settings icon
share icon
سوال

کیا جُوا کھیلنا ایک گناہ ہے؟ بائبل جُوا کھیلنے کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب


اگر ہم دیکھیں تو بائبل مُقدس جُوا کھیلنے(قماربازی کرنے)، رقم داؤ پر لگا کر بازی لگانے یا پھر قسمت آزمائی کے لیے قرعہ اندازی (لاٹری) وغیرہ جیسے عمل کی واضح طور پر مذمت کرتی ہوئی نظر نہیں آتی۔ تاہم بائبل ہمیں زر کی دوستی سے دور رہنے کےحوالے سے ضرور خبردار کرتی ہے (1تیمتھیس 6باب 10آیت؛ عبرانیوں 13باب 5آیت)۔ کلامِ مقدس اِس حوالے سے بھی ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ ہم کسی بھی اُلٹے سیدھے طریقے سے "جلدامیربننے"کی کوششوں سے بھی اجتناب کریں۔ ( امثال 13باب 11آیت؛ 23باب 5آیت؛ واعظ 5باب 10آیت)۔ جُوا کھیلنے کا عمل بھی یقینی طور پر زر کی دوستی پر مرکوز ہے اور بلاترید د لوگوں کوتیزی اور آسانی کے ساتھ دولت حاصل کرنے کے وعدے کیساتھ آزمائش میں ڈالتا ہے۔

جُوا کھیلنے میں غلط بات کیا ہے؟ جُواا یک مشکل موضوع ہے کیونکہ اگر کوئی کبھی کبھار، یعنی اعتدال پسندی کے ساتھ اور کچھ مخصوص مواقع پر ہی اِس میں حصہ لیتا ہے تو یہ یقینی طور پر پیسے اجاڑنا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ اِسے ایسی صورت میں گناہ کہنا بجا نہ ہو۔ لوگ اکثر تمام طرح کی سرگرمیوں میں پیسے اجاڑتے ہیں ۔ جُواکھیلنا دیگر سرگرمیوں جیسے کہ فلم دیکھنے ، غیر ضروری مہنگا کھانا کھانے یا فضول چیزیں خریدنے کی نسبت کم یا زیادہ پیسے کا ضیاع نہیں ہے ۔ اور اِس کیساتھ ہی دوسری چیزوں پر اُجاڑے گئے پیسے کو دلیل بنا کر جُوا کھیلنے کے عمل کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پیسے کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے ۔ضرورت سے زیادہ پیسے کو جُوا کھیلنے میں اُڑانے کی بجائے مستقبل کی ضرورتوں کےلیے محفوظ کیا جانا چاہیے یاپھر خدا وند کے کام کےلیے دیا جانا چاہیے۔ اُسے جُوا کھیلنے والی کسی سرگرمی میں ضائع ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔

اگرچہ بائبل صریحاً جُوئے کا ذکر نہیں مگر بائبل " قسمت" یا " اتفاق " سے جڑے ہوئے واقعات کا ذکر ضرورکرتی ہے ۔ مثال کے طور پر کفارے کی قربانی کے بکرے اور خطا کی قربانی کے بکرے کے درمیان انتخاب کرنے کےلیے لاوی چٹھیاں ڈالا کرتے تھے۔ یشوع نے مختلف قبیلوں میں زمین کی تقسیم کے تعین کےلیے قرعہ ڈالا۔ نحمیاہ نے یروشلیم کی دیوار کی تعمیر کے دوران اِس بات کے تعین کےلیے کہ کون شہر پناہ کے اندر یا باہر رہتے ہوئے کام کرے گا قرعہ ڈالا۔ رُسولوں نے یہوداہ اسکریوتی کی جگہ ایک شخص کو چننے کےلیے قرعہ ڈالا۔ امثال 16باب 33آیت کہتی ہے " قرعہ گود میں ڈالا جاتا ہے پر اُس کا سارا انتظام خدا وند کی طرف سے ہے۔"

بائبل جوا خانے اور قسمت آزمائی کے لیے قرعہ اندازی (لاٹری)کے کھیلوں اور اُن کے اڈوں کے بارے میں کیا کہے گی؟ جُوا خانوں میں ایسی تمام طرح کی کاروباری تدابیر کا استعمال کیا جو جُوا کھیلنے والوں کو اُس کھیل میں زیادہ سے زیادہ پیسے لگانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ وہ اکثر سستی یا پھر مفت شر اب پیش کرتے ہیں جو نشے کو بڑھا دیتی ہے اور اِس طرح لوگوں کی عقل مندانہ فیصلے کرنے کی قابلیت بھی کمی ہو جاتی ہے ۔جُوا خانوں میں ہر ایک چیز مکمل طور زیادہ سے زیادہ پیسہ ہتھیانے اور بدلے میں کچھ نہ دینے کے اصول پر ترتیب دی جاتا ہے،سوائے کچھ دیر کی عارضی اور کھوکھلی خوشیوں کے ۔ قرعہ اندازیوں (لاٹریوں)کا نظام اکثر اِس طرح سے لوگوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جیسے یہ بہت سارے تعلیمی اور معاشرتی کامو ں کےلیےبڑے پیمانے پر رقوم جمع کرنے یا مہیا /خیرات کرنے کا سبب ہو۔ تاہم تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ قرعہ اندازیوں میں حصہ لینے والے عام طور پر وہ لوگوں ہوتے ہیں جن کی استطاعت بمشکل لاٹری کا ٹکٹ خریدنے کی ہی ہوتی ہے۔ بہت سارے غریب اور نا اُمید لوگوں کے لیے "جلدی امیر" ہونے کا لالچ ہی وہ پھندہ ہوتا ہے جو ایک آزمائش کی طرح اُن کے سامنے آتا ہے اور وہ پھر اُس آزمائش پر غلبہ پانے کی بجائے اُس میں پھنس جاتے ہیں۔ لاٹریوں میں جیتنے کے امکانات نہایت کم ہوتے ہیں یہی بات بہت سے لوگوں کی زندگیوں کی تباہی کا نتیجہ بنتی ہے۔

کیا سٹہ بازی یا لاٹری سے حاصل ہونے والا منافع خدا کو خوش کرسکتا ہے ۔بہت سے لوگوں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ لاٹری میں حصہ یا جُوا اِس لیے کھیلتے ہیں تاکہ وہ چرچ یا کسی اچھے کام کےلیے پیسہ دے سکیں۔اُن کے نزدیک یہ ایک اچھا مقصد ہو سکتا ہے ،مگر حقیقت یہ ہے کہ بہت کم لوگ جُوئے سے جیتے گئے پیسے کو نیک مقاصد کےلیے استعمال کرتے ہیں ۔ حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ لاٹری جیتنے والے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت سب سے بڑا انعام جیتنے کے چند سال بعد پہلے کے سالوں کی نسبت زیادہ بُری معاشی حالت میں ہوتی ہے ۔ حقیقت میں لاٹریوں یا جُوا کھیلنے جیسے عمل سے وابستہ بہت کم لوگ اچھے کام کےلیے پیسہ دیتے ہیں ۔ مزید یہ کہ خدا کو دنیا میں اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے ہمارے پیسے کی ضرورت نہیں ہے ۔ امثال 13باب 11 آیت بیان کرتی ہے " جو دولت بطالت سے حاصل کی جائے کم ہو جائے گی لیکن محنت سے جمع کرنے والے کی دولت بڑھتی رہے گی۔ " خدا حاکمِ کُل ہے اور وہ کلیسیا کی ضروریا ت کو نیک ذرائع سے پورا کرے گا ۔ کیا خدا نشے سے کمائی گئی دولت یا بینک سے چُرائے گئے پیسوں کے ہدیوں سے خوش ہو گا؟ بالکل نہیں ۔ اور نہ ہی خدا کو ایسے پیسے کی ضرورت یا کمی ہے جو اُمیر ہونے کے لالچ میں غریبوں سے " چُرایا " گیا ہو۔

1تیمتھیس 6باب 10آیت ہمیں بتاتی ہے " کیونکہ زر کی دوستی ہر قسم کی بُرائی کی جڑ ہے جس کی آرزو میں بعض نے ایمان سے گمراہ ہو کر اپنے دِلوں کو طرح طرح کے غموں سے چھلنی کر لیا ۔" عبرانیوں 13باب 5آیت بیان کرتی ہے " زر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ اُس نے خود فرمایا ہے کہ مَیں تجھ سے ہرگز دست بردار نہ ہوں گا اور کبھی تجھے نہ چھوڑوں گا ۔" متی 6باب 24آیت اعلان کرتی ہے " کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا کیونکہ یا تو ایک سے عداوت رکھے گا اور دوسرے سے محبت۔ یا ایک سے ملارہے گا اور دوسرے کو نا چیز جانے گا ۔ تم خدا اور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے "۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا جُوا کھیلنا ایک گناہ ہے ؟ بائبل جُوا کھیلنے کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries