہیں۔ بائبل صرف اس حد تک اہم کتاب ہے جہاں تک مسیحی ہونے کے دعوئے دار اراکین اہم ہیں ، جس طرح قرآن مسلمانوں کے لیے اہم ہے۔ بائبل کو خدا کا اختصاصی کلام نہیں سمجھا جاتا اور نہ ہی اسے خدا کی طرف سے انسانوں کے لیے اُس کی ذات کا واحد الہام خیال کیا جاتا ہے بلکہ یہ بہت سی مذہبی کتابوں میں سے صرف ایک کتاب ہے ۔ یہ اخلاقیات کے لیے ایک اچھی رہنما کتاب ہے۔ بائبل کو بنیادی طور پر خدا کی مرضی کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جسے قرآن یا رِگ ویدز جیسی دیگر مقدس کتب سے بھی حاصل کیا جاجا سکتا ہے۔

خدا کا عقیدہ:

بائبلی نقطہ ِ نظر: خدا ایک ہے۔ خدا کے مختلف نام اسرائیل کے خدا کا حوالہ دیتے ہیں اور خدا کی بعض صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔ دیگر معبودوں کی پرستش کرنا یا دوسرے معبودوں سے التجا کرنا بت پرستی ہے (خروج20باب 3آیت)۔ پولس نے بت پرستی کو گھناؤنا گناہ قرار دیا ہے (1 کرنتھیوں 10باب 14آیت) اور یوحنا نے فرمایا ہے کہ بُت پرست جہنم میں ہلاک ہو ں گے (مکاشفہ21باب 8آیت)۔

میسن کا نقطہ نظر : تمام اراکین کے لیے ایک معبود پر ایمان لانا ضروری ہے ۔ مختلف مذاہب ( مسیحیت ، یہودیت ، اسلام ، وغیر ہ ) ایک ہی خدا کو مانتے ہیں مگر اُسے محض مختلف ناموں سے پکارتے ہیں ۔ فری میسنری تنظیم تمام مذاہب کےلوگوں کو مدعو کرتی ہے یہاں تک کہ اگراُن کی تنظیم میں سو مختلف ناموں کو پکارا جاتا ہے اور اُن میں ایک بے نام خُدا کو بھی شامل کر لیا جاتا ہے تب بھی اُن کی تعلیمات کے مطابق وہ ایک ہی خدا اور سب کے باپ سے دُعا کررہے ہوتے ہیں ۔

یسوع اور تثلیث کا عقیدہ :

بائبلی نقطہ ِ نظر: یسوع مجسم خدا ہے ( متی 1باب 18-24آیات؛ یوحنا 1باب 1آیت)۔یسوع تثلیث کا دوسرا رُکن ہے ( متی 28باب 19آیت؛ مرقس 1باب 9-11آیات)۔ اپنی زمینی زندگی کے دوران وہ کامل انسان ( مرقس 4باب 38آیت؛ متی 4باب 2آیت) اور کامل خدا تھا ( یوحنا 20 باب 28آیت؛ یوحنا 1باب 1-2آیات؛ اعمال 4باب 10-12آیات)۔ غیر مسیحیوں کی ناراضگی کے باوجود مسیحیوں کو اُس کے نام سے دُعا کرنی اور دوسری لوگوں کے سامنے اُس کی منادی کرنی چاہیے ( یوحنا 14با ب 13-14آیات؛ 1یوحنا 2باب 23آیت؛ اعمال 4باب 18-20آیت)۔

میسن کا نقطہ ِ نظر: یسوع مسیح یا ثالوث خدا کی جو باپ ، بیٹا اور رُوح القدس ہے کوئی اختصاصی حیثیت نہیں ہے لہذا یسوع مسیح کی الوہیت کا کوئی عقیدہ نہیں ہے ۔ دعا کرتے وقت یسوع کا نام لینا یا اجتماع میں اُس کے نام کا ذکر نا غیر میسونک خیال کیا جاتا ہے ۔ یسوع خدا تک رسائی کا واحد راہ ہے یہ تجویز کرنا رواداری کے اُصول سے متصادم ہے ۔ میسونک رسومات میں استعمال ہونے والی بائبلی آیات سے یسوع کا نام خارج کر دیا گیا ہے ۔ یسوع بھی دوسرے مذہبی رہنماؤں کی طرح ہی ہے ۔

انسانی فطرت اور گناہ:

بائبلی نقطہ نظر : تمام انسان گناہ آلودہ فطرت کے ساتھ پیدا ہوتے اور مکمل بگاڑ کا شکارہیں اور انہیں گناہ سے نجات کے لیے ایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے (رومیوں 3باب 23آیت؛ رومیوں 5باب 12آیت؛ 51زبور 5آیت؛ افسیوں 2باب 1آیت)۔ بائبل اس بات کی تردید کرتی ہے کہ نسل ِ انسانی اپنے طور پر اخلاقی کمال کی صلاحیت رکھتی ہےاس کی وجہ یہ ہے کہ نسل ِ انسانی زوال کا شکار ہے (1یوحنا 1باب 8-10آیات؛ رومیوں 1باب 18-25آیات)۔

میسن کا نقطہ نظر:مختلف علامتوں اور نشانوں کے استعمال کے وسیلہ سے میسن سکھاتے ہیں کہ انسان گناہ گار نہیں ہے بلکہ وہ محض "فطری طور پر گستاخ اور ناقص" ہے۔ بشمول صدقات ، اخلاقی زندگی ، اور شہری فرائض کی رضاکارانہ ادائیگی کے انسان اپنے کردار اور رویے کو مختلف طریقوں سے بہتر بنانے کے قابل ہیں ۔ نسلِ انسان میں خامیوں سے مکمل کمال کی طرف ترقی کرنےکی صلاحیت ہے۔ اخلاقی اور رُوحانی کاملیت مردوں اور عورتوں کے اندر پائی جاتی ہے۔

جب کوئی شخص فری میسنری بننے کا حلف لیتا ہے تو وہ مندرجہ ذیل عقائد کی قسم کھاتا ہے جنہیں خدا نے جھوٹا اور گناہ آلود قرار دیا ہے۔

1. یہ کہ نجات انسان کے اچھے کاموں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

2. کہ یسوع احترام کے حامل بہت سے نبیوں میں سے ایک ہے۔

3. کہ وہ اجتماع میں خاموش رہیں گے اور مسیح کا ذکر نہیں کریں گے۔

4. کہ وہ روحانی تاریکی اور جہالت کے پیشِ نظر اجتماع میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ بائبل فرماتی ہے کہ مسیحی تو پہلے ہی نور میں ہیں ، نور کے فرزند ہیں اور دنیا کے نور — یسوع مسیح میں بستے ہیں۔

5. مسیحیوں سے میسونک حلف لینے کا تقاضا کرنے کے وسیلہ سےفری میسنری تنظیم مسیحیوں کی کفر اور خدا وند کا نام بے فائدہ لینے کی جانب رہنمائی کرتی ہے۔

6. فری میسنری تنظیم سکھاتی ہے کہ یہ G.A.O.T.U(Great Architect of the Universe- کائنات کا عظیم معمار) ہی وہ ذات ہے جسے میسنری تنظیم کائنات کا حقیقی خدا مانتی ہے جو تمام مذاہب کے تمام معبودوں کو پیش کرتا ہے ۔

7. میسنری تنظیم مسیحیوں سے اپنی دُعاؤں میں ایک " عام " نام استعمال کرنے کا تقاضا کرتے ہوئے اُنہیں ایک عالمگیر نقطہ نظر اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہے تاکہ وہ اُن غیر ایمانداروں کےلیے ٹھوکر کا باعث نہ ہوں جو میسونک " پیروکار " ہیں ۔

8. میسونک قسم کھانے اور اجتماع کے عقائد میں شمولیت کے باعث مسیحی اجتماع کے اُن دیگر اراکین کو جھوٹی انجیل سُنا رہے ہوتے ہیں جو فردوسں میں جانے کےلیے صرف اور صرف میسنری کے نجات کے منصوبے پر غور کرتے ہیں ۔ اس قسم کی ہم آہنگی کی حامل تنظیم میں اپنی رکنیت کے باعث اُنہوں نے مسیحیوں کی حیثیت سےاپنی گواہی دینے کے حوالے سے شدید سمجھوتا کر لیا ہوتا ہے ۔

9. میسونک عہد و پیماں کو قبول کرنے کے باعث مسیحی اُن لوگوں کی طرف سے اپنے ذہن، رُوح اور بدن کو آلودہ کیے جانے پر راضی ہو جاتے ہیں جو جھوٹے معبودوں اور جھوٹے عقائد پر یقین رکھتے ہیں ۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں فری میسنری تنظیم متعدد امور میں کتابِ مقدس کی واضح تعلیم کی تردید اور اِس کی مخالفت کرتی ہے۔ میسنری تنظیم لوگوں سے ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا تقاضا بھی کرتی ہے جن کی بائبل مذمت کرتی ہے۔ پس کسی بھی مسیحی کو ایسی کسی بھی خفیہ سوسائٹی یا تنظیم کا رکن نہیں بننا چاہیے جس کا فری میسنری سے کوئی تعلق ہو۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

فری میسنری کیا ہے اور فری میسن لوگ کیا ایمان رکھتے ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries